مولانا عبد الستار خان ( ایک سچے محب رسول) کو موت کی کوٹھری میں لے جانے کے لئے آپ کو پھانسی کے قیدی کا لباس پہننے کو دیا گیا لیکن وہ تنگ نکلا، جیل سٹاف کے ایک آدمی نے کہا نیازی صاحب یہاں آ کر تو بڑے بڑے پہلوان سکڑ جاتے ہیں اور آپ ہیں کہ پھیل رہے ہیں کوئی کرتہ آپ کو فٹ نہیں آتا- مولانا نے کہا ہم نے موت خود خریدی ہے اس لیے کوئی کرتا فٹ نہیں آتا- چلو پاجامہ ہی لاؤ، پاجامہ منگوایا گیا ےو اس مین ازار بند ہی نہیں تھا - مولانا کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ یہ اس لئے ہے کہ آپ ازار بند سے خود کشی نہ کر لیں - مولانا نے فرمایا تم احمق لوگ ہو جسے شہادت کی موت مل رہی ہو وہ بھلا خود کشی کیوں کرے گا؟ مولانا نے پاجامہ نہ پہنا بلکہ چادر باندھ لی-