• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی نے کسی پیر و مرشد کی بیعت نہیں کی

غلام نبی قادری نوری سنی

رکن ختم نبوت فورم
مرزا قادیانی نے کسی پیر و مرشد کی بیعت نہیں کی
بیعت سے مراد کسی پیغمبر ، ولی یا کسی صاحب نسبت بزعگ کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر غلط عقائد اور گناہوں سے تائب ہونا اور حق پر استقامت اور اللہ تعالی کی اطاعت کا عہد کرنا ، جب کوئی بندہ اسلام میں داخل ہوتا تو نبی اکرمﷺ اس سے کفر اور برے اعمال کو چھوڑنے اور اچھے کام کرنے کا عہد لیتے
اللہ قرآن میں ارشاد فرماتا ہے
(إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّـهَ يَدُ اللَّـهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۚ)(سورہ فتح آیت نمبر 10)
ترجمہ۔بیشک جو لوگ آپ کی بیعت کرتے ہیں وہ درحقیقت اللہ کی بیعت کرتے ہیں اور ان کے ہاتھوں کے اوپر اللہ ہی کا ہاتھ ہے

مرزا قادیانی صاحب صوفیائے اکرام کے بہت مداح تھے ۔ اپنی نام نہاد مسیحیت اور نبوت کو ثابت کرنے کے لیے اکثر صوفیا اکرام کے اقوال کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے تھے ۔ میں صوفیا کا ایک مشہور قول پیش کر رہا ہوں جو مرزا قادیانی صاحب کے لیے حجت یقینا ہوگا،
صوفیا کہتے ہیں،
(ان من لا شیخ لہ فشیخہ الشیطان ) بے شک جس کا کوئی مرشد نہیں اس کا شیطان مرشد ہے ۔
(موسوعتہ مواقف السلف فی العقیدہ والمنھج ۔ باب من الصوفیہ)
لیکن مرزا قادیانی صاحب بڑے فخر اور غرور سے کہتے ہیں کہ میرا کوئی مرشد نہیں اور میں نے کسی کی بیعت نہیں کی ملاحظہ فرمائیں،
کیا تم ثابت کر سکتے ہو کہ اس ( مرزا قادیانی) کا کوئی والد روحانی ہے ۔ کیا تم ثبوت دے سکتے ہو کہ تمہارے سلاسل اربعہ میں سے کسی سلسلہ میں داخل ہے (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 456)
 

غلام مصطفی

رکن ختم نبوت فورم
کسی بزرگ یا ولی کی بیعت کرنا ضروری ہے اور اسلام اس چیز کی تعلیم دیتا ہے،اس بارہ میں کوئی قرآنی حکم یا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث اگر پیش کردیں تو مہربانی ہوگی۔
کیا ایمانیات میں کسی ولی یا پیر کی بیعت کرنا شامل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو اپنے بعد صرف امام مہدی و مسیح موعود کی بیعت کرنے کا حکم دیا ہے اور فرما یا کہ اگر برف کو تودوں پر سے بھی گزر کر جانا پڑے تو جانا اور اس کی بیعت کرنا۔لیکن آج کے مسلمان اس حکم کو تو نظر انداز کرتے ہیں لیکن پیروں فقیروں کی بیعت کو فخر کے رنگ میں پیش کرتے ہیں۔
حضرت مرزا صاحب نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے والے،اراکین ایمان اور اراکین اسلام پر عمل کرنے والے تھے۔اور وہ مسیح اور مہدی تھے جن کی بیعت کا خود نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حکم دیا تھا۔پھر کیا انہیں کسی کی بیعت کرنے کی ضرورت ہے یا دوسروں کو ان کی بیعت کرنے کا حکم ہے؟
 
Top