• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2453مجدد ہونے کا دعویٰ
’’اب بتلاویں کہ یہ عاجز حق پر نہیں ہے تو پھر وہ کون آیا جس نے اس چودھویں صدی کے سر پر مجدد ہونے کا ایسا دعویٰ کیا جیسا کہ اس عاجز نے کیا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۵۳، خزائن ج۳ ص۱۷۹)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
محدث ہونے کا دعویٰ
’’اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ عاجز خدائے تعالیٰ کی طرف سے اس امت کے لئے محدث ہو کر آیا ہے اور محدث بھی ایک معنی سے نبی ہی ہوتا ہے گو اس کے لئے نبوت تامہ نہیں مگر تاہم جزوی طور پر وہ ایک نبی ہی ہے۔‘‘
(توضیح المرام ص۱۸، خزائن ج۳ ص۶۰، ازالہ اوہام ص۴۲۲، خزائن ج۳ ص۳۲۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
امام زمان ہونے کا دعویٰ
’’میں لوگوں کے لئے تجھے امام بناؤں گا تو ان کا رہبر ہوگا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۸۲، ضرورۃ الامام ص۲۴، خزائن ج۱۳ ص۴۹۵، کتاب البریہ ص۷۷، خزائن ج۱۳ ص۱۰۲)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مہدی ہونے کا دعویٰ
’’اشتہار معیار الاخیار وریویو آف ریلجنز نومبرودسمبر ۱۹۰۳ء ص۴۰۷ وغیرہ۔ یہ دعویٰ مرزاصاحب کی اکثر تصانیف کے ٹائٹل پر بکثرت موجود ہے۔ اس لئے نقل عبارت کی حاجت نہیں۔‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2454خلیفہ الٰہی اور خدا کا جانشین ہونے کا دعویٰ
’’میں نے ارادہ کیا کہ اپنا جانشین بناؤں تو میں نے آدم کو یعنی تجھے پیدا کیا۔‘‘
(کتاب البریہ ص۷۶، خزائن ج۱۳ ص۱۰۲)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حارث مددگار مہدی ہونے کا دعویٰ
’’واضح ہو کہ یہ پیشین گوئی جو ابوداؤد کی صحیح میں درج ہے کہ ایک شخص حارث نام یعنی حارث ماوراء النہر سے یعنی سمرقند کی طرف سے نکلے گا جو آل رسول کو تقویت دے گا۔ جس کی امداد اور نصرت ہر ایک مؤمن پر واجب ہوگی۔ الہامی طور پر مجھ پر ظاہر کیاگیا ہے کہ یہ پیشین گوئی اور مسیح کے آنے کی پیشین گوئی جو مسلمانوں کا امام اور مسلمانوں میں سے ہوگا۔ دراصل ان دونوں کامصداق یہ یہی عاجز ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۹، خزائن ج۳ ص۱۴۱)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
نبی امتی اور بروزی وظلی یا غیرتشریعی ہونے کا دعویٰ
’’اور چونکہ وہ محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں۔ اس سے بروزی رنگ کی نبوت مجھے عطاء کی گئی۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۱۵، چشمہ معرفت ص۳۲۴، خزائن ج۲۳ ص۳۴۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
نبوت ورسالت اور وحی کا دعویٰ
’’سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱)
’’حق یہ ہے کہ خدا کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل 2455اور نبی کے موجود ہیں۔ نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۱، خزائن ج۱۸ ص۲۰۶)
نیز یہی مضمون (اربعین نمبر۴ ص۶، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵، نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷، حقیقت الوحی ص۱۰۲، ۱۰۷، خزائن ج۲۲ ص۱۰۵،۱۱۰، انجام آتھم ص۶۲، خزائن ج۱۱ ص۶۲، حقیقت النبوۃ لمرزا محمود ص۲۰۹،۲۱۳) وغیرہ وغیرہ کتابوں میں بکثرت موجود ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اپنی وحی کے بالکل قرآن کے برابر واجب الایمان ہونے کا دعویٰ
’’میں خدا کی تیئس برس کی متواتر وحی کو کیونکر رد کر سکتا ہوں۔ میں اس کی اس پاک وحی پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ ان تمام خدا کی وحیوں پر ایمان لاتا ہوں جو مجھ سے پہلے ہو چکی ہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۵۰،۲۱۱، خزائن ج۲۲ ص۱۵۴،۲۲۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
سارے عالم کے لئے مدارنجات ہونے کا دعویٰ اور یہ کہ اپنی امت کے سوا امت محمدیہ کے چالیس کروڑ مسلمانوں کافر وجہنمی ہیں
’’کفر دو قسم پر ہے ایک کفر یہ کہ ایک شخص اسلام سے انکار کرتا ہے۔ آنحضرتﷺ کو خدا کا رسول نہیں مانتا۔ دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کے باوجود اتمام حجۃ کے جھوٹا جانتا ہے۔ جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارہ میں خدا ورسول نے تاکید کی ہے اور پہلے نبیوں کی کتاب میں بھی تاکید پائی جاتی ہے۔ پس اس لئے کہ وہ خدا ورسول کے فرمان کا منکر ہے۔ کافر ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ 2456دونوں قسم کے کفر ایک ہی قسم میں داخل ہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۷۹، خزائن ج۲۲ ص۱۸۵)
’’اور اس بات کو قریباً نو برس کا عرصہ گزر گیا۔ جب میں دہلی گیا تھا اور میاں نذیر حسین غیر مقلد کو دعوت دین اسلام کی گئی۔‘‘
(اربعین نمبر۴ حاشیہ ص۱۲، خزائن ج۱۷ ص۴۴۱)
اور فرماتے ہیں: ’’اب دیکھو خدا نے میری وحی اور میری تعلیم اور میری بیعت کو نوح کی کشتی قرار دیا اور تمام انسانوں کے لئے اس کو مدار نجات ٹھہرایا۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۶، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵)
یہی دعویٰ سیرت الابدال ص۴۱، انجام آتھم وغیرہ وغیرہ میں بھی مذکور ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top