قادیانی سوالات کے جوابات ( 19 حضرت مریم کو صدیقہ کہا تو توہین کیسے؟)
سوال نمبر:۱۹… مرزاقادیانی نے اپنی کتابوں میں حضرت مریم کو صدیقہ لکھا ہے تو جس کو وہ صدیقہ لکھے اس کی توہین کا کس طرح مرتکب ہوسکتا ہے؟
جواب… (سیرۃ المہدی ج۳ ص۲۲۰) پر ہے: ’’مولوی ابراہیم بقا پوری نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ میں حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کی خدمت میں پیش ہوا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ کی اﷲتعالیٰ نے صدیقہ کے لفظ سے تعریف فرمائی ہے۔ اس پر حضور (مرزاقادیانی) نے فرمایا کہ خداتعالیٰ نے اس جگہ حضرت عیسیٰ کی الوہیت توڑنے کے لئے ماں کا لفظ استعمال کیا ہے اور صدیقہ کا لفظ اس جگہ اس طرح آیا ہے کہ جس طرح ہماری زبان میں کہتے ہیں۔ بھرجاکانڑیں میں سلام آکھناواں، جس سے مقصود کانا ثابت کرنا ہوتا ہے۔ نہ سلام کہنا۔‘‘
اس طرح اس آیت میں اصل مقصود حضرت مسیح کی والدہ ثابت کرنا ہے جو منافی الوہیت ہے۔ نہ کہ مریم کی صدیقیت کا اظہار۔
مرزاقادیانی کی یہ کمینگی کسی تبصرہ کی محتاج نہیں۔ اب آپ فرمائیں کہ کیا مرزاقادیانی وقعتہً حضرت مریم کے صدیقہ ہونے کا قائل تھا؟