(لانبی بعدی)
جناب یحییٰ بختیار: ہمیں مشکل یہ آجاتی ہے کہ: ’’
لا نبیَّ بعدی
‘‘ میں اُنہوں (ﷺ) نے نہیں کہا کہ اُمتی آسکتا ہے۔ اگر وہ یہ فرمادیتے آنحضرت (ﷺ)، تب تو یہ مسئلہ نہیں چھڑتا۔ انہوں نے کہا: ’’کوئی نبی نہیں آئے گا۔‘‘
1691جناب عبدالمنان عمر: ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ کوئی نبی نہیں آئے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر آپ کہتے ہیں: ’’اُمتی آئے گا۔‘‘
جناب عبدالمنان عمر: اُمتی آئے گا، اُمتی نبی نہیں۔ اُمتی نبی کی کوئی نبوّت نہیں ہوتی۔