لاثانی سرکار کے نذدیک وحی اور کلامِ الہی کا دروازہ کھلا ہے
لاثانی سرکار اپنی کتاب وارثِ فقر کے صفحہ 252 پر لکھتا ہے کہ :
لاثانی سرکار نامی اس جھوٹے انسان نے مرزا غلام قادیانی کی طرح یہ عقیدہ اپنی کتاب "وارثِ فقر"میں لکھا کہ وحی و کلامِ الہی کا دروازہ قیامت تک کے لیے کھلا ہوا ہے اور کسی پر بھی اللہ کا کلام نازل ہو سکتا ہے یاد رہے کہ جس طرح مرزا غلام قادیانی پر شیطانی وحی نازل ہوتی تھی اور اس کی شیطانی وحیوں اور الہامات کا مجموعہ کتابی صورت میں بنام تذکرہ سامنے آ چکا ہے اسی طرح لاثانی سرکار نامی اس جعلی پیر کے الہامات و کلامِ الہیہ کا (کتاب وارث فقرمصنف لاثانی سرکار)یہ مجموعہ ہے ۔ اس کتاب میں جا بجا آپ کو اللہ سے نئے پیغامات موصول ہوتے دکھائی دیں گے حتیٰ کہ چائے بنانے اور پلانے تک کا طریقہ بھی آپ کو وحی و الہام کی صورت میں ملے گا ۔اس صفحہ پر ہائی لائیٹ عبارت کو بھی دیکھیں ۔