• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مسلمانوں اور قادیانیوں میں وجہ نزاع

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مسلمانوں اور قادیانیوں میں وجہ نزاع
عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت
نبوت بند ہے(مقدمہ)

ختم نبوت اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے دین اسلام کی پوسری عمارت اس عقیدہ پر کھڑی ہے ۔یہ ایک حساس عقیدہ ہے کہ اس میں شکوک و شبہات کا ذرا سا بھی رخنہ پیدا ہو جائے تو ایک مسلمان نہ صرف اپنی متاع ایمان کھو بیٹھتا ہے بلکہ وہ حضرت محمد ﷺ کی امت سے بھی خارج ہو جاتا ہے ۔ایمان و ہدایت محض نبی کریم ﷺ کو سچا جاننے کا نام نہین بلکہ آپ ﷺ کی نبوت و رسالت کو اآخری تسلیم کرنا ،ایمان و ہدایت کی بنیاد ہے ۔قرآن مجید کی ایک سو سے زائد آیات مبارکہ اور حضورنبی کریم ﷺ کی تقریباً دو سو دس احادیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام قیامت تک اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں ۔اس عقیدے سے انکار یقیناً کفر و ارتداد ہے جس سے کوئی تاویل نہیں بچا سکتی ۔ صحابہ کرام سے لے کر آج تک امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کا منکروہی شخص ہو سکتا ہے جو حضور نبی کریم ﷺ کی نبوت پر ایمان نہ رکھتا ہو کیونکہ اگر یہ شخص آپ ﷺ کی رسالت کا قائل ہوتا تو جن چیزوں کی آپ ﷺ نے خبر دی ہے ،ان میں آپ ﷺ کو سچا سمجھتا۔ جن دلائل اور طریق تواتر سے آپ ﷺ کی رسالت نبوت اور دعوت ہمارے لیے ثابت ہوئی ہے ٹھیک اسی درجہ کے تواتر سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ آپ ﷺ آخری نبی ہیں ۔اب قیامت تک کوئی نیا نبی نہ ہو گااور جس شخص کو ختم نبوت کے اس مفہوم میں شک ہو ،اسے خود رسالت محمدی ﷺ میں یقیناً شک ہو گا۔
مسلمانوں اور قادیانیوں کے مابین اولین وجہ علیحدگی ، آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی کا دعویٰ نبوت ہے ہم تاسف کے ساتھ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ مرزا قادیانی اور ان کی امت کا رویہ زیر بحث مسئلہ میں دیانت اور مذہبی تقدس کی نفی کے مترادف ہے ۔قادیانی امت کا قادیانی ربوی فرقہ اگرچہ قطعی طور پر مرزا قادیانی کو نبی تسلیم کرتا ہے اور ان کا لاہوری مرزائیوں سے نزاع اسی عنوان پر ہے بیسیوں مناظرے اس دونوں گروہوں کے مابین ہو چکے ہیں اور قادیانیلاہوری مرزائیوں کو مرزا غلام احمد قادیانی کی تعلیمات سے منحرف قرار دینے کی سب سے بڑی وجہ اسی مر کو قرار دیتے ہیں کہ لاہوری گروہ 1914ء میں مرزا محمود سے شکست کھانے کے بعد مرزا قادیانی کی نبوت سے انکار کر دیا تھا اور اب تک وہ اسی طرز کو اپنائے ہوئے ہیں ۔حالانکہ 1913 ء تک تمام لاہوری مرزائی ،اہل قادیان و ربوہ ہی کی طرح مرزا قادیانی کو نبی اور رسول تسلیم کرتے تھے ۔
اسی طرح قادیانی تمام امت مسلمہ کو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیتے ہیں اور اس کی سب سے بڑی دلیل ان کے ہاں یہ ہے کہ مسلمان مرزا قادیانی کی نبوت کے منکر ہیں ۔یہی نہیں بلکہ قادیانی مسلمانوں کا مذہبی سوشل اور معاشرتی بائیکاٹ بھی اسی وجہ سے کیے ہوئے ہیں کہ مسلمان اس وقت کے نبی کے منکر ہیں ۔
امت کے اس تیرہ سو سالہ اجتماعی ایمان و عقیدے ہی کا نتیجہ تھا کہ مرزا قادریانی ایسا شخص جو اپنے اقوال و اعمال کی قطعی شہادتوں کے باعث اس معاملے میں انتہائی خائن شخص ثابت ہوا ،اپنی تمام ترضلالت کے باوجود اپنے ابتدائی دعویٰ الہام ۔ ۔۔ ۔ زمانہ براہین احمدیہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کے ربع صدی بعد تک اسی مفہومِ ختم نبوت کو پیش کرتا رہا ۔

ملاحظہ فرمائیں چند واضح اعترافات
 
آخری تدوین :

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرزاغلام احمد قادیانی کے قول و فعل پر اگر غور کیا جائے تو ہر صاحب انصاف انسان اندازہ لگا سکتا ہے کہ مرزا غلام قادیانی فطرتِ انسانیہ سے کوسوں دور شرافت و صداقت پر بھی پورے نہیں اترتے چہ جائے کہ مرزا غلام قادیانی کو مجدد ،مہدی یا نبی تسلیم کیا جائے کیوں کہ مرزا ایک وقت میں جو بات کہتے ہیں اگلے ہی لمحے اس بات سے پھر جاتے ہیں اور ایک نئی رائے قائم کرتے ہیں پھر اپنی اس رائے پر بھی نہیں رہتے بلکہ ایک تیسری صورت پیش کر دیتے ہیں کچھ ایسا ہی حال "نبوت"جیسے حساس مسئلہ کے ساتھ بھی ہوا ہے مرزا غلام قادیانی ایک وقت میں یہ کہتے رہے کہ نبوت قطعی بند ہے اور جوخاتم النبیین ﷺ کے بعد نبوت کا داعی ہوگا وہ دائرہ اسلام سے خارج کافر و مردود ہے لیکن دوسرے ہی موقع پر مرزا اپنے موقف کو تبدیل کرتے دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نبوت جاری ہے اور نبوت کا دروازہ کھلا ہے ایک نہیں بلکہ ہر وہ شخص نبی ہو سکتا ہے جو سچائی کے میزان پر پورا اترتا ہے اس جگہ ہم نبوت بند ہے پر کچھ حوالہ جات آپ کی خدمت میں پیش کیے ہیں جو اس لنک پر دیکھے جا سکتے ہیں اور جس جگہ نبوت جاری کا اعلان کیا گیا ہے اس کے حوالہ جات آپ اس لنک پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔
خادم مجاھدین ختم نبوت:مبشر شاہ
 
Top