ھمراز
رکن ختم نبوت فورم
حضور پاک ﷺ کے فرمان حرف با حرف سچ ظاہر ہو رہے ہیں۔ آپ ﷺ کا فرمان تھا کہ فتنے مشرق سے ظاہر ہونگے تاریخ گواہ ہے اسلام کے بڑے بڑے فتنے مشرق سے ظاہر ہوۓ چاہے وہ چنگیز خان کی صورت میں ہو یا جھوٹے انبیاء کی صورت میں اور یہ شیعہ ممالک بھی اکثر مشرق میں ہیں اس کے علاوہ اسلام کے موجودہ دور کا سب سے بڑا فتنہ یہ قادیانی فتنہ مشرق سے ہی ظاہر ہوا ہے۔ اسکے بعد دجال بھی مشرق سے ظاہر ہو گا شام و عراق سے ہوتا ہوا ایران کے شہر اصفہان سے نمودار ہو گا جہاں اسکا انتظار 70 ہزار یہودی کر رہے ہیں اور پہلا کنٹرول یا اسکا مرکز ایران ہوگا اور یہ دجال ایسے شعبدے دکھاۓ گا کہ کمزور ایمان والے اکے ساتھ ہو جائیں گے۔ حضور ﷺ نے اس دجال کی پہچان کے لئے چند نشان بتائیں ہیں مفہوم ہے کہ دجال خدائی دعوا کرے گا مگر یاد رکھو خدا کو کسی نے نہیں دیکھا اور دجال کانا ہوگا مگر تمہارا خدا کانا نہیں اور اسکے ماتھے پر واضع کافر لکھا ہوگا جسے ہر انپہڑ یا پڑھا لکھا دیکھ لے گا۔ 40 دن زمین پر رہے گا ایک دن سال کے برابر دوسرا دن مہنہ کے برابر اور تیسرا ہفتہ کے برابر باقی دن عام دنوں کی طرح گزریں گے آخر میں امام مہدی اور انکے ساتھیوں کو دمشق کی جامع مسجد کے گرد گھیر لے گا اور مسلمان کافی مغلوب ہو چکے ہونگے تب حضرت عیسیؑ نازل ہو کر دجال کو لد کے مقام پر حتم کر دیں گے۔ اور یاد رہے لد اسرائیل کا مقام ہے جہاں انکا ہوائی اڈا بھی موجود ہے۔ اللہ غلطی کوتاہی معاف کرے۔ آمین