مفہوم موافق اور مفہوم مخالف کی تعریفات
ہر عبارت میں دو طرح کے مفہوم ہوتے ہیں ۔
1. مفہوم موافق 2. مفہوم مخالف، مفہوم موافق اس حکم کو کہتے ہیں جو اس عبارت میں مذکور ہو ، مفہوم مخالف اس حکم کو کہتے ہیں جو عبارت میں ذکر کردہ حکم کے برعکس ہو اور عبارت اس حکم کے متعلق بالکل خاموش ہو، مثلاً ایک حدیث شریف میں ہے فی الغنم السائمة زکوٰة کہ ”سائمہ“ چراگاہوں میں چرنے والی بکریوں میں زکوٰة ہے۔ اس کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ جوبکریاں ” غیر سائمة“ ہوں، یعنی چراگاہوں میں پیٹ بھرنے کے بجائے گھاس وغیرہ خرید کر انہیں کھلایا جاتا ہو تو ان بکریوں میں زکوٰة نہیں ہے۔ یہ حکم حدیث مبارکہ کے مفہوم مخالف سے سمجھا گیا ہے، مفہوم مخالف شوافع کے ہاں تو حجت ہے، لیکن احناف کے ہاں قرآن وحدیث میں یہ حجت نہیں ۔