• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مائیکل جیکسن کی بہن نے اسلام قبول کر لیا۔

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مائیکل جیکسن کی بہن نے اسلام قبول کر لیا۔

لاس اینجلس: امریکی پاپ گلوکارانجہانی مائیکل جیکسن کی بہن ہالی وڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ 49 سالہ جینٹ جیکسن نے 2012ء میں 40 سالہ مسلمان ارب پتی وسام المنا سے شادی کی تھی جس سے وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ انھوں نے اسلام قبول کرلیا اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دیے۔
گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا کہ انھوں نے اپنے فیملی ارکان کو بھی بتایا ہے جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ہے۔ جینٹ جیکسن اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے لیے کافی وقت صرف کرتی ہیں۔ دریں اثناء انھوں نے آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ نے امریکی گلوکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جینٹ جیکسن دائرہ اسلام میں داخل ہو کر بہت پرسکون اور مطمئن ہو گئیں ہیں جب کہ نازیبا ڈانس اور جنسی میوزک سے بہت دور ہو چکی ہیں۔
اخبار ’’دی سن ‘‘ نے مزید بتایا ہے کہ جینٹ جیکسن نے یہاں تک کہ انشاء اللہ کہتے ہوئے اپنا ’’Unbreakable‘‘ میوزک ورلڈ ٹور شوز بھی ترک کردیے ہیں۔ مزید برآں جینٹ جیکسن نے رواں ویک اینڈ پر ہونے والے آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول کو بھی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب لاس ویگاس ’’ریویو جرنل ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کان میں کسی مسئلے کیو جہ سے وہ میوزک فیسٹیول میں نہیں جا سکتی۔ واضح رہے کہ بھائی مائیکل جیکسن کے علاوہ لا ٹویا جیکسن‘ ریبی جیکسن ان کی بہنیں جب کہ جرمین جیکسن‘ رینڈی جیکسن ان کے بھائیوںمیں شامل ہیں ان کے علاوہ جینٹ جیکسن کے اور بھی بھائی ہیں۔

مائیکل جیکسن کی بہن.jpg
 
Top