• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

میں ہوں مومن تو ہے کافر

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
میں ہوں مومن تُو ہے کافر
ملحد کی بدبو ہے کافر
کان بھی کافر آنکھیں کافر
رگوں کا لہو ہے کافر
مومن کی بے باکی مومن
تیری خوش اخلاقی کافر
لونڈے و مسٹنڈے سارے
آنٹی کافر کاکی کافر
مومن ہے پیدل بھی مومن
تیری کاریں موٹر کافر
کی بورڈ کافر چوہا کافر
کیمرہ اور کمپیوٹر کافر
مومن اول آخر مومن
تیرا حاصل بقیہ کافر
جوتے کافر تسمہ کافر
چادر کافر تکیہ کافر
مومن کا ناڑا بھی مومن
تیری پینٹ اور برقعہ کافر
ٹائی کافر جبہ کافر
چڈی کافر کچھا کافر
مومن کی خاک پا بھی مومن
تیرے سارے اعضاء ہیں کافر
بازو کافر کندھا کافر
گردن کافر چہرہ کافر
مومن کے در کا کتا مومن
تیرا بندر کھوتا کافر
شیر بھی کافر چیتا کافر
روشنی موچی بھینسا کافر
مومن کا نیفا بھی مومن
تیرا لہنگا گاون بھی کافر
کوٹ بھی کافر شرٹیں کافر
جیکٹ اور پتلون بھی کافر
تیرے کالے لفظوں کے
تیر میان کمان بھی کافر
دل بھی کافر جان بھی کافر
پنڈلی کافر ران بھی کافر
مومن کی خاموشی مومن
تیری سوچ فکر بھی کافر
جلوس بھی کافر ریلی کافر
انسانیت کا ذکر بھی کافر
سلجھائے کہیں یہ سلجھے ناں
تیری سوچ کی گتھی کافر
تحریریں کافر پوسٹر کافر
ہاتھوں کی موم بتی کافر
مومن کا سکوت بھی مومن
تیرا شور شرابا کافر
تیرا لکھنا بولنا مجرم
کرے خون خرابا کافر
تیرے بال اور کھال بھی کافر
تیرے سب اعمال بھی کافر
فحاشی پہ جو ٹپکتی ہے
تیرے منہ کی رال بھی کافر
تیری سگریٹ دھوئیں کافر
پلکیں کافر بھنویں کافر
تیری سوچ کے کیڑے کافر
تیرے سر کی جوئیں کافر
تیرے سب اثاثے کافر
تیری سب جاگیریں کافر
عقلیں کافر شکلیں کافر
قلمیں اور تحریریں کافر
تعلیم بھی کافر بستہ کافر
تیرے ہاتھ کا کتبہ کافر
جس سے تو ہے پیدا ہوا
وہ مٹی کافر نطفہ کافر
میں ہوں مومن تو ہے کافر
ملحد کی بدبو ہے کافر
کان بھی کافر آنکھیں کافر
رگوں کا لہو ہے کافر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم ضیاء رسول
 
آخری تدوین :
Top