• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاناصر کی ہیراپھیری)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی ہیراپھیری)
اتالیق جعفر علی شاہ: میں بڑے ادب سے یہ گذارش کروں گا کہ جب ایک Definite Qeustion (واضح سوال) کیا جاتا ہے تو اس کو اپنی طرف سے مت دہرائیں۔ جب تک وہاں سے Definite وہ سوال جو ہے یعنی اس کا جواب نہ مل جائے۔ اس لئے ہم خود اس بات کو یعنی یہ کہ lengthy (لمبا) کرنے کو ہم خود Encourage (ہمت افزائی) کرتے ہیں۔ جس حد تک میں سمجھ سکا ہوں۔ اگر جب ایک Definite (واضح) سوال کر دیا گیا ہے کہ: ’’آپ ایسے آدمی کو مسلمان کہیں گے یا کافر کہیں گے۔‘‘ تو جب تک وہ اس کے متعلق Definite (واضح) جواب نہ دے، دوسرے اس کے اوپر… یعنی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے اور بحث کی وجہ سے وہ جو ہے وہ لمبا ہو جاتا ہے اور وہ ہیرا پھیری جو ہے وہ شروع ہو جاتی ہے۔
جناب چیئرمین: نہیں! بحث کا آج پہلا دن ہے۔ بحث Will be cut short (کیا مختصر ہوگی) ہاں وہ Cut short (مختصر) ہوگی بحث۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: یہ…
جناب چیئرمین: میں نے ایک… Yes، ملانا غلام غوث ہزاروی!
مولانا غلام غوث ہزاروی: یہ جو فرمایا جاتا ہے کہ ’’کافر، کافر ہے، اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ان دونوں لفظوں کو دہرانا چاہئے باقاعدگی کے ساتھ، اور اس بات کو نوٹ کرادینا چاہئے باقاعدہ کہ ’’ملت سے خارج نہیں ہے اور اسلام سے خارج ہے۔‘‘
جناب چیئرمین: یہ نوٹ ہوچکا ہے، نوٹ ہوچکا ہے۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: ہاں!
جناب چیئرمین: کئی دفعہ نوٹ ہوا ہے۔ ٹیپ میں بھی ہوا ہے۔ وہاں بھی ریکارڈ میں آگیا ہے… So.
206مولانا غلام غوث ہزاروی: اور میرا ایک خیال ہے جس طرح جناب نے فرمایا ہے…
جناب چیئرمین: جی!
مولانا غلام غوث ہزاروی: … کہ ان سے بھی تصدیق یہ کرالینا چاہئے کہ مرزامحمود احمد کے ان حوالوں کو آپ صحیح سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد مزید سوالات کی ضرورت نہیں رہے گی۔
جناب چیئرمین: ہاں!
So, the House stands adjourned to meet tomorrow....
(تو کل صبح تک کے لئے اجلاس ملتوی ہوتا ہے…)
(دودائروں کا چکر؟)
ایک رکن: سر! یہ دو دائروں کے چکر میں ڈال دیا ہے ہم کو۔
Mr. Chairman: .... at 10: 00 am. tomorrow.
(جناب چیئرمین: کل صبح دس بجے)
کل بات کر لیں باقی۔

----------
The Special Committee of the Whole House adjourned to meet at ten of the clock, in the morning,
on Tuesday, the 6th August, 1974.
خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی ہوتا ہے۔
بروز منگل، ۶؍اگست ۱۹۷۴ء
----------
 
Top