• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی کی کاروائی ( نواں دن )

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(سلطنت انگریزی کی تائید وحمایت میں عمر کا اکثر حصہ گزرا)
جناب یحییٰ بختیار: ’’میری عمر کا اکثر حصہ میں نے سلطنت انگریزی کی تائید وحمایت میں گزارا ہے۔ (اکثر گزارا ہے) میں نے ممانعت جہاد اور انگریز کی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں اس سے بھر سکتی ہیں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)
مرزاناصر احمد: Volumes (جلدیں) آپ نے کل اٹھاسی لکھی ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: کل کتابیں؟
مرزاناصر احمد: کل اٹھاسی کتب لکھی ہیں اور ان میں سے ہر ایک میں یہ سخت الفاظ بھی نہیں۔
1173جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں تو یہ مرزاصاحب…
مرزاناصر احمد: جو ہے ’’کتاب‘‘ وہ واقعہ کے ساتھ اس کو سامنے رکھ کے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دیکھئے مرزاصاحب! یہ میں Clarification (وضاحت) کے لئے ضروری سمجھتا ہوں، میری ڈیوٹی تھی…
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ Impression (تأثر) یہ پڑتا ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، ٹھیک ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی صرف انگریز کی تائید وحمایت میں لکھتے رہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: … کہ مرزاصاحب نے ساری عمر کا بڑا حصہ، بیشتر حصہ، انگریزوں کی تائید وتعریف میں کتابیں لکھیں، پانچ… پچاس الماریاں اس سے بھر گئیں اور سوال یہ آتا ہے کہ کیا اﷲمیاں کی تعریف میں بھی اتنی کتابیں لکھیں کہ پچاس الماریاں بھر جائیں؟ کیا محمدﷺ کی تعریف میں بھی اتنی کتابیں لکھیں کہ پچاس الماریاں بھر جائیں؟ کہ صرف انگریز پر لکھتے رہے؟ یہ سوال آتا ہے مسلمانوں کے دلوں میں۔ اس کا جواب دینا ہے آپ کو۔
مرزاناصر احمد: ہاں جی، ہاں جی، ٹھیک ہے اﷲتعالیٰ کی صفات کی تفسیر، بیان کہ خدا یہی خدا ہے جو اسلام نے پیش کیا، قرآن کریم کی جو ہے تفسیر، قرآن کریم کی عظمت کا بیان نبی اکرمﷺ کی عظیم بلند،ا رفع شان اور عظمت اور آپ کی جلالیت کے اظہار کے لئے جو کتابیں لکھیں، اس کے لئے پچاس الماریاں نہیں چاہئیں۔ اس کے لئے پچاس ہزار الماریاں بھی کافی نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: جو مرزاصاحب نے لکھی ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، جو مرزاصاحب نے لکھی ہیں… Volumes (جلدیں)
1174جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ تو کہتے ہیں کل چھیاسی کتابیں لکھی ہیں۔
مرزاناصر احمد: اوہو! یہی تو میں سمجھا رہا تھا۔ یہاں پچاس کتابوں سے یہ مراد نہیں ہے کہ ہر نئی کتاب کی ایک ایک جلد کر کے اور وہ پچاس بنائیں، بلکہ ایک کتاب کی بھی اگر اتنی تعداد ہو جائے، اور یہ جو ہے: ’’غصہ مٹانے کے لئے‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: لسٹ تو بڑی لمبی چوڑی ہے۔ اس پر…
مرزاناصر احمد: کوئی… یعنی اگر یہ ہیں اٹھاسی سے زیادہ، تو مجھے بھی بتائیں، میری فہرست میں جو کمی ہے وہ میں نوٹ کرلوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، اٹھاسی… چوبیس کتابیں یہاں ہیں اور رسالے، اشتہارات وغیرہ…
مرزاناصر احمد: چوبیس کتابوں میں یہ بھی کسی نے تکلیف گوارا کی کہ دیکھے کہ ان میں سو صفحے کی کتاب ہے؟ تو جس قسم کا ریفرنس ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! میں … دیکھیں آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں Insinuation (اشارۃً کوئی بات کر رہا ہوں) کر رہا ہوں۔ Please try to appreciate.... (مہربانی کر کے مجھے سمجھنے کی کوشش کریں)
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں میں بھی نہیں، میں تو ایک بات بتارہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک ایسے الفاظ آگئے ہیں کہ ان میں سے ایک ایک کو دیکھا جائے۔ ’’پچاس الماریاں بھرتی ہیں۔‘‘ … اشتہارات، رسالے، کتابیں، وہ اس قسم کا ذکر کرتے ہیں۔ Clear words (واضح الفاظ) میں کہ: ’’جس سے پچاس الماریاں بھر جاتی ہیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: جی، تو ہم سے پوچھیں ناں مطلب کیا ہے۔
1175جناب یحییٰ بختیار: تو اس واسطے میں کہہ رہا ہوں کہ صاف مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ پچاس… ’’عمر کا زیادہ حصہ انگریز کے تائید میں میں نے گزارا۔‘‘ ’’پچاس الماریاں بھر گئیں۔‘‘ تو باقی عمر میں کیا حصہ رہا جو اﷲتعالیٰ کی تعریف میں گزارا ہو؟ اور کتنی کتابیں، الماریاں بھریں؟ یہ سوال آتا ہے جو آپ سے کوئی پوچھے گا۔
مرزاناصر احمد: جی، ہر آدمی حق رکھتا ہے کہ یہ پوچھے اور میرا یہ خیال ہے کہ مجھے بھی حق ہے کہ میں بتاؤں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، مجھے یہ سوالات پوچھے گئے۔ جبھی میں آپ سے پوچھ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: یہ جو ہے ناں ’’پچاس الماریاں بھر گئیں۔‘‘ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ تمام حوالے اکٹھے کر لئے جائیں جو بعض ایسے مسلمان جن کو جلدی غصہ آجاتا ہے، ان کے غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے اور خلاف اسلام حرکات سے انہیں محفوظ رکھنے کے لئے، جس کے نتیجے میں ملک میں امن پیدا ہو اور حکومت وقت کو پریشان نہ ہونا پڑے اور ان کے لئے لاء اینڈ آرڈر کا پرابلم نہ ہو۔ وہ حوالے اور اس کے مقابلے میں… میں باقی سارے حوالے نہیں کہتا… صرف کوئی ایک عنوان لے کے، حوالے اکٹھے کر کے تو آپ کے یہاں میں Submit (پیش) کروا دوں گا۔ وہ پڑھ لیں، ان کی سطریں گن لیں۔ ان کے Pages (صفحات) گن لیں۔ جس طرح ہو اپنی تسلی کر لیں۔ جو ایک دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ جو تحریر ہے، اس کے معانی کا حق صرف اس کو ہے جو وہ تحریر لکھتا ہے یا جو اس کے ماننے والے ہیں، اگر وہ مامور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ایک فقرہ لے کے مہدی موعود کے کتب میں سے، اس کے اوپر سوال بنانا ہر طرح جائز ہے، ہر ایک کو حق ہے۔ میں نے 1176پہلے بھی کہا، جس کو سمجھ نہیں آتا وہ سوال کرے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں… ممکن ہے میں غلطی پر ہوں… کہ میرا یہ حق ہے کہ میں پوری طرح جواب دوں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، وہ میں نہیں کہہ سکا کہ آپ…
مرزاناصر احمد: … تو یہ جواب جو ہے، یہ جواب جو آپ نے اب سوال یہ کیا کہ جو کچھ ساری عمر کے بڑے حصے میں لکھ کر انگریز کی تائید میں پچاس الماریاں بھریں، اس کے مقابلے میں اﷲ اور اس کے رسول اور اسلام کی جو اس وقت ضروریات تھیں اور مسائل کے… جو مسائل تھے، اور اسلام کے لئے جدوجہد کرنی تھی، اور اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو منصوبے بنانے تھے ان کے لئے تو پھر کوئی وقت ہی نہیں۔ ہاں، تو پھر میں نے یہ بتانا ہے کہ ان کی آپس میں نسبت کیا ہے۔ نسبت کا سوال ہوگیا ناں۔ تو اس نسبت کے لئے آپ مجھے وقت دیں تو، یا کسی ہمارے بزرگ… اتنے ہیں یہاں، بیٹھے ہوئے… کسی کے سپرد کر دیں۔ میںیہ وعدہ کرتا ہوں کہ ’’غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے‘‘ ان کا ایک ایک لفظ میں پروڈیوس کردوں گا۔ جس کی طرف اشارہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں ویسا مسلمان نہیں ہوں، میرے غصے کی بات نہیں ہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، اوہو! نہیں، میں پھر اناﷲ… میں معافی چاہتا ہوں، بالکل یہ مطلب نہیں تھا، بالکل یہ مطلب نہیں تھا میرا۔ میرا مطلب یہ تھا کہ اس وقت جن کے متعلق یہ خیال کیاگیا کہ کہیں عضے میں آکے خلاف ہدایت شریعت اسلام کوئی بات نہ کر بیٹھیں غصے میں، اور انگریزی حکومت کے لئے بھی لاء اینڈ آرڈر کا پرابلم پیدا ہو جائے، وہ جو ان کے لئے لکھا گیا۔ آپ کی تو بات ہی نہیں ہورہی۔ آپ تو بڑے حلیم ہیں، میں بڑا ممنون ہوں آپ کا تو لیکن وہ میرا مطلب…
1177جناب یحییٰ بختیار: انسان کمزور ہوتا ہے، آدمی سے کوئی غلط بات ہو جاتی ہے، میں اس کے لئے معافی چاہتا ہوں اگر کبھی ہوئی ہے اور میرا یہ Insinuation نہیں ہے۔ صرف میرے سامنے جو سوال آئے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں ٹھیک میرا مطلب یہ ہے کہ جب موازنہ کریں… میرا صرف اتنا مطلب ہے… جب موازنہ کریں گے پھر حقیقت واضح ہوگی تو اس کی مجھے اجازت دیں میں موازنہ کر دیتا ہوں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی نے کل اٹھاسی کتابیں لکھیں)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں تو صرف یہ پوچھتا ہوں مرزاصاحب! کہ آپ نے کہا کہ انہوں نے کل چھیاسی (۸۶) کتابیں لکھی ہیں۔
مرزاناصر احمد: اٹھاسی۔
جناب یحییٰ بختیار: اٹھاسی کتابیں، مرزاصاحب نے کل اٹھاسی کتابیں لکھی ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہوں، ہوں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(پچاس الماریاں)
جناب یحییٰ بختیار: اب اٹھاسی کتابیں تو پچاس الماریوں میں نہیں آتیں۔
مرزاناصر احمد: ہوں، ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو ایک الماری کی چیز ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، اگر ایک ایک رکھی جائے تو نہیں آتیں۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، تو عام، عام، نارمل ہو…
مرزاناصر احمد: ہوں، ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: … تو اس کا یہ مطلب ہے کہ کچھ اور ہیں، کچھ اور کتابیں ہیں جو پچاس الماریوں میں آئیں۔
مرزاناصر احمد: مطلب کچھ اور ہے۔ کچھ اور کتابیں نہیں۔
1178جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے کہا تھا عام آدمی تو اندازہ کرتا ہے کہ مرزاصاحب نے پچاس الماریاں تو وہاں بھر دیں انگریز کی تائید وتعریف میں، زندگی کا زیادہ حصہ اسی میں گزرا، اور کچھ یہ کتابیں بھی لکھ دیں اور باقی زندگی کا جو حصہ رہ گیا تھا، وہ پچاس الماریوں کا نہ تھا، جو اﷲتعالیٰ کی تعریف میں۔ تو اس کے بعد ابھی کوئی زیادہ Evidence (شہادت) کی ضرورت نہیں ہے جو آپ بتائیں گے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔ زیادہ کی ضرورت تو وہ ہے کہ وہ لکھا ایک سمندر، خداتعالیٰ کے کلام کی تفسیر کا کہ جس کا ایک انسان کی زندگی میں، میرے جیسے کی، پوری طرح اس کو Comprehand (احاطہ) کرنا۔ اس کے مطلب کو اپنے میں سمیٹنا اور اپنا لینا، Assimilation (انجذاب) کے ذریعے، وہ بھی ممکن نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! کل بھی میں نے ایک سوال پوچھا تھا اور…
مرزاناصر احمد: وہ، وہ، اس کے… جواب ہیں کل والے کے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں وہ، وہ شاید آپ کے پاس کوئی اور جواب ہو ایک اور سوال تھا۔ میں نے آپ سے عرض کی تھی کہ مرزابشیرالدین محمود صاحب کی جو کتاب ہے "True Islam" (سچا اسلام) جو کہ لیکچر ہے، اس میں وہ فرماتے ہیں کہ قرآن شریف کے جو خزانے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ اور مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی حمایت وتائید میں گزرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکٹھی کی جائیں تو پچاس الماریاں اس سے بھر سکتی ہیں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تھے، چھپے ہوئے خزانے، وہ مرزاصاحب باہر لے آئے، ان کو ظاہر کیا دنیا پر، جو تیرہ (۱۳) سو سال تک ظاہر نہیں تھے۔ میں نے آپ سے عرض کیا کہ تیرہ سو سال میں قرآن شریف کی کون سی آیات تھیں جس کے متعلق کوئی ایسی Interpretation (توجیہہ) نہیں تھی جو مرزاصاحب نے ظاہر کی؟ مگر دو تین Subjects (عنوانات) کو چھوڑ کر… وہ Subject (عنوانات) وہ آیات جو ان کی نبوت کو کسی طریقے سے ثابت کرنے کا تعلق ہو یا مسیح موعود کے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، ٹھیک ہے۔ مجھے یاد ہے وہ سوال۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا نے کونسی ایسی تفسیر کی جو آج تک امت میں سے کسی نے نہیں کی؟)
1179جناب یحییٰ بختیار: مسیح موعود کے آنے کا یا جہاد کا… ان کو چھوڑ کر باقی کون سی جگہ انہوں نے تفسیر کی جو کہ کسی نے پہلے نہیں کی تھی؟ آپ نے فرمایا ایک تو سورۃ فاتحہ پر انہوں نے ایسی تفسیر اس کی کی ہے کہ ستر فیصدی اس کا…
مرزاناصر احمد: …بالکل نیا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ایک آیت کی ایسی تفسیر! جو مرزاقادیانی نے کی)
جناب یحییٰ بختیار: …پہلے نہیں تھا۔ ۱۳۰۰ تیرہ سو سال میں، پہلی دفعہ مرزاصاحب نے کیا۔ ان میں سے صرف ایک آیت جو ہے آپ بتادیں کہ کیا انہوں نے کہا ہے جو پہلے نہیں تھا۔ کیونکہ بہت بڑی چیز ہو جاتی ہے، ٹائم نہیں، صرف ایک جو آپ Select (منتخب) کر لیں، جب انہوں نے یہ چیز کہی جو کہ تیرہ سو سال میں پہلے کسی نے نہیں کہی؟
مرزاناصر احمد: جی، یہ میں بتادوں پڑھ دوں گا۔ اگلے Session (اجلاس) میں میں لے آؤں گا، پڑھ دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: ابھی یہی دیکھیں، پھر یہ اسی میں فرماتے ہیں، خط میں: ’’دوسرا قابل گزارش یہ ہے کہ میں ابتدائی عمر سے اس وقت تک جو تقریباً ساٹھ سال کی عمر تک پہنچا ہوں، اپنی زبان اور قلم سے اس اہم کام میں مشغول ہوں کہ مسلمانوں کے دلوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی محبت اور خیرخواہی اور ہمدردی کی طرف پھیروں۔‘‘
(درخواست بحضور نواب لیفٹیننٹ گورنر ص۳ ملحقہ کتاب البریہ، خزائن ج۱۳ ص۳۳۹)
اور پھر ان سے آخیر میں ایک اور بھی گزارش کرتے ہیں۔ A Life Time.... (عمر بھر)
مرزاناصر احمد: اس کا حوالہ کیا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: اسی Letter (خط) سے۔
مرزاناصر احمد: اچھا، اسی Letter (خط) سے۔
1180جناب یحییٰ بختیار: اسی کے Extracts (اقتباسات) میں پڑھ رہا ہوں، کیونکہ بہت لمبا ہے وہ۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، ہاں ٹھیک ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(انگریز کا خود کاشتہ پودا)
جناب یحییٰ بختیار: وہ لمبا ہے، اس میں سے پھر وہ آخیر میں التماس کرتے ہیں: ’’التماس ہے کہ سرکار دولت مدار ایسے خاندان کی نسبت جس کو پچاس برس کے متواتر تجربے سے ایک وفادار، جان نثار خاندان ثابت کر چکی ہے اور جس کی نسبت گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ مستحکم رائے سے اپنی چٹھیات میں یہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم نے سرکار انگریزی کے پکے خیرخواہ اور خدمت گزار ہیں۔ اس خود کاشتہ پودے کی نسبت نہایت حزم اور احتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ فرمائے کہ وہ بھی اس خاندان کی ثابت شدہ وفاداری اور اخلاص کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت کو ایک خاص عنایت اور مہربانی کی نظر سے دیکھیں۔ ہمارے خاندان سے سرکار انگریزی کی راہ میں اپنے خون بہانے اور جان دینے سے فرق نہیں کیا اور نہ اب فرق ہے۔ لہٰذا ہمارا حق ہے کہ ہم خدمات گزشتہ کے لحاظ سے سرکار دولت مدار کی پوری عنایات اور خصوصیات کی توجہ کی درخواست کریں۔ تاکہ ہر شخص بے وجہ ہماری آبروریزی کے لئے دلیری نہ کر سکے اور کسی قدر اپنی جماعت کے نام ذیل میں لکھتا ہوں…‘‘
تو مرزاصاحب یہاں، ’’ایک خود کاشتہ پودا… انگریز‘‘ کا کہہ رہے ہیں۔ یہ کن کی طرف اشارہ ہے؟
مرزاناصر احمد: اپنے اس خاندان کی طرف جو پہلے گزر چکا۔
جناب یحییٰ بختیار: یا جماعت کی طرف؟
1181مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں جماعت نے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، ایک دھیلا کبھی انگریز سے نہیں لیا اور نہ کبھی جماعت نے چار مربع زمین لی جو بعض دوسرے علماء نے لی اس وقت۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، مربعوں سے تو کسی کو Protection (تحفظ)…
مرزاناصر احمد: اور جو، دیکھیں ناں، یہ تو اس کے آخری فقرے جو ہیں، وہ خود اپنا جواب ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: دونوں چیزیں ہیں، مرزاصاحب! میں آپ کو پڑھ کر سناتا ہوں، میں نہیں کہتا کہ میں ٹھیک سمجھ رہا ہوں۔ میں اس واسطے یہ Clarification (وضاحت) چاہ رہا ہوں کہ وہ خاندان کا ذکر کرتے ہیں اور بہت زیادہ ذکر کرتے ہیں…
مرزاناصر احمد: مطالبہ کیا کرتے ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ ساتھ ہی کہہ رہے ہیں…
مرزاناصر احمد: نہیں، مطالبہ کیا کرتے ہیں؟… کہ لوگ ہماری بے عزتی نہ کیا کریں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(انگریز کے پکے خیرخواہ اور وفادار)
جناب یحییٰ بختیار: ’’التماس ہے کہ سرکاری دولت مدار ایسے خاندان کی نسبت…‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، آگے پڑھیں ناں۔ ہاں، ہاں، اب۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’جس کو پچاس برس کے متواتر تجربے سے وفادار، جان نثار خاندان ثابت کر چکی ہے اور جس کی نسبت گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ مستحکم رائے سے اپنی چٹھیات میں یہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم سے سرکار انگریز کے پکے خیرخواہ اور خدمت گزار ہیں…‘‘ یہ تو…
(درخواست بحضور نواب گورنر ص۱۳ ملحقہ کتاب البریہ، خزائن ج۱۳ ص۳۵۰)
1182مرزاناصر احمد: نہیں، آگے مطالبہ، آگے مطالبہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، پھر کہتے ہیں: ’’اس خود کاشتہ پودے کی نسبت نہایت حزم اور احتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ فرمائے کہ وہ اس خاندان کی ثابت شدہ وفاداری اور اخلاص کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت…‘‘ (ایضاً)
مرزاناصر احمد: مجھے اور میری جماعت کو کیا کرے؟ مربع دے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، یہ…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، آگے تو پڑھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ ’’… میری جماعت کو ایک خاص عنایت اور مہربانی کی نظر سے دیکھیں…‘‘ (ایضاً)
مرزاناصر احمد: آگے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو، مرزاصاحب ’’خودکاشتہ پودا…‘‘
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نہیں۔ آگے پڑھیں جی۔ آگے اس کا جواب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہمارے خاندان نے سرکار انگریزی کی راہ میں اپنے خون بہانے اور جان دینے سے فرق نہیں کیا اور نہ اب فرق ہے…‘‘ (ایضاً)
مرزاناصر احمد: آگے، آگے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’…لہٰذا ہمارا حق ہے کہ ہم خدمات گذشتہ کے لحاظ سے سرکار دولت مدار کی پوری عنایات اور خصوصیت کی توجہ کی درخواست کریں تاکہ ہر شخص بے وجہ ہماری آبروریزی کے لئے دلیری نہ کر سکے۔‘‘ (ایضاً)
1183مرزاناصر احمد: ’’بے وجہ ہماری آبروریزی کے لئے دلیری نہ کر سکے‘‘… یہ مطالبہ ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(اپنی جماعت کے لئے مراعات کی استدعا)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں نہ:
’’کسی قدر اپنی جماعت کے نام ذیل میں لکھتا ہوں… اب کسی قدر اپنی جماعت کے نام ذیل لکھتا ہوں…‘‘ (ایضاً)
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، وہ تو بعد کی بات ہے۔ صرف یہ ساری تمہید کا مطالبہ یہ ہے کہ بلاوجہ کوئی ہماری آبروریزی نہ کر سکے۔
جناب یحییٰ بختیار: اپنے خاندان کے لئے Protection (تحفظ) چاہتے ہیں گورنمنٹ سے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، وہ بے عزتی نہ کرے کوئی۔
جناب یحییٰ بختیار: وہی میں کہتا ہوں کہ Protection (تحفظ) چاہ رہے ہیں؟
مرزاناصر احمد: No, no, نہیں، Protection (تحفظ) بہت وسیع ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: عنایت، مہربانی چاہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں ۔ مہربانی وہ تو ایک شکرگزار… جو دماغ ہے، وہ اس چیز کو، وہ اس چیز کو… ’’کہ کوئی بلاوجہ ہماری آبروریزی نہ کرے…‘‘ اس کو اتنی مہربانی سمجھتا ہے کہ اس نے کر دی۔ یہ تو ایک شان کا ہے… یہاں اعتراض کا تو کوئی موقع نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! ایک…
مرزاناصر احمد: … کوئی مربعے مانگے؟ کوئی پیسے لئے؟ کوئی رعایتیں لیں؟ کوئی نوکریاں مانگیں؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ تو میں سمجھتا تھا کہ آپ کا یہ خیال ہے کہ انگریز کی گورنمنٹ انصاف کی گورنمنٹ ہے، وہاں ظلم نہیں ہوتا تھا، عدالتیں تھیں، جسٹس تھا، رول آف لاء تھا، دین کے معاملے میں دخل نہیں دیتے تھے…
1184مرزاناصر احمد: اور پھر بھی خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(خوشامد کی کیا ضرورت تھی؟)
جناب یحییٰ بختیار: … اور پھر اگر یہ Right (حق) انسان کو مل گیا تو پھر اتنی زیادہ خاندانی خدمات اور خوشامد کی کیا ضرورت تھی۔ یہ تو Right (حق) تھا۔ ’’میں نے چونکہ اتنی خدمت کی ہے، اتنی میں نے آپ کی تعریف کی ہے، میرے خاندان نے اتنی خدمت کی ہے، مجھ پر ذرا مہربانی کریں، مجھ پر ظلم نہ ہونے دیں۔‘‘ یہ تو کوئی گورنمنٹ نہیں ہے۔ اگر جس کی آپ تائید کرتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: بات سنیں، یہ جو حقیقت ہے وہ تو حقیقت ہے، اسے تو کوئی نہیں بدل سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ…
Mr. Yahya Bakhtiar: Here I agree with you.
(جناب یحییٰ بختیار: مجھے آپ سے اتفاق ہے)
مرزاناصر احمد: … حقیقت یہ ہے کہ نہ انگریز سے ایک پیسہ لیا… Don't you agree with it? (کیا آپ اس سے متفق نہیں ہیں)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، میں نہیں جانتا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، پھر میں آپ کو بتارہا ہوں کہ نہ کبھی کوئی زمین لی، نہ کبھی کوئی نوکریاں لیں، نہ کبھی کوئی خطاب وہ لئے، ہر چیز کو ٹھکرا دیا، اور مانگا صرف یہ کہ عزت کی زندگی ہمیں گزارنے دیں اور ایک شریف انسان کی زبان سے یہ نکلا کہ اگر تم یہ بھی کرو گے تو ہم تمہارے بڑے مشکور ہوں گے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: (Addressing the Chair) shall we continue after lunch? Because next subject with...
(جناب یحییٰ بختیار: کیا دوپہر کے کھانے کے بعد کاروائی جاری رہے گی؟ کیونکہ اگلا موضوع…)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی)
Mirza Nasir Ahmad: After lunch.
(مرزاناصر احمد: دوپہر کے کھانے کے بعد)
Mr. Chairman: Yes, no, in the evening.
(جناب چیئرمین: نہیں، شام کے وقت)
Mr. Yahya Bakhtiar: We break for lunch?
(جناب یحییٰ بختیار: ہم دوپہر کے کھانے کا وقفہ کر لیں)
1185Mr. Chairman: The Delegation is permitted to leave to come at 6: 00 pm. چھ بجے شام۔
(جناب چیئرمین: وفد کو جانے کی اجازت ہے۔ وفد چھ بجے شام واپس آئے گا)
The honourable members has will keep sitting.
(معزز اراکین تشریف رکھیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: 6 O'clock.
(جناب یحییٰ بختیار: چھ بجے)
Mr. Chairman: 6: 00 pm.
(جناب چیئرمین: چھ بجے)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! ایک بات میں بھول جاتا ہوں، ابھی تو ایڈجرن ہوگیا، صرف کوئی Remind (یادہانی) کرانا ہے آپ کو۔ یہ شروع میں جو کچھ فتوؤں کا آپ نے ذکر کیا تھا، بریلوی سکول، دیوبندی سکول، تو انہوں نے کہا کہ ان کی جو کتابوں میں شائع ہوئے ہیں اوریجنل، وہ لسٹ بتادیجئے، کتابیں دیکھا دیں، کیونکہ یہ کوئی سوال پوچھنا چاہتے تھے…
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … تو پہلے گزارش کی تھی، وہ جو ’’محضرنامہ‘‘ میں ذکر آیا ناں جی، کئی فتوؤں کا، ایک فرقے کے دوسرے کے خلاف تو آپ نے کتابیں Quote (حوالہ دیا) کی ہیں، وہ کتابوں کی ضرورت تھی۔
مرزاناصر احمد: کون سا؟ وہ شام کو، جو ہیں وہ لے آئیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
(The Delegation left the Chamber)
(وفد ہال سے چلاگیا)
Mr. Chairman: Anything that the honourable members would like to say?
(جناب چیئرمین: معزز اراکین میں سے کوئی رکن اگر کوئی بات کرنا چاہے تو کریں)
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: آپ ان سے یہ فرمایا کریں جو آپ شروع میں فرمایا کرتے تھے:
"Delegation may report back at such and such time." (وفد فلاں فلاں وقت رپورٹ کرے)
1186Mr. Chairman: The House Committee will meet at 5:30.
(جناب چیئرمین: خصوصی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے پانچ بجے ہوگا) ۳۰:۵ میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ آدھا گھنٹہ کا Margin لازما رکھنا پڑتا ہے۔
ایک آواز: آنا چاہئے ان لوگوں کو In Time. (وقت پر)
Mr. Chairman: 5:30; The quorum bell will start ringing at 5:30. By 6: 00 the quorum should be complete. I have given them 6: 00 O'clock.
Thank you very much.
(جناب چیئرمین: کورم کی گھنٹی ۳۰:۵ بجے بجنا شروع ہو جائے گی۔ چھ بجے تک کورم پورا ہو جانا چاہئے۔ انہیں میں نے چھ بجے کا وقت بتایا ہے
آپ کا بہت بہت شکریہ)
----------
[The Special Committee adjourned to re-assemble at 5:30 pm.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہوتا ہے۔ساڑھے پانچ بجے دوبارہ ہوگا)
----------
[The Special Committee re-assembled after lunch berak Mr. Chairman (Sahibzada Farooq Ali) in the Chair.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ ہوا۔ چیئرمین (صاحبزادہ فاروق علی) نے صدارت کی)
----------
جناب چیئرمین: ان کو بلالیں، باہر بٹھا دیں۔ ان کو بھی بلالیں۔ اٹارنی جنرل صاحب آرہے ہیں۔ ہاں ، ہاں ٹھیک ہے۔ ان کو بھی بلالیں، ڈیلی گیشن کو بھی۔
(The Delegation entered the Chamber)
(وفد ہال میں داخل ہوا)
Mr. Chairman: Yes, Mr. Attorney- General.
(جناب چیئرمین: جی، اٹارنی جنرل صاحب)
 
Top