• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرتد کیا ہوتا ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرتد کیا ہوتا ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! یہ اسلامی نقطۂ نظر سے ’’مرتد‘‘ کیا ہوتا ہے؟ جس کو کہتے ہیں کہ یہ مرتد ہے۔
مرزاناصر احمد: اسلامی…
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے خارج ہوا یا ملت اسلامیہ سے خارج ہوا؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ مسلمان مگر دائرہ اسلام سے باہر؟ اس کا دوسرا معنی ہے کہ مرزاناصر کی عقل جنگل گھاس چرنے گئی ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: بات یہ ہے کہ جب آپ مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں اپنا مذہب بتاؤں گا ناں۔
273جناب یحییٰ بختیار: اپنے پوائنٹ آف ویو سے Naturally.
مرزاناصر احمد: میرے نزدیک ’’مرتد‘‘ وہ ہے جو یہ اعلان کرے کہ اسلام سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا: من یرتدد منکم عن دینہ
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے نہیں بلکہ ملت اسلامیہ سے خارج ہو جائے گا؟
مرزاناصر احمد: اسلام سے، میں نے نہ دائرہ کہا ہے نہ کچھ۔ جو شخص یہ اعلان کرے کہ اسلام سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا اور آنحضرتa پر میرا ایمان نہیں اب…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو ملت سے باہر ہوگیا ناں جی؟
مرزاناصر احمد: بالکل باہر ہوگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہی ہونا چاہئے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
Mr. Yahya Bakhtiar: He cannot be a Muslim?
مرزاناصر احمد: نہیں، میں… میرا… آپ نے میری بات دراصل نہیں سمجھی۔ یہ کبھی مجہول نہیں استعمال ہوا قرآن میں۔ یعنی یہ نہیں کہ زید بکر کو کہے کہ تم دائرہ اسلام سے نکل گئے یا تم نے اسلام چھوڑ دیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ، وہ…
مرزاناصر احمد: وہ خود کہے۔ جو شخص یہ اعلان کرتا ہے کہ میں اسلام کو چھوڑتا ہوں اور آنحضرتa سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔ میرے نزدیک قرآنی اصطلاح میں صرف وہ مرتد ہے۔ وہ نہیں کہ جن کے اوپر دوسرے فتویٰ دیں۔
274جناب یحییٰ بختیار: یعنی اگر کوئی اور کہے؟
مرزاناصر احمد: تو پھر قرآن کریم میں اس کا ذکر نظر نہیں مجھے آیا اس لفظ کے نیچے۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی علمائ… خواہ آپ کی جماعت کے ہیں یا کسی جماعت کے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: ان سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: اگر ان کو علم ہو…
مرزاناصر احمد: نہیں، علم…
جناب یحییٰ بختیار: کہ یہ ایک شخص…
مرزاناصر احمد: اس میں علم کا سوال ہی نہیں ہے۔ ایک آدمی خود کھڑے ہوکر کہتا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: On the matter نہیں اگر وہ خود نہ کہے…
مرزاناصر احمد: نہیں، خود نہیں۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ خود کہے۔ یہی تو میں پوائنٹ لے رہا ہوں۔ قرآن کریم نے یہ فرمایا ہے، ہمیشہ مجہول کا لفظ صیغہ استعمال کئے بغیر کہ جو شخص خود ارتداد عن الاسلام کا اعلان کرے، یعنی یہ اعلان کرے کہ اسلام کے ساتھ اور حضرت خاتم الانبیاء حضرت محمدa کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں۔ قرآن کریم کی اصطلاح میں وہ مرتد ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں ابھی… فرض کیجئے ایک شخص ہے۔ مسلمان ہے اور وہ اعلان کر دیتا ہے کہ میں اسلام میں ابھی نہیں Believe کرتا مرتد ہوگیا؟…
275مرزاناصر احمد: ہاں!
 
Top