قادیانی سوالات کے جوابات ( 20 مرزاقادیانی نے مسیح کے متعلق جو کچھ کہا الزامی طور پر کہا)
سوال نمبر:۲۰… مرزاقادیانی نے حضرت مسیح علیہ السلام کے بارے میں جو کچھ کہا وہ الزامی رنگ میں ہے۔ یہودیوں کے اس نے الفاظ ذکر کئے۔ جیسے (چشمہ مسیحی ص۴، خزائن ج۲۰ ص۳۳۶) پر اس کی صراحت ہے کہ: ’’ہمارے قلم سے حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت جو کچھ خلاف شان ان کے نکلا ہے وہ الزامی جواب کے رنگ میں ہے اور وہ دراصل یہودیوں کے الفاظ ہم نے نقل کئے ہیں۔‘‘
جواب… ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مرزاقادیانی اور یہودی بغض عیسی علیہ السلام میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔ یہودی استاد ہیں تو مرزا ان کے شاگرد۔ مگر مرزاقادیانی اب بھی بغض عیسی علیہ السلام میں یہودیوں کی سنت پر عمل پیرا ہے۔ دو کردار ہیں ایک دشمنان مسیح یہود کا، دوسرا کردار ہے وکالت مسیح کا، جو قرآن ادا کر رہا ہے۔ مرزاقادیانی کس کردار کو ادا کر رہا ہے؟ وہ آپ کے سامنے ہے۔