مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۳۱… حضرت مریم کا یوسف کے ساتھ پھرنا)
’’حضرت مریم صدیقہ کا اپنے منسوب (جس سے ناطہ یا نسبت ہو) یوسف کے ساتھ پھرنا اس اسرائیلی رسم پر پختہ شہادت ہے۔‘‘
(ایام الصلح ص۶۶، خزائن ج۱۴ ص۳۰۰ حاشیہ)
ابوعبیدہ: دیکھئے حضرات! یہاںکس زور سے منسوب اور ناطہ ہونے کا اقرار ہے۔ پھر خود ہی (ریویو آف ریلیجنز ج۱ ص۱۵۷ نمبر۴، بابت اپریل ۱۹۰۲ء) پر لکھتے ہیں۔ ’’یہ جو انجیلوں میں لکھا ہے کہ گویا مریم صدیقہ کا معمولی طور پر جیسا کہ دنیا جہاں میں دستور ہے۔ یوسف نجار سے ناطقہ ہوا تھا یہ بالکل دروغ اور بناوٹ ہے۔‘‘
بتلائیے صاحبان! اب بھی تم لوگو مرزاقادیانی کا دامن چھوڑ کر سرکار دو عالمﷺ سے تعلق نہ جوڑو گے؟ خدا توفیق دے۔