(مرزاصاحب کے زمانہ میں کتنا اسلام پھیلا؟)
جناب یحییٰ بختیار: دوسری یہ کہ آپ کہتے ہیں کہ ’’چودہویں کا چاند بنا۔‘‘ ہندوستان میں مسلمانوں کی حکومت ختم ہوگئی، انگریز آکے بیٹھ گیا، مڈل ایسٹ میں مسلمانوں کی حکومتیں ختم ہوگئیں، آپ کہتے ہیں کہ ’’یہ پورا بدر بن گئے‘‘ اس کو بھی ذرا آپ Explain (واضح) کردیں کہ کتنا اسلام مرزا صاحب کے زمانہ میں پھیلا۔
مرزا ناصر احمد: یہ جو پہلا ہی بدر بناناں، پہلا بدر، اس کی وسعت بھی تین صدیوں پر ہے، جیسا کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ ’’سب سے اچھی صدی میری پہلی صدی، اس کے بعد دوسری صدی، اس کے بعد تیسری صدی، اور اس کے بعد بادشاہت ہوجائے گی اور اسلام کی جو شان وشوکت روحانی ہے، اس میں فرق پڑ جائے گا۔‘‘ تو جس طرح وہاں تین (۳) صدیوں میں، محمدﷺ کا پہلا بدری ظہور تین(۳) صدیوں میں پھیل کر ہوا، اسی طرح تین صدیوں میں پھیل کر اس زمانے میں، جس کو پہلوں نے بھی آخری زمانہ کہا ہے، یہ ظہور ہوگا۔ ابتدائی جو اس کے دور ہیں، اس کی وجہ سے ہمیں کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیںہونا چاہئے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تین (۳) سو سال اگر آخری زمانہ ہے تو ٹھیک ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک۔
مرزا ناصر احمد: اور اس میں جو بنیادی…
جناب یحییٰ بختیار: یہ مجدد یہاں وہ ایک صدی کے لئے آتے ہیں؟ آپ نے یہ بھی کہا کہ ’’چودہویں صدی میں یہ آئے۱؎۔‘‘