قادیانی سوال:
ایک شخص کی شکل ہو بہو عیسی علیہ السلام جیسی کیسے ہو گئی؟؟؟
جوابات:
1- جس طرح فرشتوں کا بشکل بشر متمثل ہونا۔ایک شخص کی شکل ہو بہو عیسی علیہ السلام جیسی کیسے ہو گئی؟؟؟
جوابات:
2- موسی علیہ السلام کے عصا کا اژدہا بن جانا قرآن کریم میں منصوص ہے۔
3- انبیاء کرام کے لیے پانی کا شراب اور زیتون بن جانا نصاری کے نزدیک مسلم ہے ۔ پس اسی طرح اگر کسی شخص کو عیسی علیہ السلام کے مشابہ اور ہم شکل بنا دیا جائے تو کیا استعاد ہے؟
4- احیاء موتی کا معجزہ القاء شبیہ کے معجزہ سے کہیں زیادہ بلند تھا۔ لہزا احیاء موتیٰ کی طرح القاء شبیہ کے معجزہ کو بھی بلاشبہاور بلا تردد تسلیم کرنا چاہیے۔
5- موجودہ سائنس کے دور میں پاسٹک سرجری سے چہروں کی شباہت کو تبدیل کیا جاتا ہے ۔ یہ انسان اپنے ذرائع سے کر رہا ہے۔ اگر حق تعالی نے اپنی قدرتِ کاملہ سے ایک شخص کو شباہت دوسرے شخص پر ڈال دی تو وجہ استعجاب کیا ہے؟