• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرکب توصیفی و اضافی کی قرآنی مثالیں

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرکب توصیفی و اضافی کی قرآنی مثالیں
مرکب توصیفی

مرکب توصیفی دو ایسے الفاظ کا مجموعہ ہوتا ہے جس میں ایک اسم اور دوسرا اس کی صفت ہوتی ہے… جیسے اردو میں کہتے ہیں اچھا بچہ، ذہین عورت، نیلا آسمان، چار آم، وغیرہ
مرکب توصیفی میں صفت اپنے اسم کے مطابق ہوتی ہے… اگر اسم موَنث ہے تو صفت بھی موَنث ہوگی… اگر اسم جمع ہے تو صفت بھی جمع ہوگی، اگر اسم نکرہ ہے تو صفت بھی نکرہ ہوگی، اگر اسم مجرور ہے تو صفت بھی مجرور ہوگی… لیکن اگر اسم جمع مکسرغیرعاقل ہو تو صفت واحد موَنث آتی ہے… مرکب توصیفی اگر معرفہ ہو تو جملے کا مبتداء اور اگر نکرہ ہو تو جملے کی خبر بن سکتا ہے۔


مثالیں اسم معرفہ
البَیْتُ القَدِیْمُ – پرانا گھر الحَقِیْبَةُ القَدِیْمَةُ – پرانا بستہ
الدَّرْسُ السَّھْلُ – آسان سبق الکَلِمَةُ السَّهْلَةُ – آسان بات
المَلْعَبُ الوَاسِعُ – وسیع کھیل کا میدان الاَرْضُ الوَاسِعَةُ – وسیع زمین
الطَّالِبُ الذَّکِّیُّ – ذہین طالب علم الطَّالِبَةُ الذَّکِّیَّةُ – ذہین طالبہ
الکِتَابُ الرَّدِیُ – بیکار کتاب الدَّرَّاجَةُ الرَّدِیَةُ – بیکار سائیکل
.

مثالیں اسم نکرہ
وَلَدٌ حَسَنٌ – ایک اچھا لڑکا بِنْتٌ حَسَنَةٌ – ایک اچھی بیٹی
مُسْلِمٌ صَادِقٌ وَ اَمِیْنٌ – ایک سچا اور امانتدار مسلمان مُسْلِمَةٌ صَادِقَةٌ وَ اَمِیْنَةٌ – ایک سچی اور امانتدار مسلمان
رَجُلٌ ضَعِیْفٌ – ایک بوڑھا آدمی إِمْرَاةٌ ضَعِیْفَةٌ – ایک بوڑھی عورت
صَدِیْقٌ بَطِرٌ – ایک خودسر دوست صَدِیْقَةٌ بَطِرَةٌ – ایک خودسر سہیلی
قَلَمٌ جَدِیْدٌ – ایک نیا قلم سَاعَةٌ جَدِیْدَةٌ – ایک نئی گھڑی
.

مثالیں جمع مکسر
جِبَالٌ عَلِیَّةٌ – بلند پہاڑ مَسَاجِدُ طَیِّبَةٌ – پاک مسجدیں
کُتُبٌ ثَمِیْنَةٌ – مہنگی کتابیں بُیُوْتٌ رَخِیْصَةٌ – سستے گھر


مثالیں اسم الااعداد
رَجُلٌ وَاحِدٌ – ایک آدمی الدَّرْسُ الْأَوَّلُ – پہلا سبق
الطَّالِبُ الْخَامِسُ – پانچواں طالبعلم الطَالِبَةُ الْاُوْلَی – پہلی طالبہ


گھڑی میں اوقات
گھڑی میں بجنے والے وقت کو دو اسم الاعداد کو مرکب توصیفی کے اصولوں کے تحت ملا کر بولا جاتا ہے… اس مرکب سے پہلے حروف عاملہ میں سے کوئی حرف آۓ تو دونوں عدد معدود کے اعراب ایک جیسے تبدیل ہوتے ہیں… جیسے السَّاعَةُ الْوَاحِدَةُ سے اِنَّ السَّاعَةَ الْوَاحِدَةَ فِيْ السَّاعَةِ الْوَاحِدَةِ …
.
السَّاعَةُ الْوَاحِدَةُ – 1:00 السَّاعَةُ الثَّانِیَةُ – 2:00
السَّاعَةُ الثَّالِثَةُ – 3:00 السَّاعَةُ الرَّابِعَةُ – 4:00
السَّاعَةُ الْخَامِسَةُ – 5:00 السَّاعَةُ السَّادِسَةُ – 6:00
السَّاعَةُ السَّابِعَةُ – 7:00 السَّاعَةُ الثَّامِنَةُ – 8:00
السَّاعَةُ التَّاسِعَةُ – 9:00 السَّاعَةُ العَاشِرَةُ – 10:00



مرکب اضافی

.
مرکب اضافی دو لفظوں کا ایسا مجموعہ ہے جس میں ایک لفظ کی اضافت یا تعلق دوسرے لفظ کی طرف ہوتا ہے… پہلا لفظ مضاف اور دوسرا مضاف الیہ کہلاتا ہے…
.

١- مضاف
– مضاف سے پہلے نہ ‘ ال ‘ لگائی جاتی ہے اور نہ ہی آخر میں تنوین آتی ہے
– مضاف اگر معرب ہو اور مرکب اضافی سے پہلے حرف عاملہ ہو مضاف کے اعراب میں اسکے مطابق تبدیلی آتی ہے
– اسماۓ ظروف (زمان و مکان) اور ٣ – ١٠ تک اعداد بھی مضاف بن سکتے ہیں
– مضاف کی صفت مضاف الیہ کے بعد آتی ہے
– مضاف اگر تثنیہ یا جمع سالم ہو تو اس کا نون رفع گر جاتا ہے
.

٢- مضاف الیہ
– مضاف الیہ ہمیشہ مجرور ہوتا ہے
– یہ نکرہ بھی ہو سکتا ہے اور معرفہ بھی
– مضاف الیہ اپنے بعد والے اسم کا مضاف بھی ہو سکتا ہے
– ضمیر متصل ہمیشہ مضاف الیہ ہوتی ہے
.

مثالیں اسم اور ضمیر متصل
اس مرکب کو مجرور با ضافت بھی کہتے ہیں…
بَیْتُهُ – اس کا گھر بَیْتُھُمَا – ان دونوں کا گھر بَیْتُھُمْ – ان سب کا گھر
بَیْتُھَا – اس کا گھر بَیْتُھُمَا – ان دونوں کا گھر بَیْتُھُنَّ – ان سب کا گھر
بَیْتُکَ – تمہارا گھر بَیْتُکُمَا – تم دونوں کا گھر بَیْتُکُمْ – تم سب کا گھر
بَیْتُکِ – تمہارا گھر بَیْتٌکُمَا – تم دونوں کا گھر بَیْتُکُنَّ – تم سب کا گھر
بَیْتِیْ – میرا گھر بَیْتُنَا – ہمارا گھر
.

مثالیں دو اسماء – مضاف الیہ نکرہ
بَابُ مَسْجِدٍ – کسی مسجد کا دروازہ بِنْتُ ضَیْفٍ – ایک مہمان کی بیٹی
قَلَمُ مُعَلِّمٍ – ایک استاد کا قلم دَرَّاجَةُ وَلَدٍ – کسی لڑکے کی سائیکل
.

مثالیں دو اسماء – مضاف الیہ معرفہ
کِتَابُ اللهِ – الله کی کتاب قِطَّةُ الْاِمْرَاَةِ – عورت کی بلّی
رَسُولُ اللِه – اللہ کا رسول سَیَّارَةُ الْأَمِیْرِ – حاکم کی گاڑی
.

مثالیں ایک سے زائد مضاف اور مضاف الیہ
ان مرکبات میں درمیان کا اسم مضاف بھی ہے اور مضاف الیہ بھی… اسی لئے مضاف کی طرح اس پر ‘ ال ‘ نہیں اور مضاف الیہ کی طرح مجرور ہے…
کُتُبُ بِنْتِ الْمُدِیْرِ – پرنسپل کی بیتی کی کتابیں زَهْرَةُ حَدِیْقَةِ الرَّجُلَانِ – دو آدمیوں کے باغ کا پھول
.

مثالیں مضاف الیہ – ضمیرمتصل
ان مرکبات میں ضمیر متصل والا مرکب اضافی آخر میں ہے اور کیونکہ ضمیر متصل مبنی ہے اس لئے اس پر زیر نہیں لگی، حالانکہ یہ حالت جر میں ہے…
بَابُ بَیْتِیْ – میرے گھر کا دروازہ طِفْلُ صَدِیْقِ اُخْتِیْ – میری بہن کے دوست کا بیٹا

قرآن حکیم سے مرکب اضافی اور مرکب توصیفی کی مثالیں

standard1-quran_Page_006.jpg
تراکیب:
سمعھم :سمع مضاف ، ھم ضمیر مجرور متصل مضاف الیہ ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مرکب اضافی ہوا۔
ابصارھم : ابصار (جمع بصر) مضاف ، ھم ضمیر مجرور متصل مضاف الیہ ، مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر مرکب اضافی ہوا۔( قلوبھم ، تغیانھم ، تجارتھم بھی ایسے ہی ہے )
عذاب عظیم : عذاب موصوف ، عظیم صفت، موصوف اپنے صفت سے ملکر مرکب توصیفی ہوا۔( عذاب الیم بھی ایسے ہی ہے )
بالیوم الآخر : با حرف جار الیوم موصوف ، الآخر صفت موصوف اپنے صفت سے ملکر مرکب توصیفی ہوا۔


 
آخری تدوین :
Top