• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

محمدابوبکرصدیق

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ابوبکر بھائی آپ نے دل خوش کر دیا ہے اللہ کرے کہ ہمارے دیگر اراکین بھی آپ کی طرح دل جمی سے اس فورم کر ٹائم دیں اور اس پر ہر اس موضوع کو قلم بند کر دیں جو ختم نبوت کے حوالے سے تعلق رکھتا ہے
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بیشک ۔ اور انشااللہ وہ وقت بھی دور نہیں ہے جب ختم نبوت کے حوالے سے تمام ویب سائیٹس سے یہ ختم نبوت فورم سبقت لے جائے گا
اور ہر موضوع پر بحث کرنے کے لیے اس پر ہر قسم کا مواد موجود ہو گا ۔
سبھی سب ساتھیوں کی محنت اللہ ربُ العزت قبول و منظور فرمائے۔ اور اسی کام کی برکت سے اللہ ربُ العزت کے سامنے میرے آقا علیہ السلام فرمائیں ۔ کہ یہ عاشق ہے میر چھوڑ دو اس کو ۔ پھر آقا کی ایک مسکراہٹ دیکھنے کو مل جائے ۔ آمین ۔ ثُم آمین ۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
کیسے بنائی ہیں جناب کچھ تفصیلات دے دیں تا کہ دیگر دوست بھی فائدہ اٹھا سکیں
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تحفظ ختم نبوت کے کام کا شوق مجھے کیسے پڑا ؟ میری کہانی میری زبانی


السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہ
میرا نام محمدابوبکرصدیق ہے ۔ میں کالج کا طالب علم ہوں اور تھرڈ ایئر میں پڑھتا ہوں ۔ میں کالج میں بائیو میڈیکل کا ڈپلومہ کر رہا ہوں ۔
جب میں فرسٹ ایئر میں تھا تب میں نے پہلی بار انٹرنیٹ پر قدم رکھا ۔ سب سے پہلے مجھے صرف فیس بُک چلانا ہی تھوڑا بہت آتی تھی ۔ پھر کچھ دنوں کے بعد ہمارے ایک بھائی نے مجھے "قادیانی مناظرہ" نامی گروپ میں ایڈ کیا ۔ وہاں پر قادیانیوں سے بات چیت ہوتی تھی ۔ اور میں دیکھا کرتا تھا ۔ مجاہدین ختم نبوت کے تابڑ توڑ اور مدلل جوابات پڑھا کرتا تھا۔ پھر اسی دوران کئی قادیانی مربیوں کو مناظرہ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے دیکھا ۔ (جن کے نام آج بھی یاد ہیں ایک صباح الظفر، مبین احمد ٹی جے، سچا احمد نامی آئی ڈی وغیرہ شامل ہیں) پھر اس گروپ کی انتظامیہ نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا کہ قادیانیوں کے ساتھ سکائپ پر آڈیو میں بات کی جائے اور اس کو ساتھ ساتھ ریکارڈ کر کے لوگوں کو وہ ریکارڈنگ سنائی جائے ۔ چنانچہ کچھ قادیانی لوگوں نے مسلمانوں سے بات چیت کرنا شروع کی ۔ اور وہ قادیانی مربیاں آڈیو بات چیت میں بھی شکست کھا گئے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مجاہدین ختم نبوت کی جانب سے بار بار سکائپ پر مناظرے کی دعوت دی گئی ۔ مگر قادیانی لوگ پھر سکائپ پر مناظرہ نہ کر سکے۔ (یاد رہے کہ جو آڈیو میں قادیانیوں سے کچھ مناظرے ہوئے تھے وہ آج بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں) ۔ ان مناظروں کی ریکارڈنگ میں نے سنی پھر اس کے بعد ہمارے ایک بھائی جن کا نام حافظ عبداللہ ہے اور ان کی فیس بُک کی آئی ڈی آج بھی جاءالحق کے نام سے موجود ہے انہوں نے قادیانیوں کے متعلق تحقیقی و علمی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں چنانچہ جب میں نے ان کو بھی دیکھ لیا تو مجھے قادیانیت کی کافی حد تک سمجھ آ گئی ۔ پھر میں نے قادیانیت کے متعلق مطالعہ کیا اور میرے اندر تحفظ ناموس رسالت کا ایک جذبہ ابھر آیا ۔ پھر تھوڑا تھوڑا میں نے اس متعلق کام کرنا شروع کر دیا ۔ (قادیانیت کے متعلق کام کرتے ہوئے مجھے ابھی ایک سال مکمل نہیں ہوا) ۔ پھر ہمارے ایک بھائی مبشر شاہ جن کا نام ہے انہوں کے ایک فورم "ختم نبوت فورم" بنایا ۔ اب چونکہ میں عالم تو نہیں ہوں بلکہ کالج کا ایک طالب علم اور تحفظ ختم نبوت کا کرنے والوں کا ایک ادنی سا غلام ہوں تو مجھے یہ سوچ پڑ گئی کہ اس پر میں کام کیسے کروں گا۔ یہاں ختم نبوت فورم پر تو نہ جانے کتنے علمی لوگ ہوں گے وہ لوگ کام کریں گے اور میں کچھ بھی نہیں کر پاؤں گا۔ آپ یقین کریں جس دن وہ فورم بنا اور میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ میں تو عالم نہیں ہوں اس لیے میں تو اس پر کچھ بھی کام نہیں کر پاؤں گا ۔ تو آپ یقین جانیں رات کو میں سونے لگا تھا تو اس وقت میری آنکھوں یہی بات سوچ کر آنسو نکل گئے تھے کہ میں یہ کام نہیں کر پاؤں گا ۔ اور یہی بات بار بار ذہن میں آرہی تھی کہ میں اس پر کیسے کام کر پاؤں گا۔ پھر اللہ رب العزت کی ذات نے میرے ذہن میں ایک بات ڈالی کہ میری ٹائپنگ سپیڈ کافی تیز ہے تو میں جو ختم نبوت والی کتابیں ہیں ان کو ٹائپ کروں گا۔ چنانچہ میں نے اگلی صبح اٹھ کر یہ کام کیا کہ ختم نبوت کی کتب کو ٹائپ کرنا شروع کر دیا ۔ اور پھر الحمدُاللہ ثُم الحمدُاللہ اللہ پاک کا احسان ہوا کہ مجھے وہ دن بھی دیکھنا نصیب ہوئے کہ ختم نبوت فورم پر قومی اسمبلی کی مکمل کاروائی کو میں نے ٹائپ کیا ۔ اور جب ٹائپ کیا تو خود پر یقین نہیں آتا تھا کہ میں بھی یہ کام کر سکتا ہوں ۔ اللہ پاک ہر مسلمان کو اس کام کے کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔

اگر ہم ذات مصطفیﷺ کا بھی تحفظ نہ کرسکیں تو یقین جانیئے ہماری گلی کا کتا بھی ہم سے بہتر ہو گا۔ (سید انورشاہ کاشمیریؒ)
قادیانیوں سے گلی کا کتا بہتر ہے ۔ کتا کم از کم نبی مصطفی ﷺ کی ناموس پر تو نہیں بھونکتا یہ غلیظ لوگ تو اس پر بھی بھونکتے ہیں۔ (سید انورشاہ کاشمیریؒ)

اس کام کی ایک وجہ مولانا عزیزالرحمٰن ثانی صاحب کا ایک بیان بھی ہے۔ جو انہوں نے ہماری مسجد میں جمعہ کے وقت ارشاد فرمایا تھا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بندہ ناچیز کو بیداری امت ٹرسٹ کی جانب سے تحفظ ختم نبوت کے کام میں بہترین کارکردگی پر سند سے نوازہ گیا ہے۔
11212146_900038126728917_3562505329677453699_o.jpg
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آج کل تو قادیانیوں کی جانب سے آفرز بھی بہت آرہی ہیں ۔ ایک قادیانی آئی ڈی سے مجھے آفرز کا سامنہ ہے ۔۔۔۔ کیا مشورہ ہے دوستو؟؟؟ :p:p:D:D :00
@شبیراحمد صاحب آفریں کر رہے ہیں۔
Offers.jpg
 
Top