مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۳… عیسی علیہ السلام کا فاحشہ عورتوں سے میل جول(معاذاللہ))
’’قرآن شریف میں عیسیٰ علیہ السلام کے لئے حصور کا لفظ نہیں بولا گیا۔ کیونکہ وہ شراب پیا کرتے تھے اور فاحشہ عورتیں اور رنڈیاں اس کے سر پر عطر ملا کرتی تھیں اور اس کے بدن کو چھوا کرتی تھیں۔‘‘
(دافع البلاء ملخص، خزائن ج۱۸ ص۲۲۰)
ابوعبیدہ: دیکھا قادیانی دوستو! آپ کے مرزاقادیانی کے نزدیک خدا کا ایک اولوالعزم نبی بننا اور ساتھ ہی شرابی اور فاحشہ عورتوں کے ساتھ خلط ملط کرنا بھی ممکن ہے۔ مرزاقادیانی کا دعویٰ مثیل مسیح ہونے کا بھی ہے۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ مرزاقادیانی بھی اسی رنگ میں ان کے مثیل تھے۔ جب کہ قرآن نے مرزاقادیانی کی تفسیر کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام کا شرابی ہونا بتلا دیا ہے تو مرزاقادیانی مثیل مسیح کا شرابی اور رنڈی باز ہونا تو فخر کی بات ہوگی۔