• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیار نبوت نمبر 14: انبیاء کرام اپنی امتوں سے زیادہ علم رکھتے ہیں ۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام اپنی امتوں سے زیادہ علم رکھتے ہیں

حضرات انبیاء کرامؑ اپنی امتوں سے زیادہ علم رکھتے ہیں بلکہ تمام امت کا مجموعی علم بھی کسی سچے نبی کے علم کے برابر نہیں ہوسکتا ۔نبی کریم ﷺکے فرمودات کی تشریحات میں امت محمدیہ چودہ سو سال سے مصروف ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ ان تشریحات کا حق ادا ہوگیا ہے۔
مرزا قادیانی اگر اللہ کا سچا نبی ہوتا تو ایک بڑا عالم ہوتا۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس کی علمی سطح ایک مڈل سکول کے طالب علم کے برابر بھی نہیں ہے ۔ یقین نہ آئے تو درج ذیل حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں ۔

رمضان المبارک کے ستر دن ۔

میں نے اس کتاب کانام اعجاز المسیح رکھا اور یہ کتاب ضیاالاسلام پریس میں رمضان المبارک کے ستر دنوں میں طبع ہوئی ۔ ( ٹائٹل اعجازالمسیح روحانی خزائن جلد18صفحہ نمبر1)
صفر چوتھا مہینہ اور بدھ ہفتہ چوتھا دن :

مگر اس لڑکے نے پیٹ ہی میں دو مرتبہ باتیں کیں اور پھر اس کے بعد 14جون 1899ء کو وہ پیدا ہوا اور جیسا کہ وہ لڑ کا چوتھا لڑکا تھا اسی مناسبت سے اس نے اسلامی مہینوں میں چوتھامہینہ لیا یعنی ماہ صفر اور ہفتے کے دنو ں میں چوتھا دن لیا یعنی چہار شنبہ۔ ( تریاق القلوب روحانی خزائن جلد15ص217،218ٰ)
پانچ اور پچاس میں صفر کا فرق ہے ۔

پہلے پچاس حصے لکھنے کا ارادہ تھا مگر پچاس سے پانچ پر اکتفا کیا گیا اور چونکہ پچاس اور پانچ کے عدد میں صرف ایک نقطہ کا فرق ہے اس لیے پانچ حصو سے وعدہ پورا کیا گیا۔
حضور ﷺ کے گھر گیارہ لڑکے:

تاریخ دان لوگ جانتے ہیں کہ آپ ﷺ کے گھر گیارہ لڑکے پیدا ہوئے اور سب کے سب فوت ہوگئےتھے۔
(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد23ص299)
حضورﷺ کی بارہ صاحب زادیاں:

دیکھو ہمارے پیغمبر خدا کے ہاں12 لڑکیا ں ہوئیں ، آپ نے کبھی نہیں کہا کہ لڑکا کیوں نہ ہوا۔
(ملفوظات جلد 3ص 372ص طبع جدید)
قادیان کا محل وقوع:

قادیان جو ضلع گوردارسپور پنجاب میں ہے جو لاہور سے گوشہ مغرب اور جنوب میں واقع ہے۔ ( ضمیمہ خطبہ الہامیہ روحانی خزائن جلد 12 پارہ 22،23)
حقیقت حال اس کے برعکس ہے قادیان ضلع گورداسپور میں ہے جو لاہور سے شمال مشرق میں واقع ہے ۔
عبداللہ کا زمانہ وفات:

نبی کریمﷺ کے والد محترم کے متعلق مرزا قادیانی لکھتا ہے کہ " تاریخ کو دیکھو کہ آنحضرت ﷺ وہی یتیم لڑکا تھا جس کا باپ پیدائش سے چند دن بعدہی فوت ہوگیا اور ماں صرف ایک چند ماہ کا بچہ چھوڑ کر مرگئ تھی ۔(پیغام صلح روحانی خزائن جلد 23ص465)
جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے :

مرزا بشیر احمد ایم اے ایم اعتراف کرتا ہے۔
"ظاہری کسبی علوم کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوئی بڑے عالموںمیں سے نہ تھے اور نہ ہی علم مناظرہ میں آپ کو کوئی خاص دسترس تھی ۔
( سیر ت المہدی حصہ اول ص124 روایت نمبر132)
مگر اس کے باوجود قادیانی ، مرزا غلام احمد کے دعویٰ نبوت کو درست مانتے ہیں ۔
تفوبر تو اے چراغ گرداں تفو
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top