• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام احمد قادیانی کی کذب بیانیاں (صفر، چوتھا مہینہ، چار شنبہ چوتھادن)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کی کذب بیانیاں (صفر، چوتھا مہینہ، چار شنبہ چوتھادن)
1… مرزاقادیانی نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بارے میں لکھا ہے: ’’اور جیسا کہ وہ چوتھا لڑکا تھا۔ اسی مناسبت کے لحاظ سے اس نے اسلامی مہینوں میں سے چوتھا مہینہ لیا۔ یعنی ماہ صفر اور ہفتہ کے دنوں میں سے چوتھا دن لیا یعنی چارشنبہ اور دن کے گھنٹوں میں سے دوپہر کے بعد چوتھا گھنٹہ لیا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۴۱، خزائن ج۱۵ ص۲۱۸)
2… ’’قرآن کریم اور توریت سے ثابت ہے کہ آدمؑ بطور توأم (جوڑواں) پیدا ہوا تھا۔‘‘ (ضمیمہ تریاق القلوب ص۱۶۰، خزائن ج۱۵ ص۴۸۵)
3… ’’مگر خدا ان کو (حضرت عیسیٰؑ) کو پیدائش میں بھی اکیلا نہیں رکھا۔ بلکہ کئی حقیقی بھائی، حقیقی بہنیں ان کی ایک ہی ماں سے تھیں۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۰۰ حاشیہ، خزائن ج۲۱ ص۲۶۲)
4… ’’اب میرے ہاتھ پر ایک لاکھ کے قریب انسان بدی سے توبہ کر چکے ہیں۔‘‘
(ریویو ج۱ نمبر۹ ص۳۳۹، بابت ماہ ستمبر ۱۹۰۲ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۶۰۵)
5… ’’مولوی غلام دستگیر قصوری نے اپنی کتاب میں اور مولوی اسماعیل علی گڑھ والے نے میری نسبت قطعی حکم لگایا کہ وہ اگر کاذب ہے تو ہم سے پہلے مرے گا اور ضرور ہم سے پہلے مرے گا۔ کیونکہ کاذب ہے۔‘‘
(اربعین نمبر۳ ص۹، خزائن ج۱۷ ص۳۹۴، ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۶، خزائن ج۱۷ ص۴۵)
6… ’’اس روز کشفی طور پر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی مرزاغلام قادر میرے قریب بیٹھ کر باآواز بلند قرآن کریم پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ: ’’انا انزلناہ قریباً من القادیان‘‘ تو میں نے سن کر بہت تعجب کیا کہ قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے۔ تب انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو لکھا ہوا ہے۔ میں نے نظر ڈال کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ فی الحقیقت قرآن کریم کے دائیں صفحہ میں شاید قریب نصف کے موقع پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے۔ تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے اور میں نے کہا کہ تین شہروں کا نام قرآن کریم میں اعزاز کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ مکہ، مدینہ اور قادیان۔ یہ کشف تھا جو مجھے کئی سال پہلے دکھلایا گیا تھا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۴۰)
7… ’’ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں۔‘‘ (البشریٰ ج۲ ص۱۰۵، تذکرہ ص۵۹۱)
8… ’’قرآن کریم خد اکی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
9… ’’ہمارے نبیﷺ کو بعض پیش گوئیوں میں خدا کر کے پکارا گیا ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۶۳، خزائن ج۲۲ ص۶۶)
10… ’’میں وہ شخص ہوں جس کے ہاتھ پر صدہا نشان ظاہر ہوئے ہیں۔‘‘
(ملخصاً تذکرہ الشہادتین ص۳۴، خزائن ج۲۰ ص۳۲، اکتوبر۱۹۰۳ئ)
11… ’’جتنے لوگ ہمارے سامنے مباہلہ کرنے والے آئے سب ہلاک ہوگئے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۳۱۸، خزائن ج۲۳ ص۳۳۳)
12… ’’آپ سے پوچھا گیا کہ کیا زبان فارسی میں بھی کبھی خدا نے کلام کیا ہے۔ تو فرمایا ہاں خدا کا کلام زبان فارسی میں بھی اترا ہے۔ جیسا کہ وہ اس زبان میں فرماتا ہے۔‘‘
ایں مشت خاک راگرنہ بخشم چہ کنم
(ضمیمہ چشمہ معرفت ص۱۱، خزائن ج۲۳ ص۳۶۶)
 
Top