• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی کے امراض

حمیرا قریشی

رکن ختم نبوت فورم
یہ بات مسلَّم ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے روحانی اور جسمانی قویٰ بالکل بے عیب اور عام لوگوں کے قویٰ سے مضبوط ممتاز اور برتر ہوتے ہیں ہاں انہیں بتقاضہ بشریت عارضی طور پر بعض بیماریاں مثلا بخار، سر درد وغیرہ لاحق ہوسکتیں ہیں لیکن ایسا نہ ہوگا کہ انبیاء کرام علیھم السلام ایسے موذی امراض میں مبتلا ہوں جو انہیں قبر تک پہنچا دیں اس کے برعکس مرزا قادیانی بیسیوں بیماریوں کا مجموعہ تھا حالانکہ دعویٰ بھی تھا کہ اﷲ تعالیٰ نے مجھے تندرستی کی بشارت دی ہوئی ہے لکھتا ہے۔*

*خدا تعالیٰ نے مجھے بشارت دی کہ ہر ایک خبیث عارضہ سے تجھے محفوظ رکھوں گا*
(خزائن ج17،ص 419)

*دوسری جگہ اپنے الہام کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے۔ اے مرزا ہم نے تیری صحت کا ٹھیکہ لے لیا ہے۔*
(تذکرہ ص 806)

*لیکن حفاظت کے اس خدائی وعدے اور ٹھیکے کے باوجود مرزا قادیانی مجموعہ امراض تھا اور اس کی بیماریوں کو گننا بھی آسان کام نہیں چند بیماریاں مندرجہ ذیل ہیں:*
*مراق اور کثرت پیشاب:*
*مجھے دو بیماریاں لاحق ہیں ایک اوپر کے دھڑ کی اور ایک نیچے کے دھڑ کی یعنی مراق اور کثرت پیشاب۔*
(ملفوظات ج ۴ ص ۴۴۵۔ خزائن ج 17 ص 470)

*ہسٹریا_اور_مراق:*

*آپ فرماتے تھے مجھے ہسٹریا ہے بعض اوقات مراق بھی فرمایا کرتے تھے*
(سیرت المہدی ج ۱ ص۱۷)

*حافظے_کی_تباہی:*

*میرا حافظہ خراب ہے اگرکئی دفعہ کسی کی ملاقات ہو تب بھی بھول جاتا ہوں…… حافظہ کی یہ ابتری ہے کہ بیان نہیں کرسکتا۔*
( مکتوبات احمدیہ حصہ پنجم ص ۳۱)

*مائی_اوپیا:*

*حضرت مرزا صاحب کی آنکھوں میں مائی اوپیا تھا اس وجہ سے پہلی رات کا چاند نہ دیکھ سکتے تھے۔*

(سیرت المہدی حصہ سوم ص ۱۱۹)

*نامردی:*

*جب میں نے نئی شادی کی تھی تو مدت تک مجھے یقین رہا کہ میں نامرد ہوں (پھر شادی کس کے بھروسے اور سہارے کی اور شادی کے بعد اولاد جلدی کیسے ہوگئی؟ناقل)*
(مکتوبات احمدیہ جلد پنجم ص ۲۱ نمبر ۲)

*عصبی_کمزوری:*

*حضرت مرزا صاحب کی تمام تکالیف مثلاً دوران سر، درد سر، کمی خواب، تشججدل، بد ہضمی، اسہال ، کثرت پیشاب اور مراق وغیرہ کا صرف ایک ہی باعث تھا اور وہ عصبی کمزوری تھا۔*
(رسالہ ریویو قادیان بابت مئی ۱۹۳۷ء)

*(11)مغلظات_مرزا*

*حضرات انبیاء کرام علیھم السلام کی خصوصیات میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ مقدس وجود تہذیب و اخلاق اور صبر و تحمل کے پہاڑ ہوتے اور کسی کی سخت کلامی پربھی اخلاق کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑتے اور اپنی برگشتہ قوم کو اپنی شریں زبانی اور نرم خوئی کے ذریعے راہ راست پرلانے کی کوشش کرتے لیکن اس کے برعکس انبیاء علیھم السلام کا مظہر اتم ہونے کا دعوے دار مرزا قادیانی سراسر اخلاقی کمزوریوں، نکتہ چینیوں، بد گوئیوں اور بدکلامیوں سے لبریز تھا مرزا قادیانی اپنے مخالفین کو گالیاں تک دینے سے بھی گریز نہ کرتا تھا۔ مرزا قادیانی نے مختلف مذاہب کے لوگوں کو جو گالیاں دیں ہیں ان کی لمبی فہرست ہے چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں۔*

*مسلمانوں_کو_گالیاں:*

*جو ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جائے گا کہ اس کو والد الحرام بننے کا شوق ہے اور وہ حلال زادہ نہیں۔*
(خزائن ج ۹ ص ۳۱)

*ہر شخص میری دعوت کی تصدیق کرتا ہے اور اُسے قبول کرتا ہے مگر کنجریوں کی اولاد نے میری تصدیق نہیں کی۔* ( خزائن ج ۵ ص ۵۴۸۔۵۴۷)

*دشمن ہمارے بیابانوں کی خنزیر ہوگئے اور اُن کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئیں*
(خزائن ج ۱۴۔ص ۵۳)

*علماء_کرام_اور_اولیاء_ﷲ_کو_گالیاں*

*یہ مولوی دنیا میں سب جانداروں سے زیادہ پلید اور کراہت کے لائق خنزیر ہیں مگر خنزیر سے زیادہ پلید لو گ وہ ہیں۔*
(خزائن ج ۱۱ ص ۳۰۵)

*اے مردار خور مولویو اور گندی رو حوں تم پر افسوس، اے اندھیرے کے کیڑو*
( خزائن ج ۱۱ ص ۳۰۵)

*بعض جاہل سجادہ نشین اور فقیری اور مولویت کے شتر مرغ*

(خزائن ج ۱۱ ص ۳۰۲)

*عیسائیوں کو گالیاں یہ مردہ پرست لوگ(عیسائی) کیسے جاہل اور خبیث طینت ہیں*

(خزائن ج ۱۱ ص ۲۹۲)

*اس مردار فرقہ عیسائیت جو مردہ پرست ہے*

(خزائن ج ۱۱ ص ۲۹۳)

*آریوں_کو_گالیاں*

*قادیان کے احمق اورجاہل اور کمینہ طبع بعض آریہ*

(خزائن ج ۱۸ ص ۳۸۷)

*اے نادان آریو کسی کنوئیں میں پڑ کر ڈوب مرو*

(خزائن ج ۱۰ ص ۶۴)

*(نوٹ)*

*قادیانی کتب میں مختلف مذاہب کے لوگوں کو دی گئی گالیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے جن کو حروف تہجی کی ترتیب سے حضرت مولانا نور محمد سہارنپوری نے اپنی کتاب ’’مغلظات_مرزا‘‘ میں جمع کر دیا ہے۔* والسلام حمیرا قریشی
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
’’مجھے بھی دو مرض لاحق ہیں۔ ایک بدن کے اوپر کے حصہ میں دوران سر اور نیچے کے حصہ میں کثرت پیشاب۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۰۷، خزائن ج۲۲ ص۳۲۰ کثرت پیشاب کی تشریح مرزاقادیانی کی دوسری کتاب نسیم دعوت ص۷۰، خزائن ج۱۹ ص۴۳۴) پر ہے: ’’بعض دفعہ سو سو مرتبہ ایک ایک دن میں پیشاب آتا ہے اور بوجہ اس کے پیشاب میں شکر ہے اور کبھی کبھی خارش کا عارضہ بھی ہو جاتا ہے۔‘‘
 
Top