• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام احمد قادیانی کے قلم سے خاتم کا معنیٰ

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی صاحب کی کتابوں میں لفظ "خاتم"

میں مرزا صاحب کی مختلف کتابوں سے کچھ ایسی تحریريں پیش کر رہا ہوں جنمیں "خاتم الانبياء" يا "خاتم الاولياء" يا "خاتم الاولاد" يا خاتم الخلفاء" يا "خاتم كتب سماوى" يا "خاتم الشرائع" وغیرہ کے الفاظ ملتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ سب جگہ "خاتم" کا معنى "آخری" کے علاوہ اور کوئی نہیں بن سکتا..ملاحظه فرمائیں :

"بنی اسرائیل کے خاتم الانبياء کا نام عيسى ہے" (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 412 ) کیا عيسى عليه السلام بنی اسرائیل کے آخری نبی نہیں تھے؟

"میرے بعد میرے والدین کے گھر میں اور کوئی لڑکی یا لڑکا نہیں ہوا اور میں ان کے لئے خاتم الاولاد تھا" (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 479 ) ، مرزا صاحب نے خود بتا دیا کہ چونکہ میرے بعد میرے والدین کے گھر اور کوئی اولاد نہیں ہوئی اس لئے میں انکے لئے خاتم الاولاد يعنى آخرى اولاد تها ..

"قرآن شریف خاتم كتب سماوى ہے" (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 170 ) اسکا بھی یہی مطلب ہے کہ قران شریف آسمانی کتابوں میں آخر کتاب ہے ، اگر کوئی اور مفہوم ہے تو بیان کریں ..

"خدا کی کتابوں میں مسیح موعود کے کئی نام ہیں منجمله انکے ایک نام اسکا خاتم الخلفاء ہے، یعنی ایسا خلیفہ جو سب سے آخر آنے والا ہے" (روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 333 ) .. لیجیے مرزا صاحب نے خاتم الخلفاء کا خود ہی مطلب بھی بیان کر دیا ایسا خلیفہ جو سب سے آخر آنے والا ہے ..

"میں اس کے رسول پر دلی صدق سے ايمان لايا ہوں اور جانتا ہوں کہ تمام نبوتیں اس پر ختم ہیں اور اسکی شريعت خاتم الشرائع ہے" (روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 340 ) یہاں مرزا صاحب نے آنحضرت صلى الله عليه وسلم کی شريعت کو خاتم الشرائع لکھا ہے یعنی آخری شريعت جسکے بعد کوئی اور شریعت نہیں ..

"اور تیرہواں حضرت عيسى عليه السلام کا ذکر فرمایا جو موسیٰ کو قوم کا خاتم الانبياء تھا" (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 123 ) ... یہاں عيسى عليه السلام کو حضرت موسیٰ عليه السلام کی قوم کا خاتم الانبياء لکھا اور حضرت عيسى عليه السلام بنی اسرائیل کے آخری نبی تھے .

"چونکہ ہمارے سيد ورسول صلى الله عليه وسلم خاتم الانبياء ہیں اور بعد آنحضرت صلى الله عليه وسلم کے کوئی نبی نہیں آ سکتا اس لئے اس امّت میں نبی کے قائم مقام محدث رکھے گئے ہیں" (روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 323 - 324 ) .. یہ تحریر خود بڑی واضح ہے

آئیے اب دیکھتے ہیں مرزا صاحب نے آیت "ماكان محمد ابا احد من رجالكم ولكن رسول الله وخاتم النبيين" کا کیا ترجمہ کیا ہے؟ لکھتے ہیں "يعنى محمد صلى الله عليه وسلم تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے مگر وہ رسول الله ہے اور ختم کرنے والا نبیوں کا ، یہ آیت بھی صاف دلالت کر رہی ہے کہ بعد ہمارے نبی صلى الله عليه وسلم کے کوئی اور رسول دنیا میں نہیں آئیگا" (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 431 ) لیجیے مرزا صاحب نے یہاں "خاتم النبيين" کا خود ترجمہ کیا ہے ختم کرنے والا نبیوں کا .. اگر مرزا صاحب کو اس وقت اس آیت کا صحیح مفہوم پتہ نہیں تھا (جیسا کہ کچھ قادیانی حضرات کہتے ہیں) تو پھر انہوں نے قرآن کیا ایک آیت کا اپنی طرف سے غلط مفہوم بیان کیوں کیا؟ کیا قرآن کی آیات کے مفہوم بھی وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں ؟؟

بشکریہ : Qadianiat
 

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 436 پر مرزا غلام احمد قادیانی لکھتے ہیں
" ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیا، ہیں اور قرآن ربانی کتابوں کا خاتم ہے "
 
Top