• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاناصر احمد سوچ لو، کیا کہہ رہے ہو؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر احمد سوچ لو، کیا کہہ رہے ہو؟)
270Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں جی! I mean a far as I am concerned, the Committee really wants to solve this issue in the amicable manner. You take your time. Please don't....
(جناب یحییٰ بختیار: جہاں تک میرا تعلق ہے کمیٹی واقعی یہ چاہتی ہے کہ یہ معاملہ پرامن طور پر حل ہو جائے۔ اس لئے آپ سوچنے پر وقت لگائیں اور جناب جلدی نہ کریں)
مرزاناصر احمد: نہیں، میں مختصراً یہ کہوں گا کہ نبی کریمa نے فرمایا کہ نجات کا انحصار انسان کے اعمال صالح پر نہیں، اﷲتعالیٰ کی بخشش پر ہے۔ بلکہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ حضرت عائشہؓ نے پوچھا کہ آپ کی نجات کا بھی؟ آپ نے کہا میری نجات کا بھی۔ اﷲتعالیٰ کی اپنی بخشش جو ہے وہ مجھے نجات دے گی۔ میرے اپنے اعمال کا… میرے اپنے اعمال کے نتیجے میں نجات مجھے نہیں ملے گی تو نجات کا فیصلہ کرنا، اگر نجات خداتعالیٰ کی مرضی پر ہے تو انسان کا کام ہی نہیں فیصلہ کرنا۔ انسان ظاہر پر حکم لگادیتا ہے بعض دفعہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ یہ درست آپ نے فرمایا۔ اﷲتعالیٰ کی بخشش ہے مگر اﷲتعالیٰ کی بخشش کا مرزاصاحب کو پورا علم ہے کہ کس کو ملے گی، کس کو نہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، کسی کو نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں… نہیں، I want a clarification.
مرزاناصر احمد: جب یہ بنیادی ہمارا ہے مسئلہ اور ایمان تو جب کوئی فقرہ ایسا کہا جائے جس میں کچھ اشتباہ ہو تو اس کو اصل کی طرف لوٹانا چاہئے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I want the clarification. Here it is said:
’’اب جب کہ یہ مسئلہ بالکل صاف ہے کہ مسیح موعود کے نہ ماننے کے بغیر نجات نہیں ہوسکتی…‘‘ (کلمۃ الفصل ص۱۲۹)
Impossible; in categorical terms it is stated.
271مرزاناصر احمد: یہ میں نے بتایا ہے کہ ظاہر پر حکم کرتا ہے انسان۔ مثلاً ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ انسان کی نجات کا انحصار اس پر ہے کہ وہ اوباشانہ زندگی نہ گزار رہا ہو۔ کنچنی عورت جو ہے وہ کنچنیوں والی زندگی نہ گزارے۔ یہ ایک عام ایک حکم لگادیتا ہے آدمی اور حدیث میں یہ آیا ہے کہ اﷲتعالیٰ نے ایک کنچنی کو جنت میں اس لئے داخل کیا کہ اس نے اس کی مخلوق… بعض جگہ آتا ہے کتا، بعض جگہ بلی… کہ وہ پیاسی تھی اور پیاسی مر رہی تھی اور کنچنی نے اپنی جوتی میں اس کو پانی پلایا اور اﷲتعالیٰ نے اس کو بخش دیا اور جنت میں اس کو بھیج دیا۔ لیکن ظاہر میں ہم یہی کریں گے حکم تو یہ میں نے Extreme کی مثال دی ہے۔ باقی یہ ہے کہ جو شخص… حدیث میں آتا ہے… کہ جو شخص یہ کرے وہ مسلمان نہیں رہتا۔ جو چوری کرتا ہے وہ مسلمان نہیں۔ جو نماز چھوڑتا ہے وہ مسلمان نہیں۔ نجات حاصل نہیں کر سکتا تو وہ ظاہر کے اوپر ایک حکم ہے کہ ترغیب ہے لوگوں کو اعمال صالحہ بجا لانے کی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I will draw your attention also to 'Anwar-i-Khilafat,' page 90. Here it is stated: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: یعنی دائرہ اسلام سے خارج سمجھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ کے Quotation…
مرزاناصر احمد: وہ تو میں نے تسلیم کر لیا۔
جناب یحییٰ بختیار: … میں پڑھ کے سناتا ہوں۔
مرزاناصر احمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور نہ ان کے پیچھے نماز پڑھیں۔ ہمارے نزدیک وہ خداتعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں۔‘‘
272مرزاناصر احمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: تو یہاں بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان نہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ مسلمان ہیں۔ اس Sense میں کہ جو آپ نے Explain کیا؟
مرزاناصر احمد: وہ ملت اسلامیہ کا فرد ہونے کی حیثیت سے مسلمان ہیں اور… ہاں! ملت کے لحاظ سے مسلمان ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ دو علیحدہ علیحدہ محاورے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں…‘‘
مرزاناصر احمد: دائرہ اسلام سے خارج سمجھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام نہیں، یہاں تو وہ یہ کہہ رہے ہیں…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، میرا مطلب ہے وہ اس کا مطلب یہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ’’مسلمان نہ سمجھیں‘‘ ان کا مطلب ہے ’’مسلمان سمجھیں۔ مگر دائرہ اسلام سے باہر سمجھیں۱؎؟‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
 
Top