مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۲۰… چاند پر قمر کا اطلاق)
’’کوئی شخص اہل لغت اور اہل زبان سے پہلی رات کے چاند پر قمر کا لفظ اطلاق نہیں کرتا۔ بلکہ وہ تین رات تک ہلال کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۴۷، خزائن ج۱۱ ص۳۳۱)
ابوعبیدہ: حضرات! مرزاقادیانی یا تو صریح اپنی مطلب برابری کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں یا عاجز کو معلوم نہیں کہ لغت کس جانور کا نام ہے۔ چھوٹے چھوٹے طالب علم بھی جانتے ہیں کہ قمر چاند کا ذاتی نام ہے اور ہلال اور بدر اسی کے وصفی نام ہیں۔ چنانچہ تاج العروس لغت کی مشہور کتاب میں لکھا ہے۔ ’’ الہلال غرۃ القمر وھی اوّل لیلۃ ‘‘ (یعنی ہلال قمر کی پہلی رات ہے) قرآن شریف میں بھی ہلال کو قمر لکھا گیا ہے۔ خود مرزاقادیانی کے صاحبزادے اور خلیفے مرزامحمود قادیانی (اخبار الفضل مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۲۸ء) میں لکھتے ہیں۔ ’’قمر ہلال نہیں ہوتا مگر ہلال ضرور قمر ہوتا ہے۔ کیونکہ (قمر) چاند کا عام نام ہے۔ خواہ چاند پہلے دن کا ہو یا دوسرے دن کا یا تیسرے دن کا۔‘‘ دیکھا حضرات! مرزاقادیانی کس شان اور رعب سے جھوٹ بول کرمطلب نکالا کرتے تھے۔