(مہدی کے آنے پر جہاد کبیر کی شرائط ختم ہوجائیں گی؟)
جناب یحییٰ بختیار: مہدی جب آئے گا، یہ جہاد کبیر کی بھی شرائط ختم ہو جائیں گی؟
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں، نہیں، نہیں …
جناب یحییٰ بختیار: یہ رہیں گی؟
مرزا ناصر احمد: ’’یضع الحرب‘‘ اس جہاد کی بات ہو رہی ہے جس کا حرب کے ساتھ تعلق ہے، یعنی تلوار کے ساتھ لڑائی کے ساتھ، یعنی جہاد صغیر۔ ’’یضع الحرب‘‘ جہاد صغیر۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب ! یہ تو میں سمجھ گیا۔ میرا اپنا Impression (تأثر) یہ تھا کہ جب مہدی آئے گا۔ اس کے بعد وہ جہاد کی ضروریات کو ختم کردے گا کیونکہ سب مسلمان ہوجائیں گے تو نہ کبیر کا سوال ہوگا نہ صغیر کا سوال ہوگا یہ Impression (تاثر) جو مجھے دیا گیا ہے سوال سے…
مرزا ناصر احمد: ہاں نہیں ہمارا نہیں ہے یہ۔
1129جناب یحییٰ بختیار: … آپ کا یہ نہیں ہے۔ آپ کا یہ خیال ہے کہ وہ جو ہے، اسلام کا غلبہ تین سو سال تک۱؎…
مرزا ناصر احمد: یعنی دو سو تین سو سال کے اندر ساری دنیا یعنی نوع انسانی اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہوجائے گی۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب کی زندگی …
مرزا ناصر احمد: … سے اس کی ابتدا ہوئی۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اس سے لے کر کے دو سو سال تک، تین سو سال تک، ان کا زمانہ ہے یہ…
مرزا ناصر احمد: ہاں، یہ غلبہ اسلام کے لئے ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: غلبۂ اسلام کے لئے۔
مرزا ناصر احمد: ہمارا وہ نہیں ہے کہ پھونک سے ساروں کو ختم کردے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ کسی کا بھی نہیں ہے، مرزا صاحب !
مرزا ناصر احمد: ابھی آپ نے کہا کہ آپ کو کچھ Impression (تاثر) دیا گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔
مرزا ناصر احمد: اچھا میں نہیں سمجھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں کسی کا نہیں۔ میں تو شروع سے کہہ رہا ہوں کہ جہاں تک مذہب میں جبر کا تعلق ہے یہ کسی کا عقیدہ نہیں ہے۔ دین کے معاملے کو ’’اسلام تلوار سے پھیلاؤ‘‘ یہ کسی مسلمان فرقے کا …
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ مہدی کے آنے کے بعد تین سو سال میں غلبۂ اسلام ہوگا۔ کائنات کی کسی صحیح روایت میں اس کا ثبوت دے سکتے ہیں؟ قادیانیوں سے عاجزانہ استدعا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزا ناصر احمد: اور مہدی آئے گا اور سارے مسلمان ہوجائیں گے !
1130جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب ! مہدی آئیں گے اور سارے مسلمان ہوں گے۔ یہی جو عقیدہ ہے، اس کا آپ سمجھتے ہیں کہ ’’صلیب کو توڑ دے گا، خنزیر کو قتل کردے گا‘‘ یہ … Physically, Metaphorically (جسمانی طور پر، مجازی طور پر) جو بھی اس کا Interpretation (مطلب) ہے، وہ جو بھی ہوسکتا ہے، اس کا اخذ یہ ہوسکتا ہے کہ سب مسلمان ہوجائیں گے۔
مرزا ناصر احمد: کتنے عرصے میں؟
جناب یحییٰ بختیار: میرا تو یہ خیال ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کرکے ختم کردیں گے۔ آپ کہتے ہیں کہ وہ زندگی جو ہے، نہیں، وہ تین سو سال تک ہے۔
مرزا ناصر احمد: یہ تو اختلاف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی میرا اپنا ہے۔ میں نہیں جانتا، وہ علماء جانتے ہوں گے کہ کیا پیریڈ ہے۔
مرزا ناصر احمد: بہرحال یہ تو اپنا اپنا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ اور مرزا صاحب ! ابھی یہ کچھ مرزا صاحب کے شعر ہیں:
’’اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال
دین کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال‘‘
تو یہ وہ ۱۷ سال کے پیریڈ کے لئے Apply (لاگو) ہوتا ہے؟دین کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال‘‘
مرزا ناصر احمد: یہ جو ہے ناں شعر … کتنے شعر لکھے ہوئے ہیں آپ نے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں سب سنائے دیتا ہوں۔ تین چار ہیں۔
مرزا ناصر احمد: اچھا، سنا دیں۔
1131جناب یحییٰ بختیار:
اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال
دین کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
اب آ گیا مسیح جو دین کا امام ہے
دین کی تمام جنگوں کا اب اختتام ہے
اب آسمان سے نور خدا کا نزول ہے
اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے
دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد
منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے اعتقاد
(ضمیمہ تحفۂ گولڑویہ ص۲۶، خزائن ج۱۷ ص۷۷،۷۸)
اب مرزا صاحب ! یہ جو ہیں…
مرزا ناصر احمد: آگے دو شعر ہیں، وہ نہیں لکھے ہوئے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میرے پاس نہیں ہیں۔
مرزا ناصر احمد: اچھا میں پڑھ دیتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، پڑھ دیں۔
مرزا ناصر احمد: اسی کی Continuation (تسلسل) میں:
کیوں نہیں بھولتے ہو تو ’’یضع الحرب‘‘ کی خبر
کیا یہ نہیں بخاری میں دیکھو تو کھول کر
فرما چکا ہے سید کونین مصطفیٰؐ
عیسیٰ مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا
(ایضاً)
1132Mr. Yahya Bakhtiar: Exactly this is the point. Mirza Sahib.
کہ ’’وہ جنگوں کو ختم کردے گا۔‘‘
مرزا ناصر احمد: کہ ’’وہ جنگوں کا التوا کردے گا۔‘‘