مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۰… صاحب نبوت امتی ہو سکتا ہے یا نہیں؟؟)
’’صاحب نبوت تامہ ہرگز امتی نہیں ہوسکتا اور جو شخص کامل طور پر رسول اﷲ کہلاتا ہے۔ اس کا کامل طور پر دوسرے نبی کا مطیع اور امتی ہو جانا نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کی رو سے بالکل ممتنع ہے۔‘‘ اﷲتعالیٰ فرماتا ہے: ’’ وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اﷲ ‘‘
(ازالہ حصہ۲ ص۵۶۹، خزائن ج۳ ص۴۰۷)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی کا جھوٹا محض ہونا ان کے اپنے فرزند کی زبان سے سنو۔
’’بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں کہ ایک نبی دوسرے نبی کا متبع نہیں ہوسکتا اور اس کی دلیل یہ دیتے: ’’ وما ارسلنا من رسول الی آخرہ ‘‘ لیکن یہ سب قلت تدبر ہے۔‘‘
(حقیقت النبوۃ ص۱۵۵)