مئی 2015 میں احرارالسلام کی جانب سے ملتان میں 5 روزہ تحفظ ختم نبوت کورس کی چند جھلکیاں
مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی دفتر دارِ بنی ہاشم مہربان کالونی ملتان میں 5 روزہ تحفظ حتم نبوت کورس کے اختتام پر دسویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تصویری جھلکیاں (مئی 2015)
کانفرنس کی پہلی نشست بعد نماز مغرب شروع ہوئی جس کی صدارت قائد احرار ابن امیر شریعت مولانا سید عطأ المہیمن بخاری دامت برکاتہم نے کی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری دامت برکاتہم نے تفصیلی خطاب فرمایا
کانفرنس کی دوسری نشست کا آغاز بعد نماز عشأ ہوا جس سے قائد احرار ابن امیر شریعت مولانا سید عطأ المہیمن بخاری دامت برکاتہم، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ الحدیث حضرت مولانا زاہد الراشدی مدظلہ، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مجلس احرار اسلام پاکستان کے ناظم اعلی جناب عبد اللطیف خالد چیمہ، مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے مسؤل مولانا زیبیر احمد صدیقی نے خطاب فرمایا









