• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

میعار نبوت نمبر18: نبی کی موجودگی میں امت پر عذاب نہیں آتا۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نبی کی موجودگی میں امت پر عذاب نہیں آتا۔
انبیاء کرام علیہم السلام کی موجودگی میں انکی نافرمان کافر امتوں پر عذاب نہیں آتا۔قرآن پاک سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب بھی کسی قوم پر عذاب بھیجنا چاہا پہلے اس قوم کے نبی اور ان پر ایمان لانے والوں کو اس بستی یا شہر سے نکلنے کا حکم دیا۔اور ان کے وہاں سے چلے جانے کے بعداس آبادی اور وہ بستیاں تہس نہس کردی گیئں۔
قریش مکہ نے جب نبی کریم ﷺ سے مطالبہ کیا کہ اگر اپ اللہ تعالیٰ کے سچے نبی ہیں تو ہم پر آسمان کا ٹکڑا گرا دیں تو اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا:
وماکان اللہ لیعذبھم وانت فیھم وماکان اللہ معذبھم وھم یستغفرون (الانفال33)
مرزا قادیانی بھی اس قاعدہ کو مانتے ہوئے لکھتا ہے ۔
"اگر وبائی جگہ پر خدا کا نبی جائےتووہاں آرام ہوتا ہے "
(ملفوظات جلد سوم 141طبع جدید)
مجھے ایک الہام میں معلوم ہوا تھا اگر لوگوں کے اعمال میں اصلاح نہ ہوئی تو طاعون کسی وقت جلد پھیلے گی اور سخت پھیلے گی ، ایک گاؤں کو خدامحفوظ رکھے گا ۔ وہ گاؤں پریشانی سے بچایا جائے گا میں اپنی طرف سے گمان کرتا ہوں کہ وہ گاؤں غالباقادیان ہے
(مکتوبات احمد جلد دوم ص242)
اور وہ خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گاتم سمجھو کہ قادیان اسی لیے محفوظ رکھی گئ ہے کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا اب دیکھو۔۔۔۔۔قادیان طاعون سے پاک ہے ۔
(دافع البلاء روحانی خزائن جلد18 ص225،226)
خدا تعالیٰ بہر حال جب تک کہ طاعون دنیا میں رہے گو ستر برس تک ہے قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا کیونکہ یہ اس کے رسول کا تحت گاہ ہے اور یہ تمام امتوں کے لیے نشان ہے ۔ (دافع البلاء روحانی خزائن جلد 18 ص 230)

طاعون کی قادیان میں آمد :

1۔ اس جگہ طاعون سخت تیزی پر ہے ایک طرف انسان بخار میں مبتلا ہوتا ہے اور چند گھنٹوں میں مر جاتا ہے ۔ خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کب تک یہ ابتلا دور ہو ، لوگ سخت ہراساں ہو رہے ہیں زندگی کا اعتبار اٹھ گیا ہے ۔ہر طرف چیخوں اور نعروں کی آواز آتی رہی ہے قیامت برپا ہے اب میں کیا کہوں اور کیا راۓ دو۔

(مکتوبات احمدیہ جلد دوم ص285)
2۔ بڑی غوثاں کو تپ ہوگیا تھا اس کو گھر نکال دیا گیا ہے لیکن میری دانست میں اسکو طاعون نہیں ہے احتیاطا نکال دیا ہے اور ماسٹر محمد دین کو تپ ہوگیا اور گلٹی بھی نکل آئی اس کو بھی باہر نکال دیا ہے ۔ غرض ہماری اس طرف بھی کچھ زور طاعوں کا شروع ہے بہ نسبت سابق کچھ آرام ہے ۔ (مکتوبات احمدیہ جلددوم ص667)
3۔ باقی اس جگہ زور طاعون کا بہت ہورہا ہے کل آٹھ آدمی مرے تھے اللہ تعالیٰ اپنا فضل و کرم کرے امیں ۔ (مکتوبات احمدیہ جلد دوم ص269)
4۔ قادیان میں ابھی کوئی نمایا ں کمی نہیں ہے ابھی اس وقت جو لکھ رہا ہوں ایک ہندو بیجناتھ نام جس کا گھر گویا ہم سے دیوار بہ دیوار ہے چند گھنٹہ بیمار رہ کر راہی ملک بقا ہوا۔ (مکتوبات احمدیہ جلددوم ص270)
قارئین کرام ! یہ قاعدہ قرآن مجید سےثابت ہے کہ انبیا ء کرام علیہم السلام کی موجودگی میں انکی امتوں پر نہیں آتا لیکن مرزا قادیانی کی موجودگی میں اس کی امت عذاب آیا ۔ نتیجہ کیا برآمد ہوتا ہے آپ خود سوچ لیں۔

 
Top