• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا صاحب نے کہا کہ میں امتی بھی ہوں اور نبی بھی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا صاحب نے کہا کہ میں امتی بھی ہوں اور نبی بھی)
جناب یحییٰ بختیار: ’’اس جگہ یہ سوال طبعاً ہوسکتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُمت میں بہت سے نبی گزرے ہیں، بس اس حالت میں موسیٰ کا افضل ہونا لازم آتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ جس قدر نبی گزرے ہیں اُن سب کو خدا نے براہِ راست چن لیا تھا۔ حضرت موسیٰ کا اس میں کچھ بھی دخل نہیں تھا۔ لیکن اس اُمت میں آنحضرتa کی پیروی کی برکت سے ہزارہا اولیاء ہوئے ہیں اور ایک وہ بھی ہوا جو اُمتی بھی ہے اور نبی بھی۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۲۸، حاشیہ خزائن ج۲۲ ص۳۰)
تو آپ سمجھتے ہیں کہ یہ جو کہہ رہے ہیں ’’اُمتی بھی ہے اور نبی بھی۱؎۔‘‘
جناب عبدالمنان عمر: یہ اپنے حقیقی معنوں کی رُو سے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ کیٹگری جو ہے یہ نبی کی نہیں ہے؟
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں۔ (وقفہ)
جناب یحییٰ بختیار: اب میں آپ کی توجہ کچھ…
1574جناب عبدالمنان عمر: ایک مجھے لفظ کی اِجازت دیجئے…
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی۔
جناب عبدالمنان عمر: ۔۔۔۔۔۔ تو مرزا صاحب ہی کا لفظ میں سنا دُوں:
’’میں نے باربار آپ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ رسول اور اُمتی کا مفہوم متباین ہے‘‘ تو جب وہ لکھتے ہیں کہ ’’میں نبی ہوں اور اُمتی ہوں‘‘ تو مرزا صاحب خود فرماتے ہیں کہ: ’’رسول اور اُمتی کا مفہوم متباین ہے‘‘ اس لئے ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ وہاں ’’اُمتی‘‘ کا مفہوم تو بالکل واضح ہے، ’’نبی‘‘ کا لفظ کن معنوں میں اِستعمال کیا ہے؟ ’’نبی‘‘ کا لفظ ولی کے معنوں میں، محدث کے معنوں میں، تعلق باللہ کے معنوں میں، نزولِ خدا کے۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: سوال تو مولانا! ابھی بالکل صاف ہوگیا ہے کہ اگر آپ اُن کو ایک نبی بھی کہیں تو وہ ایک محدث کے معنوں میں ہے۔
 
Top