• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(لاہوری صدرالدین کے متعلق وفد کی درخواست)
(محترمہ قائمقام چیئرمین: پیشتر اس کے کہ ہم کارروائی شروع کریں، وفد کی درخواست ہے کہ چونکہ مولانا صدرالدین تمام سوالوں کے جواب نہیں دے سکیں گے، اس لئے حلف لینے کے بعد کسی دُوسرے کو جواب دینے کی اجازت دی جائے، تاہم ذمہ داری مولانا صدرالدین کی ہی ہوگی، چنانچہ اگر کمیٹی اجازت دے تو ہم ایسی اجازت دے دیں)
----------
OATH BY THE DELEGATION
محترمہ قائمقام چیئرمین: مولانا صاحب! یہ ابھی آپ ایک Oath (حلف) لیں گے، اور اس میں جو آپ کی طرف سے اور جواب دے گا، وہ بھی Oath (حلف) لے گا۔ یہ آپ کے سامنے ہے Oath (حلف) لیکن اور جو بھی آپ کے ڈیلی گیشن کا ممبر ہے، اس کا جو جواب دے گا، اس کی ساری جواب داری آپ ہی اُٹھائیں گے، یہ جیسے آپ کی طرف سے جواب دیا گیا تھا۔ بتادیجئے ان کو۔ (وقفہ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مولانا صدرالدین کا حلف)
مولانا آپ کو سمجھ میں آگیا؟ تو ان کو پوچھو اور جو بھی ڈیلیگیٹ جواب دینا چاہتا ہے، وہ ذرا مہربانی سے، جو کچھ میں نے کہا اس کا آپ بتادیجئے۔ (وقفہ)
مولانا صدرالدین (گواہ سربراہ جماعت احمدیہ، لاہور): میں جو کچھ کہوں گا خداتعالیٰ کو حاضر وناظر جان کر اپنے اِیمان سے سچ کہوں گا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(جناب عبدالمنان عمر کا حلف)
1515جناب عبدالمنان عمر: میں جو کچھ کہوں گا خداتعالیٰ کو حاضر وناظر جان کر اپنے اِیمان سے سچ کہوں گا۔ (وقفہ)
محترمہ قائمقام چیئرمین: یہ آپ کے ایک ہی جواب دیں گے یا دو حضرات جواب دیں گے؟
مولانا صدرالدین: ایک ہی دیں گے۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: ایک۔ (وقفہ)
جواب تو آپ زبانی دیں گے، لیکن اگر کوئی حوالہ یا کوئی ریفرنس دینا ہے تو پھر وہ آپ پڑھ کہ سناسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
مولانا صدرالدین: وہ میں۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: ۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ پڑھ کر سناسکتے ہیں۔
یا اگر کوئی لمبا جواب ہے تو پھر آپ یہاں Submit کردینا، وہ جو ہے، اگر کوئی لمبا جواب ہے اور اس کی کوئی کسی جواب میں وضاحت کرنی ہے تو شروع کریں اب اٹارنی جنرل۔
----------
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CROSS-EXAMINATION OF THE LAHORI GROUP DELEGATION
(صدرالدین کے حالات زندگی)

جناب یحییٰ بختیار: مولانا صدرالدین صاحب! ہمیں کچھ اپنی زندگی کے حالات بتائیں۔ پیدائش کی تاریخ، کب احمدی جماعت میں شامل ہوئے، انہوں نے کیا خدمات کیں، ان کی زندگی کے کچھ مختصر حالات، تاکہ ریکارڈ بن رہا ہے، وہ پہلے آپ بیان کریں۔
جناب عبدالمنان عمر (گواہ جماعت احمدیہ، لاہور): مولانا صدرالدین یہ جناب! آپ مختصراً آپ اپنی زندگی کے حالات تھوڑے بیان کریں کہ کب آپ اس جماعت میں شامل ہوئے، کہاں تعلیم پائی، کیا ہوا۔
1516جناب یحییٰ بختیار: یومِ پیدائش سے۔۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: یوم پیدائش سے لے کر۔
مولانا صدرالدین: کب سے لے کر؟
جناب یحییٰ بختیار: اپنی پیدائش سے۔
جناب عبدالمنان عمر: پیدائش سے۔
مولانا صدرالدین: اچھا۔
جناب عبدالمنان عمر: سیالکوٹ میں تعلیم پائی۔ کب اس جماعت میں شامل ہوئے، کیا خدمات انجام دیں، انگلینڈ، جرمنی گیا۔
مولانا صدرالدین: مجھے صدرالدین کہتے ہیں۔ میں سیالکوٹ کا باشندہ ہوں۔ وہاں پر مشن ہائی اسکول میں انٹرنس تک تعلیم پائی۔ اس کے بعد کسی دُوسرے کالج میں، مشن کالج میں، میں نے ایف اے تک تعلیم پائی۔ اس کے بعد لاہور میں، میں نے بی اے تک تعلیم پائی۔ اس کے بعد میں نے دو سال کے بعد بی-ٹی کا اِمتحان دیا۔ میں ڈسٹرکٹ انسپکٹر مقرّر کیا گیا۔ اس کے بعد میں ٹریننگ کالج میں پروفیسر کے طور پر رکھا گیا۔ وہاں سے میں قادیان چلا گیا۔ قادیان سے مجھے دعوت آئی کہ یہاں چلے آؤ۔ میرے لئے ایک بڑا روشن مستقبل تھا۔ لیکن میرے دِل میں ذرا برابر خیال نہیں آیا کہ میں یہ روشن مستقبل ترک کرکے قادیان میں جارہا ہوں۔ میں قادیان چلا گیا۔ وہاں پر میں نے پانچ سال میں ایک ایسا اسکول بنایا جس کی شہرت تمام ضلع میں تھی۔ وہ اخلاق کے لحاظ سے اور جسمانی قوّت کے لحاظ سے کھیلوں میں، فٹ بال میں، ہاکی وغیرہ میں بہت اعلیٰ درجے کی ٹیمیں تیار کیں اور گورداسپور کے ضلع میں سالانہ جلسے کے موقع پر جب ہماری ٹیمیں وہاں ہاکی اور فٹ بال وغیرہ کھیلتی تھیں تو ضلع کے تمام آفیسر ان کو دیکھنے کے لئے آتے اور وہ تمام کی تمام کھیلوں میں اوّل نمبر تعلیم پاتے، اِنعام پاتے تھے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(صدرالدین کا انگلستان جانا)
پھر مجھے وہاں سے انگلستان جانے کا موقع ملا۔ میں نے پہلے چند سالوں میں ایک سو انگریز مرد اور عورت کو مسلمان کیا۔ یہ جذبہ حضرت مسیحِ موعود کی خدمت میں رہنے کی 1517وجہ سے پیدا ہوا تھا۔ ہم نے اسلام کا غلبہ دِکھانا ہے دُنیا میں اور اس وقت میں انگریزوں کے ماتحت تھا۔ ایک ماتحت شخص ان کے گھر میں جاکر انگریزی زبان میں اسلام کی تعلیمات بیان کرتا اور پہلے تین سال میں ایک سو زن ومرد اِسلام قبول کرتے ہیں۔
دوبارہ مجھے ایک سال یا ڈیڑھ سال کے بعد پھر مجھے موقع ملا انگلستان میں جانے کا۔ وہاں پر کوئی ڈیڑھ سال کے اندر پچاس، ساٹھ مرد وزَن انگریز مسلمان ہوئے۔ پھر میں واپس چلا آیا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(صدرالدین کا جرمنی جانا)
کچھ عرصے کے بعد مجھے جرمنی جانے کا موقع ملا، ۱۹۲۴ء میں۔ وہاں جاکر میں نے ایک مسجد تعمیر کی، اور قرآن شریف کا ترجمہ ایک جرمن فاضل کی مدد سے مجھے بھی جرمن زبان آتی تھی لیکن میں نے احتیاطاً ایک فاضل جرمن مسلمان کو اپنے ساتھ رکھا… اور جرمنی زبان میں قرآن شریف کا ترجمہ اور قرآن شریف کی تفسیر مفصل لکھ کر شائع کی۔ اس کا بہت بڑا اثر جرمن کے لوگوں پر ہوا۔ جرمنوں میں اور انگریزوں میں کئی ایک اُمور میں فرق ہے۔ جرمن مشرق کو پسند کرتا ہے اور اہلِ مشرق کی تعظیم کرتا ہے۔ اس تعظیم کی وجہ سے اور قرآن کریم کی بلندپایہ تعلیم کی وجہ سے بہت سے جرمن مرد وزَن مسلمان ہوئے۔
تو اسی طرح سے میری زندگی کچھ یورپ میں اور کچھ یہاں گزری۔ یہاں پر میں نے ایک لاجواب ہائی اسکول بنایا جو انگریزوں کے، لاہور میں جو انگریزوں کا ایک اسکول تھا، اس سے بڑھ کر ایک اسکول بنایا اور پنجاب کے شرفائ، تمام کے تمام لوگوں نے اپنے بچے اس اسکول میں بھیجے، اور انہوں نے تعلیم، اس مدرسے میں رہ کر نہ صرف انگریزی وغیرہ کی تعلیم حاصل کی، بلکہ اسلام کی تعلیم حاصل کی، اور اِسلام پر چلنے کا نمونہ ان کے سامنے پیش کیا گیا۔
یہ مختصر سی تاریخ ہے میرے متعلق جو میں نے عرض کی ہے۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس مجلس میں اپنی برکات نازل فرمائے۔ (وقفہ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(صدرالدین کی تاریخ پیدائش)
1518جناب یحییٰ بختیار: مولانا! آپ نے تاریخِ پیدائش نہیں بتائی، تاکہ کچھ آئیڈیا ہو، یا سال تقریباً، اندازاً بتادیجئے کچھ۔
مولانا صدرالدین: ۱۸۸۱ء سیالکوٹ میں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(صدالدین کا قادیان جانا)
جناب یحییٰ بختیار: آپ قادیان کس سال گئے؟ آپ نے فرمایا کہ آپ قادیان چلے گئے۔
مولانا صدرالدین: ۱۹۰۵ء میں۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ مرزا غلام احمد صاحب پر بیعت کب لائے؟
مولانا صدرالدین: ۱۹۰۵ء میں۔ (وقفہ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا غلام احمد کی بیعت کس معنی میں؟)
اس بارے میں ایک امر گزارش کرتا ہوں کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب اس امر کی بیعت نہیں لیتے تھے کہ : ’’میں نبی ہوں۔‘‘ وہ صرف یہ بیعت لیتے تھے کہ: ’’میں اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کروں گا۔‘‘ اپنے دعویٰ کے متعلق قطعاً کوئی بات نہ کہتے تھے۔ اگر وہ نبی ہوتے تو ان کا فرض تھا کہ مجھے اِلقاء ۔۔۔۔۔۔۔ تلقین کرتے کہ: ’’مجھے نبی مانو۔‘‘ لیکن وہ نبی قطعاً نہ تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: مولانا! میں۔۔۔۔۔۔۔
مولانا صدرالدین: ۔۔۔۔۔۔۔نبوّت محمد رسول اللہ پر ختم ہوگئی۔
جناب یحییٰ بختیار: مولانا! میں آپ سے اس بارے میں بعد میں سوال پوچھوں گا۔ ذرا آپ موقع دیجئے۔ (وقفہ)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(لاہوری، قادیانی اختلاف کب ہوا)
آپ کی جماعت کے قادیانی جماعت سے اِختلافات کب ہوئے اور کس بات پر ہوئے؟
(Interruption)
Madam Acting Chariman: I would request the honourable members to keep their voice low.
(محترمہ قائمقام چیئرمین: میں معزز اراکین سے اِلتماس کروں گی کہ وہ اپنی آواز نیچی رکھیں)
جناب عبدالمنان عمر: اب ہم جواب کیسے۔۔۔۔۔۔۔
1519جناب یحییٰ بختیار: ہاں، آپ دے دیجئے، اُن کی طرف سے۔
جناب عبدالمنان عمر: سوال یہ کیا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ لاہور کے اِختلافات اُن لوگوں سے جو اس وقت ربوہ میں ہیں، کب شروع ہوئے؟ اس کے متعلق گزارش یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: اور کس بات پر ہوئے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top