• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

محمدی بیگم کے شوہر مرزا سلطان محمد کے نہ ڈرنے کا ثبوت

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی نے محمدی بیگم سے شادی کرنے والے کے بارے میں پیشگوئی کی تھی کہ وہ شخص شادی کے روز سے ڈھائی سال کے عرصہ میں مر جائے گا ۔ سلطان محمد نے اس پیشگوئی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے محمدی بیگم سے شادی کرلی ۔
لیکن جب وہ مقررہ تاریخ کے اندر فوت نہ ہوا تو مرزا غلام احمد قادیانی نے کہنا شروع کر دیا کہ سلطان محمد اس لئے مقررہ میعاد میں نہیں مرا کیونکہ وہ ڈر گیا تھا اس لئے اسکے مرنے میں التوا ہو گیا ہے ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی کے ڈرنے ورنے سے موت نہیں ٹلا کرتی ۔
دوسرا یہ کہ ہمارے پاس مرزا سلطان محمد کی ایسی تحریریں موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بالکل بھی نہیں ڈرا تھا ۔ لہذا مرزا غلام احمد کا یہ بہانہ کے وہ ڈر جانے کی وجہ سے نہیں مرا بالکل سفید جھوٹ ہے ۔
مرزا سلطان محمد کی یہ پہلی تحریر مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی میں ہی اکتوبر 1894 کے اواخر میں اشاعتہ السنہ جلد 16 صفحہ191 میں چھپی تھی جس کا مرزا غلام احمد نے مرتے دم تک کوئی جواب نہیں دیا ۔
2nvrw28.jpg

باقی دو تحریریں اخبار اہل حدیث میں 1924 اور 1930 کو شائع ہوئی تھیں ۔
288zdz7.jpg

kbbtco.jpg
 
مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
یہ ایک ایسا موضوع ہے کہ اس موضوع پر مرزائی سب سے زیادہ ذلیل و خوار نظر آتے ہیں جب بھی کبھی بات ہو تو محمدی بیگم کا قصہ شروع کر دو بس پھر دیکھنا مربی ڈوبنے کے لیے چلو پانی تلاش کرتا نظر آئے گا
سلمان بھائی بہت شکریہ
 
محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا سلطان محمد کی یہ پہلی تحریر مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی میں ہی اکتوبر 1894 کے اواخر میں اشاعتہ السنہ جلد 16 صفحہ191 میں چھپی تھی جس کا مرزا غلام احمد نے مرتے دم تک کوئی جواب نہیں دیا ۔ اس کا ایک اور سکین
اشاعتہ السنتہ 1894 کا عکس.jpg
 
شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
  • مرزا قادیانی 22 سال تک اس امید میں رہا کہ کب سلطان محمد وفات پائے اور وہ محمدی بیگم سے شادی رچائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرزا قادیانی نے اس سلسلے میں محمدی بیگم کے ماموں کو رشوت کی بهی پیشکش کی۔ لیکن مرض بڑهتا رہا جوں جوں دوا کی کے مصداق محمدی بیگم مرزا قادیانی کی دسترس سے دور ہوتی گئی اور جب مرزا قادیانی کے قوی جواب دے گئے یعنی مرزا گٹے گوڈیاں سے رہ گیا تو اس قصے سے اپنی جان چهڑانے کیلئے مختلف حیلے بہانے اختیار کیئے ان میں ایک یہ بهی تها کہ محمدی بیگم کی نانی نے دل میں توبہ کر لی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قادیانیوں کی مت ماری گئی ہے جو ایک مخبوط الحواس شخص کو نبی مانتے ہیں۔
 
غلام مصطفی

رکن ختم نبوت فورم
مرزا سلطان محمّد کی توبہ
مرزا سلطان محمّد کی توبہ کی وجہ سے جب اس کی موت نہ ہوئی تو بعض لوگوں نے یہ اعتراض کیا کہ اس کی موت پیشگوئی کے مطابق واقع نہیں ہوئی تو اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ اعلان فرمایا

’’ فیصلہ تو آسان ہے۔ احمد بیگ کے داماد سلطان محمّد سے کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے پھر اس کے بعد جو میعاد خدا تعالیٰ مقرر کرے اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘

(انجامِ آتھم۔ روحانی خزائن جلد11صفحہ32 حاشیہ)

’’ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھمی رہے جب تک کہ وہ گھڑی نہ آ جائے کہ اس کو بیباک کر دے۔ سو اگر جلدی کرنا ہے تو اٹھواس کو بے باک اور مکذّب بناؤ اور اس سے اشتہار دلاؤ اور خدا کی قدرت کا تماشا دیکھو۔‘‘

(انجامِ آتھم۔ روحانی خزائن جلد11 صفحہ32 حاشیہ)

یہ دونوں اعلان ظاہر کرتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس چیلنج کے بعد اگر مرزا سلطان محمّد کسی وقت شوخی اور بے باکی دکھاتے یا مخالفین ان سے تکذیب کا اشتہار دلانے میں کامیاب ہو جاتے تو پھر اس کے بعد اس کی موت کے لئے جو میعاد خدا تعالیٰ قائم فرماتا وہ قطعی فیصلہ کن اور تقدیرِ مبرم ہوتی اور اس کے مطابق لازماًاس کی موت واقع ہوتی۔اورپھر اس کے بعد محمّدی بیگم کا نکاح حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ضروری اور اٹل ہو جاتا۔اس تفصیل کو جاننے کے بعد کسی کا یہ کہنا کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔

مرزا سلطان محمّد کی توبہ کا قطعی ثبوت
مرزا سلطان محمّد نہ صرف یہ کہ حقیقۃً توبہ کر چکے تھے بلکہ اس پیشگوئی کی صداقت کے مصدّق بھی تھے ۔نیز یہ بھی کہ اس کی تصدیق پر نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں قائم رہے بلکہ صدقِ دل سے اپنی موت تک اس پر ثبات دکھایا،اس کا ثبوت یہ ہے کہ کتاب ’’انجامِ آتھم‘‘ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ بالا چیلنج کے شائع ہونے پرآریوں اور عیسائیوں میں سے بعض لوگ ان کے پاس پہنچے اور انہیں ایک خطیر رقم دینے کا وعدہ کیا تا وہ حضرت اقدس ؑ پر نالش کریں۔

مرزا سلطان محمّد جن سے محمّدی بیگم کی شادی ہوئی انہوں نے نہ صرف یہ کہ توبہ کی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عقیدت مندبن گئے اور اس پیشگوئی کی صداقت کے گواہ بنے۔ان کی گواہی انتہائی وزنی اور حتمی اس لئے ہے کہ ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کی موت اور پھر ان کی بیوہ کے اپنے نکاح میں آنے کی پیشگوئی کی تھی اور اپنی متعدد کتب و اشتہارات میں اس کا ذکر بھی فرمایا تھا ، ان کو تو آپ ؑ سے طبعاً دشمنی اور عناد ہونا چاہئے تھا۔لیکن وہ چونکہ نیک فطرت انسان تھے اس لئے انہوں نے کسی منفی جذبے کو اپنی فطری سچائی پر غالب نہ آنے دیا۔ اس کا ناقابلِ ردّ ثبوت یہ ہے کہ حافظ جمال احمد صاحب فاضل مبلغِ سلسلہ احمدیہ نے ان کا ایک انٹرویو لیا جواخبار الفضل۔ 9؍13 جون 1921 میں ’’مرزا سلطان محمّد صاحب کا ایک انٹرویو‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس میں انہوں نے بیان کیا کہ

’’میرے خسر جناب مرزا احمد بیگ صاحب واقع میں عین پیشگوئی کے مطابق فوت ہوئے، مگر خدا تعالیٰ غفور الرحیم ہے، اپنے دوسرے بندوں کی بھی سنتا ہے اور رحم کرتا ہے……… میں ایمان سے کہتا ہوں کہ یہ نکاح والی پیشگوئی میرے لئے کسی قسم کے بھی شکّ و شبہ کا باعث نہیں ہوئی۔ باقی رہی بیعت کی بات، سو میں قسمیّہ کہتا ہوں کہ جو ایمان اور اعتقاد مجھے حضرت مرزا صاحب پر ہے میرا خیال ہے کہ آپ کو بھی جو بیعت کر چکے ہیں اتنا نہیں ہوگا۔…….باقی میرے دل کی حالت کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے وقت آریوں نے لیکھرام کی وجہ سے اور عیسائیوں نے آتھم کی وجہ سے مجھے لاکھ لاکھ روپیہ دینا چاہا، تا میں کسی طرح مرزا صاحب پر نالش کروں۔ اگر میں وہ روپیہ لے لیتا تو امیر کبیر بن سکتا تھا۔ مگر وہی ایمان اور اعتقاد تھا جس نے مجھے اس فعل سے روکا۔‘‘

(الفضل9؍13 جون 1921 ء)

مرزا سلطان محمّد صاحب کا یہ بیان ان کی زندگی میں ہی شائع ہوا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کو مومنانہ سوچ اور بصیرت کی نظر سے دیکھا توباوجود ایک طرح سے فریقِ مخالف ہونے کے ، خود اس کی صداقت کے گواہ بن گئے۔چونکہ وہ حقیقی توبہ کر چکے تھے اور پیشگوئی کی صداقت کے قائل تھے اس لئے وہ اس گراں بہا لالچ دئے جانے پر بھی کسی قسم کی بے باکی اور شوخی کے لئے تیّار نہ ہوئے۔

اسی طرح حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمدؓ کی مرزا سلطان محمّد صاحب سے ملاقات کے بارہ میں حلفیہ شہادت ہے ۔اس ملاقات میں انہوں نے بعینہٖ انہی جذبات کا اظہار کیا جو مذکورہ بالا انٹرویو میں بیان ہوئے ہیں۔

حضرت مولوی ظہورحسین مجاہدِ بخارا نے مرزا سلطان محمّد سے اپنی ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے یہ حلفیہ شہادت دی کہ انہوں نے بتایا کہ

ان کے پاس مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری بھی آئے تھے اور شدید اصرار کیا کہ وہ انہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف ایک ایسی تحریر دیدیں جس میں یہ بیان ہو کہ یہ پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔مرزا سلطان محمّد نے بیان کیا کہ’’ مولوی ثناء اللہ امرتسری صاحب یہی رٹ لگاتے رہے جس پر میں نے ایسی تحریر دینے سے صاف طور پرانکار کر دیا اور وہ بے نیلِ مرام واپس چلے گئے۔…… حضرت مرزا صاحب کے متعلق میری عقیدت ہی تھی جس کی وجہ سے میں نے ان کی ایک بھی نہ مانی۔ … … عیسائی اور آریہ قوم کے بڑے بڑے لیڈروں نے بھی مجھ سے اس قسم کی تحریر لینے کی خواہش کی مگر میں نے کسی کی نہ مانی اور صاف ایسی تحریر دینے سے انکار کرتا رہا۔

علاوہ ازیں انہوں نے اپنے ایک احمدی دوست کے نام اپنے ایک خط میں بھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ وہ لکھتے ہیں

’’از انبالہ چھاؤنی 21؍3؍13

برادرم سلّمہٗ

نوازش نامہ آپ کا پہنچا ۔یاد آوری کا مشکور ہوں۔ میں جناب مرزا جی صاحب مرحوم کو نیک ۔بزرگ۔ اسلام کا خدمت گذار۔ شریف النفس۔خدا یاد پہلے بھی اور اب بھی خیال کررہاہوں۔ مجھے ان کے مریدوں سے کسی قسم کی مخالفت نہیں ہے۔ بلکہ افسوس کرتا ہوں کہ چند ایک امورات کی وجہ سے ان کی زندگی میں ان کا شرف حاصل نہ کر سکا۔

نیازمند سلطان محمّد از انبالہ

رسالہ نمبر9

پیشگوئی کی عین مطابق، محمدی بیگم کے والد مرزا احمد بیگ کی موت سے اس خا ندان کی توبہ اور رجوع الیٰ اللہ کا نتیجہ تھا کہ اس میں سے بہت سے افراداس پیشگوئی کے مصدّق ہو کر حلقہ بگوشِ احمدیّت ہو ئے۔ جن کی تفصیل ذیل میں درج ہے۔

1۔اہلیہ مرزا احمد بیگ صاحب (والدہ محمّدی بیگم۔ یہ موصیہ تھیں) 2۔ ہمشیرہ محمّدی بیگم

3 ۔مرزا محمّد احسن بیگ جو مرزا احمد بیگ کے داماد ہیں اور اہلیہ مرزا احمد بیگ کے بھانجے ہیں 4 ۔عنایت بیگم ہمشیرہ محمّدی بیگم

5 ۔مرزا محمّد بیگ صاحب پسر مرزا احمد بیگ صاحب 6۔مرزا محمود بیگ صاحب پوتا مرزا احمد بیگ صاحب

7 ۔دختر مرزا نظام دین صاحب اور ان کے گھر کے سب افراد 8۔مرزا گل محمّد پسر مرزا نظام دین صاحب

9۔اہلیہ مرزا غلام قادر صاحب ( موصیہ تھیں) 10۔محمودہ بیگم ہمشیرہ محمّدی بیگم صاحبہ

11۔مرزا محمّد اسحاق بیگ صاحب ابن مرزا سلطان محمّد صاحب۔

یہ سب محمدی بیگم کے بالکل قریبی رشتہ دار ہیں اوریہ سب اس پیشگوئی کے بعد اس کی صداقت کو دیکھ کر حلقہ بگوشِ احمدیت ہوئے ۔ ان میں سے مرزا اسحق بیگ صاحب ، محمدی بیگم کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ خدا تعالیٰ کی منشا کے عین مطابق اس پیشگوئی کے عملاً وقوع کی شہادت دی بلکہ اس کے علمی پہلوؤں پر بھی ایک جامع بحث کی۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں

’’ بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم

احبابِ کرام ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ‘

پیشتر اس کے کہ میں اپنا اصل مدّعا ظاہر کروں، یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ واﷲ میں کسی لالچ یا دنیوی غرض یا کسی دباؤ کے ماتحت جماعتِ احمدیہ میں داخل نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ماتحت ایک لمبے عرصہ کی تحقیقِ حق کے بعد اس بات پر ایمان لایا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب اپنے ہر دعوٰی میں صادق اور مامور من اﷲ ہیں اور اپنے قول وفعل میں ایسے صادق ثابت ہوئے ہیں کہ کسی حق شناس کو اس میں کلام نہیں ہو سکتا۔آپ کی تمام پیشگوئیاں ٹھیک ٹھیک پوری ہوئیں۔یہ الگ سوال ہے کہ بعض لوگ تعصّب یا نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض پیشگوئیوں کو پیش کر کے عوام کو دھوکا دیتے ہیں کہ وہ پوری نہیں ہوئیں۔ مثلاً ان میں سے ایک پیشگوئی مرزا احمد بیگ صاحب وغیرہ کے متعلق ہے۔اس پیشگوئی کو ہر جگہ پیش کر کے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس کا پورا ہونا ثابت کرو۔حالانکہ وہ بھی صفائی کے ساتھ پوری ہو گئی۔ میں اس پیشگوئی کے متعلق ذکر کرنے سے پیشتر یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک انذاری پیشگوئی تھی اور ایسی انذاری پیشگوئیاں خدا تعالیٰ اپنے نبی کے ذریعہ اس لئے کرایا کرتا ہے کہ جن کے متعلق ہوں ان کی اصلاح ہو جائے۔ چنانچہ قرآنِ کریم میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے وَ ماَ نُرْسِلُ بِالاٰیٰتِ اِلَّا تَخْوِیْفًا کہ ہم انبیاء کو نشانات اس لئے دیتے ہیں کہ لوگ ڈر جائیں۔

اس میں اﷲ تعالیٰ نے یہ اصل بیان فرما دیا کہ ایسی انذاری پیشگوئیاں لوگوں کی اصلاح کی غرض سے کی جاتی ہیں۔ جب وہ قوم اﷲ تعالیٰ سے ڈر جائے اور اپنی صلاحیّت کی طرف رجوع کرے تو اﷲ تعالیٰ اپنا معلّق عذاب بھی ٹال دیتا ہے۔جیسا کہ حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کا واقعہ نیز حضرت موسٰی ؑ کی قوم کے حالات وَلَمَّا وَقَعَ عَلَیْھِمُ الرِّجْز سے ظاہر ہے۔اس صورت میں انذاری پیشگوئی کا لفظی طور پر پورا ہونا ضروری نہیں ہوتا۔یہی نقشہ یہاں نظر آتا ہے کہ جب مرزا صاحبؑ کی قوم اور رشتہ داروں نے گستاخی کی ، یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی ہستی سے انکار کیا، نبی کریمﷺ اور قرآنِ پاک کی ہتّک کی اور اشتہار دے دیا کہ ہمیں کوئی نشان دکھایا جائے تو اس کے جواب میں اﷲ تعالیٰ کے مامور کے ذریعہ پیشگوئی فرمائی۔اس پیشگوئی کے مطابق میرے نانا جان مرزا احمد بیگ صاحب ہلاک ہو گئے اور باقی خاندان ڈر کر اصلاح کی طرف متوجّہ ہو گیا۔جس کا ناقابلِ تردید ثبوت یہ ہے کہ اکثر نے احمدیّت قبول کر لی۔تو اﷲ تعالیٰ نے اپنی صفتِ غفورالرحیم کے ماتحت قہر کو رحم میں بدل دیا۔

میں پھر زور دار الفاظ میں اعلان کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی پوری ہو گئی۔

میں ان لوگوں سے جن کو احمدیّت قبول کرنے میں یہ پیشگوئی حائل ہے عرض کرتا ہوں کہ وہ مسیح الزمان ؑ پر ایمان لے آئیں۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں، یہ وہی مسیحِ موعود ؑ ہیں جن کی نسبت نبی کریم ﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی اور ان کا انکار نبی کریمﷺ کا انکار ہے۔حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام نے کیا درست فرمایا ہے

صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے

ہیں درندے ہر طرف میں عافیّت کا ہوں حصار

اِک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا

پھر خدا جانے کہ کب آویں یہ دن اور یہ بہار

خاکسار مرزا محمّد اسحٰق بیگ، پٹی ضلع لاہور حال وارد چک 165۔2بی۔‘‘

(مطبوعہ ۔الفضل 26 فروری 1932صفحہ 9)

الغرض یہ پیشگوئی وعیدی پیشگوئیوں کے اصولوں کے عین مطابق ،خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی تفصیلات کے ساتھ پوری ہوئی ۔ نیز اس کی اصل غرض بھی پوری ہوئی یعنی اس خاندان کی اصلاح ہوئی اور وہ اللہ تعالی کی طرف لوٹ آئے۔ ایک ہی فرد کی ہلاکت سے باقی سارے خاندان نے عبرت حاصل کی۔ان میں سے بعض نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عجزو نیاز سے خط بھی لکھے اور دعا کی درخواست کی۔ان خطوط کا ذکر آپ ؑ نے اپنی کتاب ’’حقیقۃ الوحی‘‘(روحانی خزائن۔جلد22 صفحہ195) میں کیا ہے۔
 
Top