• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مردہ علیؓ، معاذ اﷲ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CROSS- EXAMINATION OF THE QUADIANI GROUP DELEGATION
(مردہ علیؓ، معاذ اﷲ)

جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! کیامرزا غلام احمد نے یہ کہا ہے کہ: ’’پرانی خلافت کاجھگڑا چھوڑ دو۔ اب نئی خلافت لو۔ ایک زندہ علی(مرزا غلام احمد) تم میں موجود ہے۔ اس کو تم چھوڑتے ہو اور ایک مردہ علی کو تلاش کرتے ہو۔‘‘ (ملفوظات احمدیہ ج۲ ص۱۴۲ ایڈیشن نومبر ۱۹۸۴)
مرزاناصر احمد: ’’مردہ علی ‘‘کے معنی وفات یافتہ ہیں نا؟
جناب یحییٰ بختیار: جی؟
مرزاناصر احمد: ’’مردہ علی‘‘ کے معنی وفات یافتہ ہیں نا؟
جناب یحییٰ بختیار: وہ خیر آپ جو…
مرزاناصر احمد: ہاں…’’مردہ علی‘‘ کہنے میں توہین مراد نہیں بلکہ اس غالی شیعہ کو جو آپ کا مخاطب تھا۔ اس غلط اور قوم کے نقصان دہ رجحان کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وفات یافتہ بزرگوں کو تو ان کے مقام سے بڑھا کر پیش کیاجاتاہے۔ لیکن جو خدا کے مصلحین ان میں زندہ موجود ہوتے ہیں۔ ان کی سخت ناقدری کی جاتی ہے۔ پہلی امتوں کو بھی اس رجحان نے نقصان پہنچایا ہے اور اب بھی ایسے رجحانات امت مسلمہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔
389حضرت علی رضی اﷲ عنہ کی اعلیٰ سیرت قابل اقتداء ہے۔ جس کے متعلق آپ نے فرمایا ہے کہ ان خوبیوں کو پہچان کر جن بزرگوں میں حضرت علی کی صفات پائی جاتی ہیں۔ ان کی پیروی کرو۔ چنانچہ اپنے آپ کو بطور ایک زندہ مثال پیش کیا۔ اس سے زیادہ اس کا کوئی مفہوم نہیں۔ جہاں تک حضرت علی رضی اﷲ عنہ کے مقام کا تعلق ہے تو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے دل میں آپ کی بڑی عظمت اور توقیر تھی۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔تو اس میں حضرت علی رضی اﷲ عنہ کا بڑا مقام آپ نے ظاہر کیا اور ہر جگہ دوسرا کیا۔ اس لئے ایک فقرے کو اپنے Context اورسیاق وسباق سے نکال کے اس کے غلط معنی درست نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ نے مرزا غلام احمد کی عبارت پڑھی؟
مرزاناصر احمد: ہاں جی۔
جناب یحییٰ بختیار: کہ آپ نے اپنی Explanation دی؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔یہ جو عبارت میں نے پڑھی ہے۔ وہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، باقی جو آپ نے پڑھ کر سنایاہے؟
مرزاناصر احمد: وہ باقی میری ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کی Explanation ہے تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ آنحضرتa بھی وفات پاچکے ہیں۔ اس لئے ابھی ہم ان کوبھی چھوڑ دیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں۔ اس کا یہ مطلب ہوا جو ابھی میں نے پڑھا ہے کہ ان کی خوبیوں کی اقتداء کرو اوروہی برکت حاصل کرتے ہیں اس سے…
390جناب یحییٰ بختیار: ’’ایک زندہ علی تم میں موجود ہے ا س کو تم چھوڑتے ہو اور مردہ علیؓ کو تلاش کرتے ہو۔‘‘
مرزاناصر احمد: وفات یافتہ جو ہیں۔ ان کو جو مقام دنیا اور ان کی جوسنت ہے اس کی اتباع نہ کرنا یہ درست نہیں ہے آپ کے نزدیک۔حضرت علیؓ کی اپنی ایک سنت ہے۔ ایک زندگی کا نمونہ ہے۔بڑا حسین اورقابل تقلید ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ اس کی تقلید کرو۔ تقلید کا…اور ہر زمانہ تقلید کرے۔
جناب یحییٰ بختیار: میرا یہ Impression ہے کہ جہاں وہ کہتے ہیں کہ :

’’ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے‘‘
(دافع البلاء ص۲۰،خزائن ج۱۸س۲۴۰)
اسی Sense میں حضرت علیؓ کو چھوڑو، میرے پاس آؤ۔
مرزاناصر احمد: میں صرف یہ عرض کروںگا کہ آپ کا Impression غلط ہے۔
 
Top