• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاناصر احمد کی بددیانتی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر احمد کی بددیانتی)
جناب یحییٰ بختیار: … پوچھتا ہوں کیونکہ ابھی تک وہ جو ہے ناں جی، آپ نے لفظ ’’جماعت‘‘ نہیں پڑھا: ’’… (اس واسطے وہ) مجھے اور میری جماعت کو ایک خاص عنایت اور مہربانی کی نظر سے دیکھیں۔ ہمارے خاندان نے سرکار انگریزی کے راہ میں اپنے خون بہانے اور جان دینے سے فرق نہیں کیا اور نہ اب فرق ہے۔ لہٰذا ہمارا حق ہے کہ ہم خدمات گذشتہ کے لحاظ سے سرکار دولت مدار کی پوری عنایات اور خصوصیات کی توجہ سے درخواست کریں تاکہ ہر ایک شخص بے وجہ ہمارے آبروریزی کے لئے دلیری نہ کر سکے۔ اب کسی قدر اپنی جماعت کے نام ذیل میں لکھتا ہوں…‘‘
(خط بحضور گورنر ص۱۳، ملحقہ کتاب البریہ، خزائن ج۱۳ ص۳۵۰)
ان ساروں کے نام بھی دے رہے ہیں۔
1202مرزاناصر احمد: جی، ’’خصوصی عنایات‘‘ سے مراد یہ ہے کہ ہماری کوئی بے عزتی نہ کرے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو ٹھیک ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ’’ہماری‘‘ سے یہاں مطلب ان کے خاندان کی بھی ہوسکتی ہے اور یہ جماعت کی بھی، کیونکہ دونوں استعمال کر رہے ہیں…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … اور خاندان کی لسٹ نہیں دے رہے، جماعت کی لسٹ دے رہے ہیں۔
مرزاناصر احمد: آپ نے صحیح فرمایا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں، دیکھیں ناں اس واسطے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔ آپ نے صحیح فرمایا۔ لیکن جہاں ’’خود کاشتہ‘‘ لکھا، وہ صرف اپنے اس خاندان کے متعلق لکھا جس سے منقطع ہوچکے ہیں آپ۔
جناب یحییٰ بختیار: تو ٹھیک ہے جی۔ نہیں، میں اس واسطے…
مرزاناصر احمد: لیکن یہاں، دیکھیں ناں، یہاں ’’پوری عنایات اور خصوصیات سے توجہ کی درخواست‘‘ اور درخواست یہ ہے کہ ’’بے وجہ ہمارے آبروریزی کے لئے کوئی شخص دلیری نہ کرے۔‘‘ اس سے زیادہ اور کچھ نہیں مانگا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں تو یہی… مرزا صاحب! مجھے تعجب اس بات کا تھا، جو میں صبح عرض کر رہا تھا، کہ آپ اس گورنمنٹ کو محسن گورنمنٹ کہتے ہیں کہ یہاں قانون ہے، انصاف ہے…
1203مرزاناصر احمد: (اپنے وفد کے ایک رکن سے) وہ کہاں ہے رسالہ؟
جناب یحییٰ بختیار: … یہاں انصاف ہے، قانون ہے، اس کے بعد اتنی زیادہ ان کو بتانے کے لئے کہ ہمارے خاندان نے اتنی خدمت کی ہے، اس کے لئے خدا کے لئے ہماری آبروکو بچایا جائے۔ یہ گورنمنٹ اس قابل تھی کہ اس کی تعریف کی جاتی کہ وہاں اتنی منتوں کے بعد، خوشامدوں کے بعد یہ کہا جائے کہ بھئی! ہمیں پروٹیکشن دیجئے؟
مرزاناصر احمد: ہم… اس کے علاوہ اور کچھ ہے ہی نہیں یہاں…
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ تو اس گورنمنٹ… وہ گورنمنٹ اس قابل نہیں کہ جس کی کہ اطاعت کرو۔ یہ تو ڈیوٹی تھی اس گورنمنٹ کی، فرض تھا گورنمنٹ کا کہ ہر ایک Citizen (شہری) کی…
مرزاناصر احمد: یہ تو حکومتیں اپنے فرضوں کو کبھی کبھی بھول بھی جایا کرتی ہیں۔ ہمیشہ ہی…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ کہہ رہاہوں۔ ہمیں ان حالات کا اندازہ نہیں۔ ممکن ہے کہ وہ ایسے حالات سے گزرے ہیں اور کیا ہوا ہے۔ میں اس میں نہیں کہہ رہا کچھ…
مرزاناصر احمد: وہ تو اگر وہ اس وقت کوئی ہوں ناں تو بتائیں گے آپ کو کہ سکھ کس قدر مظالم ڈھایا کرتے تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، وہ تو ٹھیک ہے، میں ہسٹاریکل بیک گراؤنڈ میں سمجھ رہا ہوں۔ میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ یہ چیزیں جن سے تعجب ہوتا ہے…
مرزاناصر احمد: صرف یہ مطالبہ کیا ہے کہ بے وجہ آبرو ریزی پر دلیری نہ دکھایا کریں، اور بے وجہ آبروریزی پر دلیری، جھوٹی مخبری ہے جو حکومت کو کی جارہی تھی۔
1204جناب یحییٰ بختیار: یہاں ایک…
مرزاناصر احمد: یہ اگر اجازت ہو تو میں ایک رسالہ بھی…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، فائل کر دیجئے۔
مرزاناصر احمد: … داخل کروانا چاہتا ہوں اس میں، اسی میں اور دوسروں کے حوالے بہت سارے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے، دے دو جی۔
یہ مرزاصاحب! یہ خزائن ج۱۳ ص۳۴۰ پر…
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اسی خط کے ص۳۴۰ پر کتاب میں جو خط ہے…
مرزاناصر احمد: جی (اپنے وفد کے ایک رکن سے) نکال لیں۔
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ آپ نے کچھ Portion (حصہ) پڑھا ہے تو میں آپ کی توجہ کچھ اور Portions (حصوں) کی طرف دلانا چاہتا ہوں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’…جن کی وجہ سے وہ نہایت بے وقوفی سے اپنی گورنمنٹ محسن کے ساتھ ایسے طور سے صاف دل اور سچے خیرخواہ نہیں ہوسکتے تھے جو صاف دلی اور خیرخواہی کی شرط ہے۔ بلکہ بعض جاہل ملاؤں کے ورغلانے کی وجہ سے شرائط اطاعت اور وفادری کا پورا جوش نہیں رکھتے تھے… (شرائط اطاعت اور وفاداری کا پورا جوش نہیں رکھتے تھے)… تو میں نے نہ کسی بناوٹ اور ریاکاری سے بلکہ محض اس اعتقاد کی تحریک سے جو خداتعالیٰ کی طرف سے میرے دل میں پڑی زور سے باربار اس بات کو مسلمانوں 1205میں پھیلایا ہے کہ ان کو گورنمنٹ برطانیہ کی، جو درحقیقت ان کی محسن ہے، سچی اطاعت اختیار کرنی چاہئے۔‘‘ مرزاصاحب! میرا جو سوال تھا صبح…
مرزاناصر احمد: جی۔
 
Top