مسیح موعود اور امام مہدی دو الگ الگ شخصیات ہیں
مرزا غلام قادیانی اس چیز کو مانتے ہیں کہ مسیح موعود اور امام مہدی دو الگ الگ وجود ہیں جو کہ ایک نہیں ہو سکتے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اقرار کرنے کے بعد مرزا قادیانی اپنے آپ کو مسیح موعود بھی کہتے ہیں اور امام مہدی بھی اور اسی روش پر عمل کرتے ہوئے آج کل کے مرزائی بھی ان دو شخصیات کو ایک ہی شخصیت تسلیم کرتے ہیں حالانکہ کثیر احادیثِ نبویہ ﷺ اس پر شاہد ہیں کہ عیسی ابن مریم علیہ السلام اور امام مہدی رضی اللہ عنہ دو الگ الگ شخصیات ہیں ایک نہیں ہیں ۔