میں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہر لحاظ سے ایک ہی ہیں
"میں وہ شخص ہوں جس کی روح میں بروز کے طور پر یسوع مسیح کی روح سکونت رکھتی ہے۔"
(روحانی خزائن جلد 12- تحفہ قیصریہ صفحہ 273)
"اسی لحاظ سے خدانے میرا نام مسیح موعود رکھا ۔یعنی ایک شخص جو عیسیٰ مسیح کے اخلاق کے ساتھ ہمرنگ ہے۔"
(روحانی خزائن، جلد14- کَشفُ الغِطَاء: صفحہ 19)
" اس مسیح کو ابن مریم سے ہریک پہلو سے تشبیہ دی گئی ہے"
(روحانی خزائن ۔ کمپیوٹرائزڈ: جلد ۱۹- کشتی نوح: صفحہ 53)
"مجھے خدا نے جو مسیح موعود کرکے بھیجا ہے اور حضرت مسیح ابن مریم کا جامہ مجھے پہنا دیا ہے "
(روحانی خزائن، جلد 17 گورنمنٹ انگریزی اور جہاد: صفحہ 14)
" اس لئے حضرت مسیح کے اوتار کی سخت ضرورت تھی۔ سو میں وہی اوتار ہوں جو حضرت مسیح کی رُوحانی شکل اور خو اور طبیعت پر بھیجا گیا ہوں۔"
(روحانی خزائن ،جلد 17 گورنمنٹ انگریزی اور جہاد: صفحہ 26)
آخری تدوین
: