مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۴… مرزا غلام احمد قادیانی کی عمر)
’’خداتعالیٰ نے مجھے صریح لفظوں میں اطلاع دی کہ تیری عمر اسی برس کی ہوگی یا پانچ چھ سال کم یا پانچ چھ سال زیادہ۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ۵ ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: دیکھا حضرات! خدائے مرزا کی غیب دانی کی کہ عمر مرزا کے متعلق کیسے عجیب تخمینہ سے پیش گوئی کی ہے اور وہ بھی غلط۔ کیونکہ مرزاقادیانی کی پیدائش ۱۸۴۰ء اور وفات ۱۹۰۸ء۔ پس عمر مرزا ۱۹۰۸ء ، ۱۸۴۰ء۔۶۸سال ہوئی۔
’’میری عمر اس وقت ۱۹۰۷ء میں قریبا ۶۸سال ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۲۰۰، خزائن ج۲۲ ص۲۰۹ حاشیہ)
پس عمر مرزا ۱۹۰۸ء میں ۶۹سال۔
’’میری پیدائش ۱۸۳۹ء،۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۵۹، خزائن ج۱۳ ص۱۷۷ حاشیہ)
اس حساب سے عمر مرزا ۱۹۰۸ء، ۱۸۴۰ء۔ ۶۸سال۔
قادیانی دوستو! یا مرزاقادیانی جھوٹے یا ان کا خدا جھوٹا یا دونوں جھوٹے؟