• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا کے نقلی مسیح اور جعلی مہدی ھونے کا ثبوت

عزیز

رکن ختم نبوت فورم
مرزا کے نقلی مسیح اور جعلی مہدی ھونے کا ثبوت. :)

مرزا قادیانی نے صریح الفاظ میں یہ اقرار کیا کہ.
میرا کام جس کے لیے میں اس میدان میں کھڑا ہوں یہ ہی ہے کہ میں عیسٰی پرستی کے ستون کو توڑ دوں اور بجاے تثلیث کے تو حید کو پھلاوں اور آنحضرت صلى الله عليه وسلم.
کی جلالت اور عظمت اور شان دنیا پر ظاہر کردوں پس اگر مجھ سے کروڑ ہانشان بھی ظاہر ہوں اور یہ علت غائ ظہور میں نہ . اوے تو میں جھوٹا ہوں پس دنیا مجھ سے کیوں دشمنی کرتی ہے وہ میرے انجام کو کیوں نہیں دیکھتی اگر میں نے اسلام کی حمایت میں وہ کام کر دکھایا جو مسیح موعود ومہدی موعود کو کرنا چاہیے تھا تو پھر میں سچا ہوں اور اگر ایسا کچھ نہ ہوا اور میں مرگیا تو پھر سب گواہ رہیں کہ میں جھوٹا ہوں..
مکتوبات احمد. جلد. 1. صفحہ. 498_
مسیح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا.
اور ملل باطل ہلاک ہو جائیں گی اور راَستبازی ترقی کرے گی.

. ایام الصلح. رخ. 14. صفحہ 381.

کیا مرزا قادیانی صلیب پرستی کو ختم کرنے یا کم کرنے میں کامیاب ہوا.
اب فیصلہ بہت آسان ہے کیا مرزا قادیانی کے زمانے میں عیسائی دین کا خاتمہ ہوگیا؟
کیا تمام ملل باطل ہلاک ہوگئے؟ کیا تمام لوگ ایک مذہب پر جمع ہو گئے؟
کیا صلیب ٹوٹ گئی؟
ہرگز نہیں مرزا قادیانی کی موت کے بعد ہندوستان میں عیسائی ترقی کا حال جاننے کے لیے ہمارے سامنے لاہوری مرزائی فرقے کا اخبار پیغام صلح مورخہ 6 مارچ 1928 یعنی مرزا قادیانی کی موت کے تقریباً 20 سال بعد کا شمارہ ہے اس میں لکھا ہے.
آج سے ڈیڑھ سو سال پہلے ہندوستان میں عیسائیوں کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں تھی.
لیکن آج وہ ترقی کرتے کرتے پچاس لاکھ کے قریب ہو گے ہیں
ہندوستان کیا ممالک اسلامی کا کوئی حصہ ایسا نہ ہوگا جہاں ان کی تبلیغی کوشش جاری نہ ہو اس وقت ہندوستان میں 274 مشن جاری ہے جن میں 5034 یورپین اور 483344 ہندوستانی مبلغین کام کرتے ہیں . ان مشنوں کے زیراہتمام 41 چھاپہ خانے. 89 زراعتی درسگاہ ہیں. 76 معلمی کی درسگاہ ہیں.
418 شفاخانے 412 یتیم خانے. 149 اخبارات ورسائل 920 متفرق درسگاہ ہیں جاری ہیں .
ان شاندار اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے عیسائیوں کے وسیع اور منظم تبلیغی نظام کی اہمیت اور اس کے کام کی نوعیت بخوبی اور نہایت آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے.
پیغام صلح لاہور. جلد 16 نمبر 10. مورخہ 6 مارچ. 1928 صفحہ. 5..
بائبل سو سائٹی کی تازہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 1927 میں یعنی صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں محض کلکتہ کے تبلیغی مرکز سے بائبل کے 19 لاکھ 8 ہزار نسخے ہندوستان کی مختلف زبانوں میں چھاپ کر تقسیم کیے گئے..
پیغام صلح. 15 مارچ 1928 . صفحہ 2..
یہ تو تھی مرزا کی موت کے فقط 20سال بعد صرف ہندوستان میں عیسائی ترقی کی حالت .
اور وہ بھی ان کی زبانی جو مرزا قادیانی کو مسیح موعود کہتے ہیں . اگر مرزا قادیانی نے وہ کام کیا ہوتا جو حضرت مسیح علیہ السلام نے کرنا ہے تو صلیب پر ستی ترقی کی طرف گامزن ہونے کے بجائے اختتام کی طرف جاتی اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مرزا قادیانی نے پوری زندگی مسلمانوں کو قادیانی بنانے کی کوشش میں گذاری نیز آج اس جماعت بھی اپنا سارا زور . مسلمانوں کو قادیانی بنانے پر صرف کرتی ہے.
ہمیں یہ کہیں نہیں ملتا کہ اتنے عیسائیوں نے مرزائیت قبول کرلی تو پھر صلیب پر ستی کے ستون کو توڑنے کی بات نہ جانے مرزا قادیانی نے . کیوں کی؟
مرزا نے ایک جگہ اپنے آنے کا مقصد صلیب پر ستی کے بجائے بڑا عجیب و غریب لکھا ہے ملاحظہ فرمائیں.
اصل میں ہمارا وجود دوباتوں کے لیے ہے . ایک تو نبی کو مار نے کے لئے اور دوسرا شیطان کو مار نے کے لئے.
ملفوظات. جلد 5 صفحہ 398 حاشیہ. واخباربدر قادیان 9جنوری 1908 صفحہ 9.
 

غلام نبی قادری نوری سنی

رکن ختم نبوت فورم
بہت خوب جزاک اللہ بھائی
 
Top