• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام احمد قادیانی کے دعوی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے دعوی ملاحظہ فرمائیں
۱۸۸۰ء سے مرزاقادیانی نے مختلف دعاوی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس کے چند اہم دعاوی یہ ہیں:
۱… ۱۸۸۰ء میں ملہم من اﷲ ہونے کا دعویٰ کیا۔
۲… ۱۸۸۲ء میں مجدد ہونے کا دعویٰ کیا۔
۳… ۱۸۹۱ء میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا۔
۴… ۱۸۹۹ء میں ظلی، بروزی نبوت کا دعویٰ کیا۔
۵… ۱۹۰۱ء میں مستقل صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔
ان کے علاوہ بھی اس نے عجیب وغریب قسم کے دعوے کئے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( بیت اﷲ ہونے کا دعویٰ)
’’خدا نے اپنے الہام میں میرا نام بیت اﷲ بھی رکھا ہے۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۱۵، حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۴۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۸۲ء مجدد ہونے کا دعویٰ)
’’جب تیرھویں صدی کا اخیر ہوا اور چودھویں کا ظہور ہونے لگا تو خداتعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجدد ہے۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۸۳، حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۲۰۱)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۸۲ء مامور ہونے کا دعویٰ)
’’میں خداتعالیٰ کی طرف سے مامور ہوکر آیا ہوں۔‘‘
(نصرۃ الحق براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۵۲، خزائن ج۲۱ ص۶۶، کتاب البریہ ص۱۸۴، خزائن ج۱۳ ص۲۰۲)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۸۲ء نذیر ہونے کا دعویٰ)
’’الرحمن علم القرآن، لتنذرقوما ما انذر اباؤہم خدا نے تجھے قرآن سکھلایا تاکہ تو ان لوگوں کو ڈرائے۔ جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے۔‘‘
(تذکرہ ص۴۴، طبع سوم، ضرورۃ الامام ص۳۱، خزائن ج۱۳ ص۵۰۲، براہین احمدیہ حصہ ۵ ص۵۲، خزائن ج۲۱ ص۶۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۸۳ء آدم، مریم اور احمد ہونے کا دعویٰ)
’’یا اٰدم اسکن انت وزوجک الجنۃ، یا مریم اسکن انت وزوجک الجنۃ، یا احمد اسکن انت وزوجک الجنۃ نفخت فیک من لدنی روح الصدق‘‘ اے آدم، اے مریم، اے احمد! تو اور جو شخص تیرا تابع اور رفیق ہے۔ جنت میں یعنی نجات حقیقی کے وسائل میں داخل ہو جاؤ میں نے اپنی طرف سے سچائی کی روح تجھ میں پھونک دی ہے۔
(تذکرہ ص۷۰، طبع سوم، براہین احمدیہ ص۴۹۷، خزائن ج۱ ص۵۹۰ حاشیہ)
تشریح
’’مریم سے مریم ام عیسیٰ مراد نہیں اور نہ آدم سے آدم ابوالبشر مراد ہے اور نہ احمد سے اس جگہ حضرت خاتم الانبیائa مراد ہیں اور ایسا ہی ان الہامات کے تمام مقامات میں کہ جو موسیٰ اور عیسیٰ اور داؤد وغیرہ نام بیان کئے گئے ہیں۔ ان ناموں سے بھی وہ انبیاء مراد نہیں ہیں۔ بلکہ ہر ایک جگہ یہی عاجز مراد ہے۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۱ ص۸۲، مکتوب بنام میر عباس علی بحوالہ تذکرہ ص۷۰ حاشیہ طبع سوم)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۸۴ء رسالت کا دعویٰ)
الہام: ’’انی فضلتک علی العالمین قل ارسلت الیکم جمیعا میں نے تجھ کو تمام جہانوں پر فضیلت دی کہ میں تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں۔‘‘
(تذکرہ ص۱۲۵ طبع سوم، مکتوب حضرت مسیح موعود مرزا مورخہ ۳۰؍دسمبر ۱۸۸۴ئ، اربعین نمبر۲ ص۷، خزائن ج۱۷ ص۳۵۳)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۸۶ء توحید وتفرید کا دعویٰ)
الہام: ’’تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید اور تفرید۔‘‘ (تذکرہ ص۳۸۱ طبع دوم)
’’تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں۔‘‘ (تذکرہ ص۴۳۶، طبع دوم)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۹۱ء مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ)
’’اﷲ جل شانہ کی وحی اور الہام سے میں نے مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ بھی میرے پر ظاہر کیاگیا ہے کہ میرے بارے میں پہلے سے قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں خبر دی گئی ہے اور وعدہ دیاگیا ہے۔‘‘
(تذکرہ ص۱۷۲، طبع سوم، تبلیغ رسالت ج۱ ص۱۵۹، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۰۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کے دعوی ( ۱۸۹۱ء مسیح ابن مریم ہونے کا دعویٰ)
الہام: ’’جعلناک المسیح بن مریم (ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا) ان کو کہہ دے کہ میں عیسیٰ کے قدم پر آیا ہوں۔‘‘
(تذکرہ ص۱۸۶، طبع سوم، ازالہ اوہام ص۴۳۴، خزائن ج۳ ص۴۴۲)

ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے
(دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top