• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا امتی نبی تھا)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا امتی نبی تھا)
Mirza Nasir Ahmad: The Ahmadiyya Community does not believe that. The Ahmadiyya Community believes that he was "Ummati Nabi", and there is a lot of difference between the two.
(مرزاناصر احمد: احمدیہ فرقہ اس کا بھی اعتقاد نہیں رکھتا۔ احمدی فرقہ کا اعتقاد یہ ہے کہ وہ ’’امتی‘‘ نبی تھا اور ان دونوں میں زبردست فرق ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, that is fact that you will clarify. But....
(جناب یحییٰ بختیار: اس فرق کو آپ واضح کریں گے…)
مرزاناصر احمد: نہیں، خالی آپ نے فرمایا کہ مجھے خالی نبی کے نام سے نہ بلاؤ…
Mr. Yahya Bakhtiar: First I said Prophet, '........
(جناب یحییٰ بختیار: پہلے میں نے کہا تھا رسول…)
مرزاناصراحمد: امتی نبی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: .... and then I said Nabi....
(جناب یحییٰ بختیار: اور پھر کہا نبی…)
مرزاناصراحمد: امتی نبی۔
136Mr. Yahya Bakhtiar: .... and you qualified it as "Ummati Nabi"
(جناب یحییٰ بختیار: اور آپ نے اس کو قیدلگاکر امتی نبی کر دیا)
مرزاناصراحمد: امتی نبی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Now Sir, will you clarify and define "Ummati Nabi?" How is he different from a real "Nabi" or "Nabi"?
(جناب یحییٰ بختیار: اب جناب! آپ وضاحت کریں اور امتی نبی کے معنی کو معین کریں کہ امتی نبی کس طرح مختلف ہے اصلی نبی سے یا نبی سے؟)
مرزاناصر احمد: امتی نبی‘‘ کے یہ معانی ہیں کہ وہ شخص جو نبی اکرمﷺ کے عشق اور محبت میں اپنی مذہبی زندگی گزار رہا ہے اس کو ہم امتی کہیں گے۔ قرآن کریم نے فرمایا ہے: ’’ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ‘‘ (میری اتباع کرو گے تو اﷲتعالیٰ کی محبت کو پاؤ گے۔
تو امتی کے معنی ہیں اتباع کرنے والا اور اتباع، اتباع میں فرق ہے۔ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نبی اکرمa کے کامل متبع تھے اور ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ کوئی روحانی برکت اور فیض نبی اکرمﷺ کی اتباع کے بغیر حاصل ہی نہیں ہوسکتا۔ لیکن محمدﷺ سے قبل… وہاں پھر تعداد میں بڑا فرق ہے… ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی آئے۔ کوئی کچھ کہتا ہے۔ اس جھگڑے میں پڑنے کی بات نہیں۔ بہرحال، ہزارہا، ہزارہا انبیاء آئے اور کہیں مذہبی لٹیریچر میں، بائبل اور انجیل اور دوسرے جو مذاہب کی کتب ہیں، کہیں یہ ہمیں نظر نہیں آتا کہ مثلاً بنی اسرائیل کے انبیاء حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوت قدسیہ اور افادۂ روحانی کے نتیجہ میں نبوت کے مقام تک پہنچے۔ میرے علم میں کہیں نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہے ہی کوئی نہیں۔ اس واسطے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام یا اور دوسرے کسی شرعی نبی کا یہ مقام نہیں تھا کہ ان کی کامل اتباع، اس قسم کی محبت جو ہے، وہ اﷲتعالیٰ کی حاصل کر سکیں۔ یہ صرف آنحضرتﷺ کے بعد ایک تاریخی… مذاہب انسانی کے اندر ایک عجیب انقلابی نئی چیز پیدا ہوئی کہ اب کوئی شخص کسی قسم کا بھی روحانی رتبہ حاصل نہیں کر سکتا۔ یعنی عام جو ہے اچھا نیک آدمی، وہ بھی نہیں بن سکتا جب137 تک وہ آنحضرتﷺ کی اتباع نہ کرے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور ان کی امت سے نہ ہو؟
مرزاناصراحمد: اور امت… امت میں سے نہ ہو، اور ’’امتی‘‘ کے معانی ہیں اپنا کچھ نہیں، جو کچھ ہے وہ محمدa سے حاصل کیا گیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’امت‘‘ کی کیا Definition (اصطلاح) آپ دیں گے۔ اس Sense (معنی) میں؟
مرزاناصراحمد: اس Sense (معنی) میں ’’امتی‘‘ کی Definition (اصطلاح) میں دے سکتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: محمدیہ، امت محمدیہ؟
مرزاناصر احمد: نہیں، ’’امتی‘‘ کے معنی ہیں آنحضرتﷺ کی اتباع کرنے والا اور ’’امت‘‘ کے معانی ہوں گے وہ جماعت جس میں کروڑہا آدمی اس وقت تک پچھلے چودہ سو سال میں پیدا ہوئے جو نبی اکرمﷺ کے متبع تھے اور ان میں لاکھوں ایسے تھے جنہوں نے انتہائی جانفشانی اور جدوجہد کے ساتھ نبی اکرمﷺ کی پیروی اور آپ کے اسوہ کی پیروی کی کوشش کی اور اس کے نتیجہ میں وہ اولیاء اور ابدال اور قطب اور مجدددین بنے تو اب جو کچھ آنحضرتﷺ کے بعد ملتا ہے روحانی طور پر، وہ صرف اس صورت میں ملتا ہے کہ انسان جو ہے وہ اپنی زندگی پر نبی اکرمﷺ کا رنگ چڑھائے۔
 
Top