• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا،صاحبِ شریعت نبی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا،صاحبِ شریعت نبی)
جناب یحییٰ بختیار: یہ ایک جی مرزاصاحب سے منسوب ہے کہ: ’’یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے۔ جس نے اپنی وحی کے ذریعے سے چند امر ونہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب الشریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔ کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵)
329مرزاناصر احمد: اس میں ’’ہمارے مخالف منکر ہیں‘‘ سے پتہ لگتا ہے کہ کسی اعتراض کا جواب دیا جارہا ہے اور اس اعتراض کو سامنے رکھ کر پھر وہ سارے صفحات پڑھے جائیں۔ تب صحیح مطلب مل سکتا ہے۔ ورنہ نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں پھر آپ کے سامنے: ’’یہ بھی تو سمجھو…‘‘
’’اربعین‘‘ نمبر۴ ص۶۔ آپ نے دیکھ لیا؟
مرزاناصر احمد: ہاں جی دیکھ لیا۔ اس میں آپ نے حاشیے میں یہ لکھا ہے کہ:’’میں شریعت محمدیہ کے اوامر ونواہی کی تجدید کے لئے آیا ہوں۔‘‘
آپ نے دوسری جگہ فرمایاکہ:’’قرآن کریم کا ایک شوشہ بھی نہیں بدل سکتا۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں! یہاں تو میں نے بتادیا ناں آپ کو۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں انہوں نے لکھا ہوا ہے کہ…
مرزاناصر احمد: ’’اوامر ونواہی‘‘ کے آگے نیچے حاشیے میں لکھا ہے کہ ان قرآن کریم کے جو اوامر ونواہی ہیں۔ متن میں بھی ہے اور اس میں بھی۔ قرآن کریم کی شریعت جو ہے اس کا ایک شوشہ بھی ہمارے نزدیک منسوخ نہیں ہوسکتا اور جو امر اور نہی حضرت بانی سلسلہ کے الہامات میں ہیں وہ یہ حکم دیتے ہیں کہ قرآن کریم کی شریعت کے اوامر ونواہی پر عمل کرواؤ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھ سکتا ہوں آپ سے کہ کیا مرزاغلام احمد نے شرعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا؟ یا آپ ان کو Accept کرتے ہیں کہ وہ اپنی شریعت لائے؟
330مرزاناصر احمد: نہ آپ شریعت لائے، نہ آپ نے شرعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس کے برعکس بارہا، متعدد بار بہ آواز بلند یہ کہا کہ قرآن کریم کامل اور مکمل شریعت ہے اور آپ کو اﷲتعالیٰ نے الہاماً بتایا: الخیر کلہ فی القرآن
ہر قسم کی بھلائی کا منبع اور سرچشمہ قرآن عظیم ہے اور جن اوامر ونواہی کا ذکر ہے آپ کی تحریر میں یا الہامات میں، دو دو اوامر ونواہی ہیں۔ جو قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں۔ یہ حکم ہے کہ لوگوں کی توجہ ان اوامر ونواہی سے ہٹ گئی ہے، ان کی تجدید کرو اور احیاء کرو۔ یہ ’’ازالہ اوہام‘‘ کا ہے یہ اقتباس:
’’اور ہم پختہ یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے اور ایک شوشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام اور اوامر سے زیادہ نہیں ہوسکتا اور نہ کم ہوسکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام من جانب اﷲ نہیںہوسکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغیر کر سکتاہو۔ اگر کوئی ایسا خیال کرے تو ہمارے نزدیک جماعت مؤمنین سے خارج اور ملحد اور کافر ہے۔‘‘
 
Top