مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۸… طاعون آنے کی وجہ)
’’طاعون دنیا میں اس لئے آئی کہ خدا کے مسیح موعود سے نہ صرف انکار کیاگیا بلکہ اس کو دکھ دیا گیا۔‘‘
(ریویو ج۱ ص۲۵۸، نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء)
ابوعبیدہ: سچ فرمائیے قادیانی حضرات! کیا طاعون صرف مرزاقادیانی کے انکار پر آئی ہے۔ کیا مرزاقادیانی سے پہلے طاعون دنیا میں نہ تھی؟
مرزاقادیانی سے انکار کرنے والے اشد ترین دشمن مولانا ثناء اﷲ صاحب، مولانا ابراہیم صاحب، جناب پیر جماعت علی شاہ صاحب، جناب پیر مہر علی شاہ صاحب وغیرہم تو اسی طرح زندہ رہے ہیں۔