• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2495میری کوشش سے لاکھوں مسلمانوں نے جہاد کے غلط خیالات چھوڑ دئیے
’’جہاں تک ممکن تھا اشاعت کر دی گئی۔ جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ لاکھوں انسانوں نے جہاد کے وہ غلط خیالات چھوڑ دئیے جو نافہم ملاؤں کی تعلیم سے ان کے دلوں میں تھے۔ یہ ایک ایسی خدمت مجھ سے ظہور میں آئی کہ مجھے اس بات پہ فخر ہے کہ برٹش انڈیا کے تمام مسلمانوں میں سے اس کی نظیر کوئی مسلمان دکھلا نہ سکا۔‘‘
(ستاریہ قیصرہ ص۴، خزائن ج۱۵ ص۱۱۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں
’’میں معہ اپنے تمام عزیزوں کے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں کہ یا الٰہی اس مبارکہ قیصرہ ہند دام ملکہا کو دیرگاہ تک ہمارے سروں پر سلامت رکھ اور اس کے ہر ایک قدم کے ساتھ اپنی مدد کا سایہ شامل حال فرما اور اس کے اقبال کے دن بہت لمبے کر۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۴، خزائن ج۱۵ ص۱۱۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عالی شان جناب ملکہ معظمہ کی عالی خدمت میں
’’اور میں اپنی عالی شان جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کی عالی خدمت میں اس خوشخبری کو پہنچانے کے لئے بھی مأمور ہوں کہ جیسا کہ زمین پر اور زمین کے اسباب سے خداتعالیٰ نے اپنی کمال رحمت اور کمال مصلحت سے ہماری قیصرہ ہند دام اقبالہا کی سلطنت کو اس ملک اور دیگر ممالک میں قائم کیا ہے تاکہ زمین کو عدل اور امن سے بھرے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۴، خزائن ج۱۵ ص۱۱۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
غیب سے، آسمان سے، روحانی انتظام
’’اس نے آسمان سے ارادہ فرمایا ہے کہ اس شہنشاہ مبارکہ قیصرہ ہند کے دلی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے جو عدل اور امن اور آسودگی عامہ خلائق اور رفع فساد اور تہذیب اخلاق 2496اور وحشیانہ حالتوں کا دور کرنا ہے۔ اس کے عہد مبارک میں اپنی طرف سے اور غیب سے اور آسمان سے کوئی ایسا روحانی انتظام قائم کرے جو حضور ملکہ معظمہ کے دلی اغراض کو مدد دے اور جس امن اور عافیت اور صلح کاری کے باغ کو آپ لگانا چاہتی ہیں۔ آسمانی آبپاشی سے اس میں امداد فرماوے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۵، خزائن ج۱۵ ص۱۱۵،۱۱۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاجی کے مسیح موعود بننے کا مقصد
’’سو اس نے اپنے قدیم وعدہ کے موافق جو مسیح موعود کے آنے کی نسبت تھا۔ آسمان سے مجھے بھیجا ہے۔ تا میں اس مرد خدا کے رنگ میں ہوکر جو بیت اللحم میں پیدا ہوا، اور ناصرہ میں پرورش پائی۔ حضور ملکہ معظمہ کے نیک اور بابرکت مقاصد کی اعانت میں مشغول ہوں۔ اس نے مجھے بے انتہاء برکتوں کے ساتھ چھواء اور اپنا مسیح بنایا۔ وہ ملکہ معظمہ کے پاک اغراض کو خدا آسمان سے مدد دے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۵، خزائن ج۱۵ ص۱۱۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ملکہ کے نور کی کشش
’’سو خدا نے تیرے نورانی عہد میں آسمان سے ایک نور نازل کیا۔ کیونکہ نور نور کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور تاریکی تاریکی کو کھینچتی ہے۔ اے مبارک اور بااقبال ملکہ زمان جن کتابوں میں مسیح موعود کا آنا لکھا ہے ان کتابوں میں صریح تیرے پر امن عہد کی طرف اشارات پائے جاتے ہیں۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۶، خزائن ج۱۵ ص۱۱۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ہماری پیاری قیصرہ ہند
’’سو اے ہماری پیاری قیصرہ ہند خدا تجھے دیرگاہ تک سلامت رکھے۔ تیری نیک نیتی اور رعایا کی سچی ہمدردی قیصر روم سے کم نہیں۔ ملکہ ہم زور سے کہتے ہیں کہ اس سے بہت زیادہ ہے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۷، خزائن ج۱۵ ص۱۱۸)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2497مرزاجی کی بعثت ملکہ وکٹوریہ کی برکت سے ہوئی
’’سو یہ مسیح موعود جو دنیا میں آیا تیرے ہی وجود کی برکت اور دلی نیک نیتی اور سچی ہمدردی کا نتیجہ ہے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۷، خزائن ج۱۵ ص۱۱۸)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
خدا کا ہاتھ ملکہ وکٹوریہ کی تائید کر رہا ہے
’’تیرا عہد حکومت کیا ہی مبارک ہے کہ آسمان سے خدا کا ہاتھ تیرے مقاصد کی تائید کر رہا ہے۔ تیری ہمدردی رعایا اور نیک نیتی کی راہوں کو فرشتے صاف کر رہے ہیں۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۷، خزائن ج۱۵ ص۱۱۹)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تیری سلطنت کے ناقدر شریر اور بدذات ہیں
’’تیرے عدل کے لطیف بخارات بادلوں کی طرح اٹھ رہے ہیں تاتمام ملک کو رشک بہار بنادیں۔ شریر ہیں وہ انسان جو تیری عہد سلطنت کی قدر نہیں کرتا اور بدذات ہے وہ نفس جو تیرے احسانوں کا شکرگزار نہیں۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۷، خزائن ج۱۵ ص۱۱۹)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top