(لاہوری صدرالدین کے متعلق وفد کی درخواست)
(محترمہ قائمقام چیئرمین: پیشتر اس کے کہ ہم کارروائی شروع کریں، وفد کی درخواست ہے کہ چونکہ مولانا صدرالدین تمام سوالوں کے جواب نہیں دے سکیں گے، اس لئے حلف لینے کے بعد کسی دُوسرے کو جواب دینے کی اجازت دی جائے، تاہم ذمہ داری مولانا صدرالدین کی ہی ہوگی، چنانچہ اگر کمیٹی اجازت دے تو ہم ایسی اجازت دے دیں)
----------
OATH BY THE DELEGATION
محترمہ قائمقام چیئرمین: مولانا صاحب! یہ ابھی آپ ایک Oath (حلف) لیں گے، اور اس میں جو آپ کی طرف سے اور جواب دے گا، وہ بھی Oath (حلف) لے گا۔ یہ آپ کے سامنے ہے Oath (حلف) لیکن اور جو بھی آپ کے ڈیلی گیشن کا ممبر ہے، اس کا جو جواب دے گا، اس کی ساری جواب داری آپ ہی اُٹھائیں گے، یہ جیسے آپ کی طرف سے جواب دیا گیا تھا۔ بتادیجئے ان کو۔ (وقفہ)OATH BY THE DELEGATION