(مباہلہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے کرسکتا ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: یہ مباہلہ جو ہوتا ہے مرزا صاحب! کیا ایک مسلمان دُوسرے مسلمان کے ساتھ کرسکتا ہے، جائز ہے؟
مرزا ناصر احمد: شروع میں علماء نے بانیٔ سلسلۂ احمدیہ کو یہ چیلنج دیا کہ: ’’ہمارے ساتھ مباہلہ کرو۔‘‘ اور آپ ان کو یہ جواب دیتے رہے ایک عرصہ کہ میرے نزدیک مباہلہ مسلمان سے جائز نہیں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں یہی۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، نہیں، میں آگے بتاتا ہوں ناں، یہاں ختم نہیں ہوتی بات۔ لیکن جواب آپ کو علماء کی طرف سے یہ دیا گیا کہ: ’’آپ کا یہ عذر ہمیں قبول نہیں کہ چونکہ مسلمان سے مباہلہ جائز نہیں اس لئے آپ نہیں کرنا چاہتے۔ ہم تو آپ کو کافر سمجھتے ہیں اور اس وجہ سے آپ ہم سے مباہلہ کریں۔‘‘ اس کا حوالہ موجود ہے۔