مرزا غلام احمد قادیانی کی عمر اور مرزائیوں کا ایک دھوکہ اور اس کو پوسٹ مارٹم
قادیانیوں کی پوسٹ مرزا غلام احمد قادیانی کی عمر کے متعلق:

مجاہدین ختم نبوت کی جانب سے قادیانیوں کی جانب سے بنائی گئی اس جھوٹی اور دجل و فریب پر مبنی پوسٹ کا پوسٹ مارٹم

مجاہدین ختم نبوت کی جانب سے پیش کیئے گئے حوالہ جات کو ہم یہاں یونیکوڈ میں بھی تحریر کر دیتے ہیں۔
مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی پیدائش کا سال بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ :۔
{میری پیدائش سنہ 1839ء یا سنہ 1840 ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی ہے ، اور میں سنہ 1857 ء میں سولہ برس کا یا سترھویں برس میں تھا اور ابھی ریش وبرودت کا آغاز نہیں تھا۔}
(کتاب البریہ، رخ 13 صفحہ 177 حاشیہ) ۔
اسی کتاب میں مرزا قادیانی نے اپنے والد کی وفات کا ذکر یوں کیا :۔
{میری عمر چونتیس یا پینتیس برس کی ہوگی جب حضرت والد صاحب کا انتقال ہوا}
(کتاب البریہ، رخ 13 صفحہ 192)
، اور مرزا نے خود ایک جگہ لکھا ہے کہ اسکے والد حکیم غلام مرتضی کی وفات مورخہ 20 اگست 1874ء کو ہوئی
(نزول المسیح، رخ 18 صفحہ 585)
۔ اگر اگست 1875 میں مرزا کی عمر 34 یا 35 برس تھی تو اسکی پیدائش کا سال 1839 یا 1840 ہی بنتا ہے ۔