• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزاقادیانی کی عملی زندگی ( پانچ اور پچاس)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی کی عملی زندگی ( پانچ اور پچاس)
’’پہلے پانچ حصے لکھنے کا ارادہ تھا۔ مگر پچاس سے پانچ پر اکتفا کیاگیا اور کیونکہ پچاس اور پانچ کے عدد میں صرف ایک نقطہ کا فرق ہے۔ اس لئے پانچ حصوں سے وہ وعدہ پورا ہوگیا۔ دوسرا سبب التواء کا جو تیئس برس تک حصہ پنجم لکھا نہ گیا، یہ تھا کہ خداتعالیٰ کو منظور تھا کہ ان کے دلی خیالات ظاہر کرے۔ جن کے دل مرض بد گمانی میں مبتلا تھے اور ایسا ہی ظہور میں آیا۔ کیونکہ اس قدر دیر کے بعد خام طبع لوگ بدگمانی میں بڑھ گئے۔ یہاں تک کہ بعض ناپاک فطرت گالیوں پر اتر آئے اور چار حصے اس کتاب کے جو طبع ہوچکے تھے۔ کچھ تو مختلف قیمتوں پر فروخت کئے گئے تھے اور کچھ مفت تقسیم کئے گئے تھے۔ پس جن لوگوں نے قیمتیں دی تھیں۔ اکثر نے گالیاں بھی دیں اور اپنی قیمت بھی واپس لی۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم دیباچہ ص۷،۸، خزائن ج۲۱ ص۹)
اس حوالہ میں مرزاقادیانی تسلیم کرتے ہیں: (۱)پچاس جلدیں لکھنا تھیں۔ (۲)’’مجموعہ اشتہارات‘‘ میں تفصیل ہے کہ پچاس جلدوں کے پیسے وصول کئے۔ (۳)مگر پچاس کی بجائے پانچ جلدیں تحریر کیں۔
اس سے ثابت ہوا:
۱… پچاس کا وعدہ کر کے پانچ کتابیں لکھیں۔ وعدہ خلافی کی جو وعدہ خلافی کرے وہ نبی نہیں جو نبی ہے وہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
۲… مرزاقادیانی نے لکھا کہ: ’’پانچ اور پچاس میں صرف ایک نقطہ کا فرق ہے۔‘‘ بات پانچ اور پچاس لکھنے کی نہیں، عدد کی ہے۔ شمار کرنے میں پانچ اور پچاس میں پینتالیس کا فرق ہے۔ مرزاقادیانی نے دجل کیا جھوٹ بولا جو دجل کرے۔ جھوٹ بولے وہ نبی نہیں۔ جو نبی ہو وہ دجل وکذب کا مرتکب نہیں ہوتا۔
۳… مرزاقادیانی نے قیمت پچاس کتابوں کی لی اور کتابیں پانچ دیں۔ پینتالیس کتابوں کے پیسے لئے، گویا حرام کھاگیا۔ جو حرام کھائے وہ نبی نہیں، جو نبی ہے وہ حرام نہیں کھاتا۔
 
Top