• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیار نبوت نمبر39: انبیاء کرام ؑ کی دعائیں قبول ہوتی ہیں

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام ؑ کی دعائیں قبول ہوتی ہیں

حضرات انبیاء کرام ؑ اللہ تعالیٰ کے مقرب بندے اور مستجاب الدعوات ہوتے ہیں ۔۔۔۔ ان کی دعائیں اللہ تعالیٰ سنتے اور قبول کرتے ہیں ، کوئی نبی ایسا نہیں جس نے اہم امور کے متعلق دعائیں کی ہوں اور وہ قبول نہ ہوئی ہوں ، مرزا غلام احمد قادیانی کو چونکہ بڑا شوق تھا خود کو انبیاء کرام کی فہرست میں شامل کرنے کا اس لیے اس نے اپنے متعلق مستجاب الدعوات ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا ۔
مرزا قادیانی کا دعویٰ :
"میں کثرت قبولیت دعا کا نشان دیا گیا ہوں کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کرسکے میں حلفا کہہ سکتا ہوں کہ میری دعائیں تیس ہزار قریب قبول ہو چکی ہیں اور ان کا میرے پاس ثبوت ہے ۔

(ضرورۃ الامام روحانی خزائن جلد 13ص197)
1۔جب تو دعا کرے تو میں تیری سنوں گا۔ (تذکرہ ص432طبع چہارم )
2۔ دیکھ میں تیری دعاؤں کو کیسے قبول کرتا ہوں ۔ (تذکرہ ص94 طبع چہارم)
مرزا قادیانی کی غیر مقبول دعائیں :
1۔مرزا قادیانی نے دعا کی کہ الٰہی میری عمر 95برس کی ہوجاۓ ۔ (تذکرہ ص414طبع چہارم)
مگر وہ 68 یا 69 برس کی عمر میں فوت ہو گیا ۔
2۔مرزا قادیانی نے اپنے مرید مولوی عبدالکریم سیالکوٹی کی صحت کے لیے دعا کی اور کئی الہامات شائع کیے ۔

(تذکرہ 472،472طبع چہارم )
لیکن مولوی عبد الکریم اپنی مرضی سے شفایاب نہ ہوسکا اور فوت ہوگیا ۔
3۔ مرزا قادیانی کا بیٹا مبارک احمد بیمار تھا مرزا قادیانی نے دعوٰی کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کی صحت کی بشارت دی ہے ۔

(تذکرہ ص616طبع چہارم)
لیکن مرزا مبارک احمد صحت یاب ہونے کی بجاۓ فوت ہو گیا ۔
(تذکرہ ص617 حاشیہ )
4۔ ڈپٹی عبداللہ آتھم کی ہلاکت کے لیے مرزا قادیانی نے وظیفے پڑھواۓ ۔
(سیرت المھدی روایت نمبر312طبع جدید)
دعائیں مانگیں (روز نامہ الفضل قادیان 20جولائی 1950)
لیکن یہ دعائیں قبول نہ ہوئیں ، آتھم نہ صرف زندہ رہا بلکہ عیسائیوں نے اس کا جلوس بھی نکالا۔
(سیرت المھدی روایت نمبر 175طبع جدید)
5۔ مرزا قادیانی کےمرید پیر منظور محمد کے گھر میں امید تھی ، مرزا نے بیٹا ہونے کی دعا دی اور پیشگی اس لڑکے کے متعدد نام بھی تجویز کردئیے۔ بشیر الدولہ ، عالم کباب ، کلمۃ اللہ خان وغیرہ۔
(تذکرہ 434،433طبع چہارم )
لیکن یہ دعا قبول نہ ہوئی اور لڑکے کی بجائے لڑکی پیدا ہوئی۔
(روحانی خزائن جلد 22 حاشیہ 103)
مرزا قادیانی نے کہا کہ کوئی بات نہیں لڑکا آئندہ پیدا ہو جائے گا ۔ مگر لڑکا پیدا ہونے کی بجائے پیر پیر منظور محمد کی بیوی فوت ہوگئی ۔ نہ رہا بانس نہ بجی بانسری
قا رئین کرام ! مرزا قادیانی کے غیر مقبول دعاؤں کی ایک لمبی فہرست ہے ، سردست صرف پانچ دعائیں تحریر کی گئیں ہیں جو کہ مرزا قادیانی کی وحی ک من جانب اللہ نہ ہونے کی کھلی دلیل ہیں۔
 
آخری تدوین :
Top